with my leaders Dr Alam zeb mohmand and ex speaker and current MPA Kiramat Ullah khan
اللہ ہمیشہ سلامت رکھیں۔
الہام بشر مہمند
Young Parliamentary Leader Khyber Pukhtoon Khwa. Scuffling for Human Rights, Peace and Freedom. TikTok https://www.tiktok.com/@ilhambashar.mohmand_298
18/07/2026
آج سابق سپیکر صوبائی اسمبلی و موجودہ ایم پی اے جناب کرامت اللہ خان کے ساتھ ڈاکٹر عالم زیب مہمند کے ہمراہ الہام بشر مہمند کی ملاقات۔۔
خانان بہ بیا سرہ خانان شی
پہ کی بہ توی شی د رامبیل چامبیل گلو نہ🌸🌺
ایک سیاسی ورکر کی حیثیت سے میرے دل میں ہر لیڈر، چاہے وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، عزت رکھتا ہے۔ لیکن ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب انسان کو صرف سیاست نہیں بلکہ اپنے آپ، اپنے خاندان اور اپنے مستقبل کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سیاسی قیادت جلسوں میں جذباتی تقاریر کرتی ہے، مخالفین یا اداروں پر سخت تنقید کرتی ہے، لیکن بعد میں بند کمروں میں مذاکرات بھی ہو جاتے ہیں اور معاملات بھی طے پا جاتے ہیں۔ اس کے برعکس، جذبات میں آکر عام کارکن ایک دوسرے سے نفرت، لڑائی اور قانون شکنی کی طرف چلے جاتے ہیں، جبکہ نقصان صرف انہی کا ہوتا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ سیاست ضرور کریں، لیکن عقل، برداشت اور ذمہ داری کے ساتھ۔ اختلافِ رائے ہر شہری کا حق ہے، مگر کسی بھی ایسے قدم سے بچنا چاہیے جو ہمارے اپنے، ہمارے خاندان یا ہمارے ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو۔
سیاسی جماعتیں اور لیڈر بدلتے رہتے ہیں، مگر ہمارا کردار، ہماری عزت اور ہمارا مستقبل ہمیشہ ہمارے اپنے فیصلوں سے بنتا ہے۔ اس لیے جذبات کے بجائے شعور، تحقیق اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔ ایک باشعور کارکن وہی ہوتا ہے جو اپنے لیڈر سے محبت بھی کرے، مگر حقائق کو بھی سامنے رکھے اور ہر فیصلے میں ملک، قوم اور اپنی زندگی کے مفاد کو ترجیح دے۔
10/07/2026
آج بروز جمعہ 10 جولائی 2026ء، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مہمند کے صدر جناب الہام بشر مہمند کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل اور علاقے کے تعلیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے ہر وی سی، تحصیل اور ضلع کی سطح پر تنظیم سازی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان شاء اللہ یہ عمل بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
اسی موقع پر ینگ لیڈرز کونسل (YLC) مہمند کے اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ انہیں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھ تعاون کی دعوت دی گئی، جس پر انہوں نے باہمی مشاورت کے لیے کچھ وقت مانگا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی تنظیم کے اندر مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا، جہاں باہمی تعاون، محبت اور اخوت کے جذبات کا اظہار کیا گیا اور مہمانوں کی بھرپور میزبانی کی گئی۔
اس اجلاس میں ڈاکٹر عالم زیب مومند، ملک اشرف علی سر سپین گل، سر خیستزر، ملک ہاشم خان سمیت علاقے کے معزز مشران، اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
آج جمعہ کے دن نماز کے بعد ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک بہن جماعت کے دروازے پر اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ بے بسی کی حالت میں رو رہی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے سسر نے انہیں زبردستی گھر سے نکال دیا ہے۔
اسی موقع پر الہام بشر مہمند بھی وہاں موجود تھے، جنہوں نے ایک ذمہ دار اور باوقار انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے خاموش تماشائی بننے کے بجائے فوراً اس مظلوم بہن کی آواز بلند کی۔ ان کے ساتھ موجود بزرگوں اور نوجوانوں نے بھی بھرپور تعاون کیا اور مل کر فوری طور پر مسئلے کے حل کی کوشش کی۔
اللہ کے فضل سے ان کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بہن اور اس کے بچوں کو دوبارہ گھر کے اندر داخل کر دیا گیا، تاکہ وہ شدید گرمی اور دھوپ میں بے آسرا نہ رہیں۔ اگرچہ معاملہ ابھی مکمل طور پر حل نہیں ہوا، لیکن کم از کم ایک مظلوم خاندان کو وقتی تحفظ اور سہارا ضرور مل گیا۔
اس نیک کام میں الہام بشر مہمند کے ساتھ شاولی خان، لاہور خان، محمد امین، ملک جنگریز اور نوجوان وقار نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اس خاندان کے تمام مسائل آسان فرما دے۔ آمین۔
سیاسی استاد، قوم کا اصل غم خوار، طلباء کا سچا دوست ڈاکٹر عالم زیب مہمند اور ضلعی صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن الہام بشر مہمند۔۔۔۔۔ Alam Zeb Mohmand
O God! we are looking for peace please help us and protect your human beings.
ہم تھک گئے ہیں صرف تم ہی ہو جو ہماری حفاظت کر سکتے ہو!
اللہ تعالی والدین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
انشاءاللہ انشاءاللہ۔
ڈاکٹر صیب سہ خلک داسی دی چی زمنگ د ناکامی پہ تمہ دی، دوی نا پوہو تہ پتہ نیشتہ چی ڈاکٹر صیب ورز تر ورز پہ مخکی روان دے۔ ڈاکٹر صیب رقیبانو دی وور اغستی د غواخی بد بو یی رازی کلہ کلہ پہ سوشل میڈیا۔ عزت اللہ درکڑی او زڑہ پی د دوی چوی،
وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ۔
یو داسی مشر خو دی راتہ سوک پیدا کی۔
ماشاءاللہ
الہام بشر مہمند، اپنی سٹوڈنٹس ٹیم اور ڈاکٹر عالم زیب مہمند رہنما پاکستان پیپلز پارٹی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar
