03/01/2026
Shafqat Niazi
Always Think Positive
03/01/2026
دسمبر جانے والا ہے
چلو ایک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے
نظر انداز کرتے ہیں
نئے سپنے سبھی بُن کر
اُلفت کے راستے چن کر
وفا داری پہ جینے کی
راہیں ہموار کرتے ہیں
بھلا کر رنجشیں ساری
مِٹا کر نفرتیں دِل سے
معافی دے دلا کر اب
دِل اپنے صاف کرتے ہیں
جہاں پر ہوں سبھی مُخلص
نہ ہو دِل کا کوئی مُفلس
اِک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں
جو غم دیتے نہ ہوں گہرے
ہوں سانجھی سب وہاں ٹھہرے
سب ایسے ہی مكینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں
نہ دیکھا ہو زمانے میں
نہ پڑھا ہو فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
سبھی آغاز کرتے ہیں
22/11/2025
Alhamdollilah
کچھ لوگ جو ہم سے بچھڑے ہیں ۔۔۔۔
کچھ ان میں ہیرے موتی تھے
کچھ ان میں لعل جواہر تھے
ان لوگوں سے الفت تھی ہمیں
وہ لوگ تھے جن پہ مان تھا ہمیں
وہ لوگ' جو ہم سے بچھڑے ہیں
وہ لوگ' جو کرگئے ویران ہمیں
وہ لوگ جو بستے تھے ہم میں کچھ اس طرح
وہ لوگ جو ہماری سانسیں تھیں
اب سوچتا ہوں ان لوگو کو
ڈھونڈو۔ کہاں دیکھوں کہاں
وہ لوگ ہماری پہچان ہیں اب تک
یادوں میں شاداب ہیں اب تک
وہ لوگ ہماری جان ہیں اب تک
کچھ لوگ جو ہم سے بچھڑے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
25000
