Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority

Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority

Share

Prosperous and economically stable Khyber Pakhtunkhwa through competitive skilled work force

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Industries, Commerce & Technical Education Department's post 08/04/2026
Photos from Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority's post 08/04/2026

ڈائریکٹر ایڈمن خیبر پختونخوا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی ، جمشید خان کی زیر صدارت کے پی ٹیوٹا ہیڈ آفس میں RETP کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے، فنی و پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز کے معیار میں بہتری لانے اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس کے دوران گرانٹس اور انٹرن شپ پروگرامز کے حوالے سے خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ضمن میں انٹرن شپ کے مواقع کو مزید مؤثر، منظم اور نتائج پر مبنی بنانے پر زور دیا گیا، تاکہ طلبہ کو عملی تجربہ اور صنعت سے ہم آہنگ مہارتیں حاصل ہو سکیں۔ مزید برآں، گرانٹس کے اجراء کے طریقہ کار کو تیز اور شفاف بنانے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ مستفید ہونے والے افراد کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

06/04/2026

خیبر پختونخوا ٹیوٹا اور قطر چیریٹی کے باہمی تعاون سے طالب علم معراج الدین کو آٹو رکشہ فراہم کیا گیا، جس کے ذریعے وہ باعزت ذریعہ معاش اختیار کرنے کے قابل ہوگا
معراج الدین نے حکومت خیبر پختونخوا، خیبر پختونخوا ٹیوٹا اور قطر چیریٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو حکومت کے وژن کے مطابق نوجوانوںکو بااختیار بنانے کی ایک مؤثر کاوش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاونت سے انہیں خود انحصاری کی جانب بڑھنے اور عملی زندگی میں باوقار انداز سے قدم رکھنے کا موقع ملا ہے۔ Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Industries, Commerce & Technical Education Department

05/04/2026

خیبر پختونخوا ٹیوٹا اور قطر چیریٹی کے باہمی تعاون سے طالب علم شایان کو سلائی مشین فراہم کی گئی، جس کے ذریعے وہ باعزت ذریعہ معاش اختیار کرنے اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔
شایان نے حکومت خیبر پختونخوا، خیبر پختونخوا ٹیوٹا اور قطر چیریٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو حکومت کے وژن کے مطابق نوجوانوں، بالخصوص خواتین، کو بااختیار بنانے کی ایک مؤثر کاوش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاونت سے انہیں خود انحصاری کی جانب بڑھنے اور عملی زندگی میں باوقار انداز سے قدم رکھنے کا موقع ملا ہے۔ Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Industries, Commerce & Technical Education Department . charity

04/04/2026

خیبر پختونخوا ٹیوٹا اور قطر چیریٹی کے باہمی تعاون سے طالبہ افسانہ کو سلائی مشین فراہم کی گئی، جس کے ذریعے وہ باعزت ذریعہ معاش اختیار کرنے اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔
افسانہ نے خیبر پختونخوا ٹیوٹا اور قطر چیریٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو حکومت کے وژن کے مطابق نوجوانوں، بالخصوص خواتین، کو بااختیار بنانے کی ایک مؤثر کاوش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاونت سے انہیں خود انحصاری کی جانب بڑھنے اور عملی زندگی میں باوقار انداز سے قدم رکھنے کا موقع ملا ہے۔ Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Industries, Commerce & Technical Education Department Directorate General Information & PRs, KP PMRU Khyber Pakhtunkhwa

03/04/2026

خیبر پختونخوا ٹیوٹا اور قطر چیریٹی کے تعاون سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ کالج، حیات آباد پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کے پی ٹیوٹا خالد عثمان، پرنسپل جی ٹی ٹی ٹی سی نصراللہ، ڈائریکٹر اکیڈمکس کے پی ٹیوٹا عابد عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ توقیر ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس اقبال خان، وی سی اینڈ جے پی آفیسر فیصل شہزاد، جبکہ قطر چیریٹی کے نمائندے نعمان گیلانی بھی شریک تھے۔
تقریب کا مقصد کے پی ٹیوٹا کے فارغ التحصیل طلبہ کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر 29 پاس آؤٹ طلبہ میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں، جبکہ ایک مستحق فرد کو مکمل ٹیلرنگ شاپ فراہم کی گئی تاکہ وہ باعزت طریقے سے روزگار حاصل کر سکے۔ مزید برآں، آٹو ٹریڈ سے وابستہ ایک کامیاب طالب علم (جی ٹی وی سی ارمر کا فارغ التحصیل) کو ایک آٹو رکشہ بھی فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنی عملی زندگی کا آغاز باوقار انداز میں کر سکے۔
اس موقع پر مقررین نے وی سی اینڈ جے پی آفیسر فیصل شہزاد اور قطر چیریٹی کے نمائندے نعمان گیلانی کی خصوصی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی انتھک محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت یہ فلاحی اقدام ممکن ہو سکا، جس سے متعدد نوجوانوں کو باعزت روزگار حاصل کرنے کا موقع ملا۔
تقریب کے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے تاکہ ہنر مند افراد کو بہتر روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے اس شراکت داری کو سراہتے ہوئے امید Chief Minister Khyber PakhtunkhwaرChief Secretary Khyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa Industries, Commerce & Technical Education DepartmentPMRU Khyber Pakhtunkhwahie@

01/04/2026

خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (KP-TEVTA) کی جانب سے، ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام (TVET-SSP) کے تعاون سے، سنٹر آف ایکسیلینس جی پی آئی وومن ملتان روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان میں مفت تربیتی کورسز کے لیے داخلوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
دلچسپی رکھنے والی خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ پیش کیے جانے والے تربیتی کورسز درج ذیل ہیں:
ویب ڈویلپمنٹ
ای کامرس
اہلیت کے معیار:
امیدوار کا خیبر پختونخوا یا ضم شدہ اضلاع کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔
کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس کے مساوی ہونی چاہیے۔
معذور خواتین کو بھی درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
خواہشمند امیدوار مقررہ طریقہ کار کے مطابق درخواست جمع کروا کر اس مفت تربیتی موقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC)

29/03/2026

محترم ملک منصور قیصر صاحب کے نام
(بطور منیجنگ ڈائریکٹر KP-TEVTA آپ کی ریٹائرمنٹ پر خراجِ تحسین
آج ہم ایک ایسے باوقار اور قابلِ احترام رہنما کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں- جنہوں نے اپنی بصیرت، محنت اور خلوصِ نیت سے ادارے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ملک منصور قیصر صاحب، آپ کی بطور منیجنگ ڈائریکٹر KP-TEVTA خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔
آپ کی قیادت میں ادارے نے نہ صرف ترقی کی نئی راہیں تلاش کیں بلکہ فنی تعلیم کے معیار کو بھی بلند کیا۔ آپ کی دوراندیشی، نظم و ضبط، اور ادارے کے لیے بے لوث جذبہ ہر اس فرد کے لیے مشعلِ راہ ہے جس نے آپ کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
آپ نے ہمیشہ اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ایک بہترین رہنما وہی ہوتا ہے جو اپنی ٹیم کو ساتھ لے کر چلے، ان کی رہنمائی کرے اور انہیں کامیابی کی راہ دکھائے۔ آپ کی سادہ طبیعت، اعلیٰ اخلاق اور پیشہ ورانہ مہارت نے ہر دل میں آپ کے لیے عزت اور محبت پیدا کی۔
ریٹائرمنٹ بظاہر ایک اختتام ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک نئی شروعات کا نام ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی بصیرت اور تجربہ آئندہ بھی معاشرے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ہم آپ کی صحت، خوشی اور ایک کامیاب و پُرسکون زندگی کے لیے دعاگو ہیں۔ آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آپ کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority's post 29/03/2026

خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (KP-TEVTA) کے افسران و اہلکاران کی جانب سے ادارے کے سینئر افسر ملک منصور قیصر کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صنعت، تجارت و فنی تعلیم (IC&TE) جناب عابد وزیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں KP-TEVTA کے اعلیٰ حکام، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران ملک منصور قیصر کی پیشہ ورانہ خدمات اور کارکردگی پر مبنی ایک جامع تعارفی خاکہ پیش کیا گیا، جس میں ان کی ادارے کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ملک منصور قیصر نے اپنے فرائض منصبی کو انتہائی دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیا اور ادارے میں مثبت اصلاحات لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس موقع پر ملک منصور قیصر نے سیکرٹری صنعت و تجارت کو KP-TEVTA کے جاری منصوبوں کی تفصیلی پروگریس رپورٹ اور TVET اصلاحات (TEVT Reform) کے دستاویزات بھی پیش کیے، جو ادارے کی کارکردگی، تربیتی پروگراموں اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر مکمل تفصیل فراہم کرتے ہیں۔ یہ اقدام ادارے کی شفافیت، منصوبہ بندی کی درستگی اور اصلاحی اقدامات کی کامیاب ترسیل کو اجاگر کرتا ہے۔
مہمانِ خصوصی جناب عابد وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک منصور قیصر کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موصوف نے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے، ادارہ جاتی نظم و نسق کو مضبوط کرنے، اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسے افسران کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی پیشہ ورانہ میراث آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
دیگر مقررین نے بھی ملک منصور قیصر کی پیشہ ورانہ زندگی، قائدانہ صلاحیتوں اور ادارے کے لیے انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات ادارے میں ٹیم ورک، میرٹ اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اقدار کو فروغ دینے کا باعث رہیں۔
اپنے خطاب میں ملک منصور قیصر نے حکومتِ خیبر پختونخوا، محکمہ صنعت، تجارت و فنی تعلیم اور KP-TEVTA کے تمام افسران و اہلکاران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ادارے میں خدمات انجام دینے پر فخر حاصل ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ نوجوانوں کی رہنمائی اور معاشرتی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ملک منصور قیصر کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ، تعریفی اسناد اور تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ان کی سروس کے مختلف ادوار پر مبنی تصویری جھلکیاں بھی پیش کی گئیں، جنہیں
شرکاء نے بے حد سراہا۔


Khyber Pakhtunkhwa Industries, Commerce & Technical Education Department

23/03/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر جاری "احساس شجرکاری مہم" کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی، جس کے تحت صوبے بھر میں 10 لاکھ (100,0000) پودے لگائے گئے۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority's post 23/03/2026

یومِ پاکستان ! اللہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ترقی و خوشحالی عطا فرمائے۔ پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

22/03/2026

عیدالفطر کی تعطیلات میں خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادیوں کا رخ کرنے والے تمام سیاحوں کو خوش آمدید، سیاح موسم کی صورتحال سے آگہی حاصل کریں اور دوران سفر محتاط ڈرائیونگ سمیت حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Sector E-8, Near Hajj Complex, Phase 7, Hayatabad
Peshawar
2500

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00