Khyber Pakhtunkhwa, Workers Welfare Board

Khyber Pakhtunkhwa, Workers Welfare Board

Share

Workers Welfare Board Khyber Pakhtunkhwa (WWB KP) is dedicated to the welfare of industrial workers and their families.

Workers Welfare Board Khyber Pakhtunkhwa is committed to the welfare of industrial workers and their families through quality education, technical training, scholarships, housing, and social welfare programs We provide quality education through 48 Working Folks Grammar Schools, technical training via 18 institutes, scholarships for workers’ children, and welfare benefits including Hajj, marriage,

09/04/2026

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم خان کی ہدایت سے مزدوروں کے بچوں کے لیے یونیفارم اور کتب کی مد میں 20 کروڑ روپے کی فوری منظوری......

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم خان نے صوبہ بھر کے صنعتی مزدوروں کے بچوں کو یونیفارم اور درسی کتب کی فراہمی کے لیے 20 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ یہ اہم اقدام صوبائی وزیر محنت خیبر پختونخوا جناب فیصل خان ترکئی اور چیئرمین/سیکرٹری لیبر جناب کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال کی خصوصی ہدایات اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
اجلاس کے دوران کو سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم خان نے ذاتی طور پر سخت ہدایات جاری کیں کہ منظور شدہ فنڈز کو ایک ہفتے کے اندر اندر جاری کرکے شفاف اور مؤثر انداز میں استعمال یقینی بنایا جائے، تاکہ مستحق طلبہ کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ فنڈز ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے محدود وسائل کے باوجود فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس میں تاخیر کی بنیادی وجہ ورکرز ویلفیئر فنڈز کی بروقت فراہمی میں تاخیر تھی۔
اس کے علاوہ کو سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم خان نے دیگر فلاحی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا، جن میں اسکالرشپس، شادی گرانٹس اور وفات گرانٹس شامل ہیں۔ متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ ان فنڈز کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے اور تمام زیر التواء کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا صنعتی مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے، خصوصاً تعلیم اور مالی معاونت کے شعبوں میں مؤثر پروگرامز کے ذریعے

07/04/2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جناب سیف اللہ ظفر اور ڈائریکٹر فنانس جناب ابرار شاہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں لیبر کالونیوں کی ڈیجیٹائزیشن پر تفصیلی غور کیا گیا، جس میں بالخصوص اسمارٹ فون ایپلیکیشن کی تیاری پر توجہ دی گئی۔ اس ایپ کے ذریعے الاٹمنٹ، یوٹیلٹی چارجز کی ادائیگی اور کینسلیشن جیسے اہم امور کو آسان اور شفاف بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ یہ اقدام خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے نمائندگان، سافٹ ویئر ڈیولپر جناب اظہار حسین اور سافٹ ویئر انجینئر جناب زیور شاہ نے مجوزہ ایپلیکیشن پر جامع بریفنگ دی اور اس کے فیچرز اور افادیت سے آگاہ کیا۔

تفصیلی مشاورت کے بعد سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا نے ہدایت جاری کی کہ ایپلیکیشن کا ڈیمو جلد از جلد تیار کر کے پیش کیا جائے، تاکہ اس پلیٹ فارم کو عام استعمال کے لیے قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد صنعتی کارکنوں اور ان کے خاندانوں، خصوصاً بچوں کے لیے سہولیات کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

27/02/2026

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم خان کی ہدایت سے صنعتی مزدوروں اور اُن کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے خطیر فنڈز کی منظوری دی گئی۔
🔹 اسکالرشپ اور ری امبرسمنٹ:
652 طلبہ و طالبات کے لیے 8 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم جاری کی گئی، تاکہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے۔
🔹 میرج گرانٹ (دوسری قسط):
صنعتی مزدوروں اور ملازمین کے 340 مستحقین کو شادی گرانٹ کی مد میں 13 کروڑ 76 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔
🔹 ڈیتھ گرانٹ:
مرحوم صنعتی مزدوروں / ملازمین کے 56 خاندانوں کو مالی معاونت کے طور پر 4 کروڑ 28 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔
یہ اقدامات ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے مزدور طبقے کی فلاح، سماجی تحفظ اور تعلیمی معاونت کے عزم کا واضح ثبوت ہیں
Faisal Khan Tarakai
Directorate of Labour Khyber Pakhtunkhwa Peshawar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chaudhry Salik Hussain

Photos from Khyber Pakhtunkhwa, Workers Welfare Board's post 25/02/2026

The Workers Welfare Board Labour Department Khyber Pakhtunkhwa took a significant step forward in the formation of Institute Management Committees (IMC) at its TVET institutes. As part of this initiative, the Technical and Vocational Education and Training Sector Support Programme (TVET SSP) hosted a one-day sensitization workshop for the principals of WWB institutes, strengthening governance and industry collaboration.

The training was conducted with the participation of His Worthy Secretary, Mr. Sher Alam Khan, Workers Welfare Board Labour Department Khyber Pakhtunkhwa, along with Director Education Mr. Arif Ali and Assistant Director Technical Wing Engr. Salman Ahmad, highlighting strong leadership commitment toward institutional development and quality education reforms.

🎯 Key Highlights:
• Introduction of the IMC framework and its role in aligning TVET programs with labor market needs.
• Strengthened collaboration between TVET institutes and industry partners to enhance graduate employability.
• Discussion on a sustainable model for the effective operationalization of IMCs.

