06/05/2026
بلنه خدائی خدمتگار آرگنائزیشن
The official page of Awami National Party
Khyber.
06/05/2026
بلنه خدائی خدمتگار آرگنائزیشن
دن رات ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور گالی گلوچ، اور آج ان کی موت پر ہمدردی اور افسوس! یہ ہماری قوم کے شعور کی عکاسی ہے۔"
صدر سفیر امن عبدالرزاق آفریدی
05/05/2026
مولانا شیخ ادریس صاحب کی شہادت صوبے میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کا واضح ثبوت ہے۔ پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات عوام میں شدید بے چینی پیدا کر رہے ہیں، مگر حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔ یہ رویہ عوام کے تحفظ میں ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی و مرکزی حکومتیں سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر امن کے قیام کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔ اگر حالات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو نتائج مزید خطرناک ہوسکتے ہیں۔
پختونخوا کے عوام نے ماضی میں بے شمار قربانیاں دے کر امن حاصل کیا تھا، اسے ضائع ہونے نہیں دیا جاسکتا۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔ آمین
04/05/2026
بر قمبر خیل سے تعلق رکھنے والے معزز خاندان اور شعبۂ طب سے وابستہ معروف شخصیت ڈاکٹر جلیل براق اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے۔
اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب بروز بدھ، بتاریخ 6 مئی بوقت 2 بجے 2026 کو عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور سفیرِ امن، جناب عبدالرزاق آفریدی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔
04/05/2026
پی ٹی آئی والے 2013 سے یہ بیانیہ چلاتے تھے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دورِ حکومت میں بم دھماکے ہوتے تھے، بدامنی تھی اور اے این پی آپریشن کی حمایت کرتی تھی۔ آج خود پختونخوا میں وہی حالات ہیں، بم دھماکے ہو رہے ہیں، روز ڈرون حملے ہو رہے ہیں، دہشتگرد کھل عام سڑکوں پر گھوم رہے ہیں اور ٹارگٹ کلنگ معمول بن چکی ہے۔
جن باتوں پر عوامی نیشنل پارٹی کو طعنے دیے جاتے تھے، آج وہی کام خود کر رہے ہیں۔ آپریشن کی منظوری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پہلے ضلع باجوڑ ضلع کرم اور تیراہ میں دی اور اب باڑہ میں بھی آپریشن کی اجازت دے دی گئی ہے، جس سے لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔
پھر پسیلٹیٹ کے نام پر فنڈز منظور کیے جائیں گے اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور غنی آفریدی اپنے بندوں کو بٹھا کر کرپشن کا بازار گرم کریں گے، جبکہ بیچ میں صرف عام عوام ذلیل و رسوا ہو گی۔
عبد الوہاب افغان شینواری
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل لنڈیکوتل سوشل میڈیا سیکرٹری
Peace 🕊️
29/04/2026
آج عوامی نیشنل پارٹی کے ایک اہم وفد نے تحصیل باڑہ کے علاقے یوسف تالاب سپاہ کا دورہ کیا، جس کا مقصد مقامی معزز خاندانوں سے رابطہ اور انہیں عوامی نیشنل پارٹی کے قافلۂ باچا خان میں شمولیت کی دعوت دینا تھا۔
وفد میں سپاہ یونٹ کے صدر عمران آفریدی، جنرل سیکرٹری آصف آفریدی، نائب صدر آصف جانی، خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے شمشاد خان، تحصیل باڑہ کے صدر عبدالواحد، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری حاجی امیر شاہ، شلوبر کے صدر منان آفریدی، اکاخیل کے گل کریم، یوسف تالاب کے نعیم خان، عثمان خان، وی سی 41 کے صدر ساجد خان سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان شامل تھے۔
وفد نے یوسف تالاب سپاہ کے معزز خاندانوں، جن میں صاحب خان، عبدالمتین اور منہاد کے خاندان شامل ہیں، سے ملاقات کی اور انہیں عوامی نیشنل پارٹی اور عوامی تحریک کے ساتھ مل کر جدوجہد کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے تحصیل باڑہ کے نائب صدر حامد آفریدی، ضلعی نائب صدر حاجی شیرین آفریدی اور سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
ملاقات کے دوران مذکورہ خاندانوں نے نہایت گرمجوشی کے ساتھ اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے اپنے نوجوانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یہ پیش رفت نہ صرف یوسف تالاب بلکہ پورے سپاہ کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
وفد کے اراکین نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بہت جلد ان خاندانوں اور مقامی نوجوانوں کے اعزاز میں ایک باقاعدہ شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ مزید برآں، تحصیل باڑہ اور سپاہ کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ دنوں میں اسی نوعیت کے شمولیتی پروگرامز متوقع ہیں۔
اس عزم کے ساتھ کہ تحصیل باڑہ ہی نہیں بلکہ پورے ضلع خیبر میں عوامی نیشنل پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا جائے گا اور باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد، امن اور ترقی کو فروغ دیا جائے گا، پارٹی رہنماؤں نے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا۔
یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی عوامی جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں اور عوام باچا خان کے نظریے پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
"تمام آفریدی اقوام اب ان لوگوں کی دوغلی پالیسی کو بخوبی پہچان چکی ہیں اور اب ان عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہیں۔"
27/04/2026
اکاخیل میں کاڈکاپٹر ڈرون کے ذریعے معصوم عوام کے زخمی اور شہید ہونے کے افسوسناک واقعے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس سانحے میں کمسن بچوں اور خواتین کا نشانہ بننا انتہائی قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہے—آخر ان معصوم جانوں کا کیا قصور تھا؟
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کی بھرپور مدد کی جائے۔ عوامی نیشنل پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں
27/04/2026
عوامی نیشنل پارٹی باڑہ تحصیل نے وصال آفریدی کو قمبر خیل یونٹ کا سنئیر نائب صدر نامزد کردیا گیا
مبارکباد پیش کرتے ہیں
27/04/2026
"ان شاء اللہ، عنقریب قبیلہ سپاہ کے درجنوں خاندان عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اور یہ ایک تاریخی شمولیتی پروگرام ہوگا۔"
ملک حامد آفریدی
26/04/2026
عوامی نیشنل پارٹی باڑہ تحصیل نے مہران آفریدی کو قمبر خیل یونٹ کا جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا
مبارکباد پیش کرتے ہیں