APCA Khyber Pakhtunkhwa Official
All Pakistan Clerks Association (APCA), Khyber Pakhtunkhwa. E-Mail: apca.kp(at)gmail.com
All Pakistan Clerks Association (APCA) is the only representation of more than 3.5 Million Civil Servants across Pakistan. For the last 30 years APCA has been fighting against injustice, protection of Civil Servants' rights and survival of Government Organizations.
03/03/2022
14/09/2021
ایپکا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شیڈول کے مطابق الیکشن 24-2021 کا میدان سج گیا۔ پولنگ کیلئے تمام محکمہ جات کے ملازمین کی جوش و خروش کے ساتھ پولنگ سٹیشنز آمد جاری۔۔۔
[الیکشن سیل، ایپکا خیبرپختونخوا]
10/09/2021
Courtesy:
Yawar Hayat
Daily Express Tribune, Islamabad
http://tribune.com.pk/epaper/news/Islamabad/2021-09-09/OWY3ODgyODZlZTVlZTgzNGZmYWQxZWM0MzhjMGMyZmIuanBlZw==
ڈی ای او مردانہ ضلع ہری پور کا ملازمین کےلئے سوشل میڈیا فورمز کے استعمال پر پابندی لگانے کا اقدام قابل مذمت ہے اور ملازمین سے ان کے بنیادی حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔ ایپکا خیبرپختونخوا اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اسے مسترد کرتی ہیں۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر قدغن آئین پاکستان اور سول سرونٹ رولز میں پہلے سے درج ضابطہ اخلاق سے براہ راست متصادم ہے۔ جس کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) قانونی حق استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتی ہے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس غیر قانونی و غیر آئینی پالیسی کو فی الفور ختم کرے اور ملازمین کو ان کی جائز آزادی اور حق خودارادیت دے۔ ورنہ سرکاری ملازمین اپنا جائز حق حاصل کرنے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔
[میڈیا/انفارمیشن سیل، ایپکا خیبرپختونخوا]
05/09/2021
محمد اسلم خان، مرکزی چیئرمین ایپکا پاکستان کی قیادت میں ایپکا خیبرپختونخوا کی کوششوں سے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے ملازمین کو دوسرے اضلاع تبدیل نہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کرلی گئی ہے۔
01/09/2021
(ایپکا نیوز - پشاور)
آل پاکستان کلرکس ایسوسی (ایپکا) کے وفد کی مرکزی چیئرمین محمد اسلم خان اور صوبائی صدر محمد سریر خان کی قیادت میں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا جناب یحییٰ اخونزادہ صاحب سے ملاقات کی گئی۔ وفد کے دیگر شرکاء میں ایپکا کے ضلعی، صوبائی اور محکمانہ عہدیداران شامل تھے۔
ملاقات میں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا میں اکاؤنٹس اینڈ بجٹ آفسیرز کی دور دراز علاقوں میں حالیہ ایڈجسٹمنٹ/ٹرانسفر اور کلیریکل سٹاف کی 2 سالہ ٹرانسفر پالیسی کے خلاف تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل ان تحفظات کے سلسلے میں ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا جناب حافظ محمد ابراہیم سے بھی ملاقات کی گئی تھی اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا گیا تھا۔ ایپکا کے وفد کی جانب سے صوبائی حکومت کو ملازمین کو بے چینی اور اضطراب میں مبتلا کرنے والی پالیسیوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ملازمین دلجمی سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں اور احتجاج کی نوبت نہ آئے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے وفد کو ان کے تحفظات کا فوری نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی گئی اور کسی بھی ملازم کو اپنے ضلع سے باہر ٹرانسفر نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی سوائے ان ملازمین کے جن کے خلاف ٹھوس شکایات موصول ہوئی ہوں اور محکمانہ کاروائی کے طور پر ان کی ٹرانسفر کی گئی ہو۔
[میڈیا/انفارمیشن سیل، ایپکا خیبرپختونخوا]
31/08/2021
روزنامہ آج، پشاور
مورخہ 31اگست2021
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Peshawar
25000