The workshop provided clear direction for WWB institutes across Khyber Pakhtunkhwa to establish and sustain IMCs aligned with industry demands, promoting long-term career growth opportunities for students.

This initiative was implemented with the support of the European Union in Pakistan and the German development cooperation through the Technical and Vocational Education and Training Sector Support Programme (TVET SSP), delivered by GIZ Pakistan.


Faisal Khan Tarakai
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
European Union in Pakistan
Chaudhry Salik Hussain

18/02/2026

🌙✨ Ramadan Kareem to All! ✨🌙

Workers Welfare Board Khyber Pakhtunkhwa extends heartfelt wishes to everyone on the blessed month of Ramadan. May this sacred month bring peace, prosperity, and countless blessings to you and your families.

Let us embrace the spirit of compassion, unity, and generosity, and continue working together for the welfare and well-being of our community.

Wishing you a month filled with faith, reflection, and happiness.

Ramadan Kareem! 🌟

11/02/2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا میں اسکالرشپ ری ایمبرسمنٹ کیسز(2023-2024) کے حوالے سے چوتھی صوبائی اسکرونٹی کمیٹی کا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کیپٹن (ر) میان عادل اقبال نے کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ای ایس ایس آئی، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسکالرشپ، آجران اور ملازمین کے نمائندگان سمیت اسکالرشپ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اسکالرشپ ری ایمبرسمنٹ کیسز کا تفصیلی اور شفاف جائزہ لیا گیا تاکہ مستحق مزدوروں اور ان کے بچوں کو بروقت اور ان کا جائز تعلیمی حق فراہم کیا جا سکے۔ کمیٹی نے میرٹ، شفافیت اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا صوبے بھر کے محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے تعلیمی اور فلاحی اقدامات جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
#اسکالرشپ #تعلیم
Directorate of Labour Khyber Pakhtunkhwa Peshawar
Fazal Shakoor Khan
Faisal Khan Tarakai
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

05/02/2026

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا، جناب شیر عالم خان کا خصوصی پیغام۔
انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، صبر اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ یہ دن ہمیں اتحاد، ہمدردی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

آئیے ہم سب مل کر کشمیری عوام کی آواز بنیں۔ 🇵🇰🤝🇵🇸

05/02/2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک بھرپور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنا تھا۔

اس ریلی کی قیادت سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم خان نے کی، جبکہ بورڈ کے اعلیٰ افسران اور تمام عملے نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی دلی وابستگی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ کشمیر کے عوام تنہا نہیں ہیں۔

یہ اقدام نہ صرف قومی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ انسانی ہمدردی، انصاف اور امن کے عزم کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

کشمیر ہم سب کا دل ہے — اور اس کی آواز ہماری آواز ہے۔ ✊✨

02/02/2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا نے اقراء یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اہم اجلاس طلب کیا 📌۔ شکایت میں ٹرانسپورٹ 🚌، تعلیمی 🎓 اور ہاسٹل 🏢 سہولیات کی عدم فراہمی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پی جناب شیر عالم کی زیرِ صدارت اجلاس میں اقراء یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی 👥 اور وضاحت کی کہ یہ معاملہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ مستحق طلبہ کو تمام سہولیات بلا تاخیر فراہم کی جائیں گی ✅۔

سیکرٹری نے واضح ہدایت کی کہ کسی بھی مزدور کے بچے کو اس کے جائز تعلیمی حقوق سے محروم نہیں رکھا جائے گا ⚖️۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پی مزدوروں کے بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے 🤝📚۔

02/02/2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے طلبہ کی شکایت کا نوٹس، اقراء یونیورسٹی کے ساتھ اہم اجلاس
ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا (WWB KP) نے اقراء یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ طالب علم کو ٹرانسپورٹ، تعلیمی اور ہاسٹل سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، اور یونیورسٹی کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کی طرف سے فنڈز جاری نہیں ہوئے۔
اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم نے اقراء یونیورسٹی کے متعلقہ حکام کو فوری طور پر طلب کیا۔ اجلاس میں اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈائریکٹر، اور ڈائریکٹر اسکالرشپس شریک ہوئے۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسکالرشپس بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کے دوران یونیورسٹی حکام نے وضاحت پیش کی کہ یہ معاملہ ایک غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آئے گا اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اسکیم کے تحت مستحق طلبہ کو تمام سہولیات بلا تاخیر فراہم کی جائیں گی۔
سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا نے اس معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی رجسٹرڈ ورکر کے بچے کو اس کے جائز تعلیمی حقوق اور سہولیات سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ بورڈ کی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے اور مستقبل میں طلبہ کے مسائل فوری طور پر حل کرے۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا صوبے بھر میں مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی حقوق اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
Faisal Khan Tarakai
Fazal Shakoor Khan
Directorate of Labour Khyber Pakhtunkhwa Peshawar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

30/01/2026

سمارٹ حاضری نظام کے نفاذ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس دفترِ چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب شیر عالم خان نے کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر لیبر جناب طارق خان، ڈائریکٹر ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ، ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ESSI) کے نمائندہ ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب محمد شعیب نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سمارٹ حاضری نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ملازمین کی حاضری کا ڈیٹا کس طرح حاصل کر کے ڈیجیٹل پورٹل میں شامل کیا جائے گا، اور ہر ملازم کو انفرادی لاگ اِن آئی ڈی فراہم کی جائے گی تاکہ شفافیت، درستگی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ادارہ جاتی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Workers Welfare Board Kp Hayatabad Phase 5 Plot #02 Sector A3
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00