10/04/2026
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری جناب عاقب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرضلع مہمندکے لیے امدادی سامان روانہ
Government of Khyber Pakhtunkhwa | Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa | Relief Rehabilitation & Settlement Department KP | Aqib Ullah Khan | Directorate General Information & PRs, KP | Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
09/04/2026
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری جناب عاقب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع ایبٹ آباد کے لیے امدادی سامان روانہ
Government of Khyber Pakhtunkhwa | Relief Rehabilitation & Settlement Department KP | Directorate General Information & PRs, KP | Aqib Ullah Khan | Deputy Commissioner Abbottabad
08/04/2026
منسٹر ریلیف بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر آفس خیبر کو ہنگامی صورتحال اور متاثرین کی فوری امداد کے لیے نان فوڈ آئٹمز فراہم کیے۔
Government of Khyber Pakhtunkhwa | Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa | Relief Rehabilitation & Settlement Department KP
08/04/2026
منسٹر ریلیف بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ پشاور کو ہنگامی صورتحال اور متاثرین کی فوری امداد کے لیے نان فوڈ آئٹمز فراہم کیے
Government of Khyber Pakhtunkhwa | Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa | Relief Rehabilitation & Settlement Department KP | Commissioner Peshawar Division, Peshawar
07/04/2026
منسٹر ریلیف بحالی و آبادکاری جناب عاقب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے قائم ٹرانزٹ پوائنٹ لنڈی کوتل کو امدادی سامان ارسال۔
Aqib Ullah KhanRelief Rehabilitation & Settlement Department KPDirectorate General Information & PRs, KP
07/04/2026
پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*:
*نقصانات کی رپورٹ:*
*7 اپریل ،2026*
ُپی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات سے متعلق ابتک کی رپورٹ جاری۔
صوبہ میں ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے پچھلے چار روز کے دوران 21 افراد جانبحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے
25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 47 افراد جاں بحق جبکہ 117 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے
مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 27 بچے ، 13 مرد اور 7 خواتین جبکہ زخمیوں میں 45 مرد ، 21 خواتین اور 51 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے
بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 652 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 554 گھروں کو جزوی جبکہ 98 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ پی ڈی ایم اے
یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں, ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ، ہنگو، مہمند، کوہاٹ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، لکی مروت، شانگلہ، بٹگرام، لوئر کوہستان، مانسہرہ، طورغر، سوات، اپر دیر، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، لوئر دیر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان روانہ۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے
صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 اپریل سے 9 اپریل کے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے
بارشوں کے باعث دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر نچھلے سے درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ۔ پی ڈی ایم اے
عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے
Relief Rehabilitation & Settlement Department KPDirectorate General Information & PRs, KPChief Secretary Khyber PakhtunkhwaAqib Ullah KhanChief Minister Khyber PakhtunkhwaNDMAKP Updates
06/04/2026
*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*
*فلڈ الرٹ(سلاب سے متلعق انتباہ)*
*6اپریل ،2026*
*خیبر پختونخوا میں 6 سے 9 اپریل تک بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا*
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں نیچلے سے درمیانے درجے کے سیلابی صورتحال کا خدشہ۔ پی ڈی ایم اے
دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ، متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
کوہاٹ توئی، دریائے کرم اور دریائے گومل میں فلیش فلڈنگ کی پیشگوئی ۔ پی ڈی ایم اے
پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، بنوں، کوہاٹ، کرم اور ڈی آئی خان کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری۔ پی ڈی ایم اے
ضلعی انتظامیہ کو نشیبی علاقوں اور حساس مقامات کی نشاندہی کا کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
مقامی آبادی کو دریاوں اور ندی نالوں کے قریب جانے اور دیگر سیر و تفریح کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو موسمی اور سیلابی صوتحال سے متعلق مقامی آبادی اور سیاحوں کو آگاہ رکھنے اور محفوظ مقامات کا رخ کرنے کی ہدایت۔ پہ ڈی ایم اے
ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل الرٹ رہنے اور عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب آبادی کو محتاط رہنے کی تاکید
ممکنہ خطرے کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے بروقت انخلا یقینی بنانے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
مویشی پال حضرات کو جانور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
حساس اور متلعقہ علاقوں میں گاڑیوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
متاثرین کے لیے بروقت ریلیف اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
سڑکوں کی بندش یا پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری نکاسی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو دریاوں اور ندی نالوں کی مسلسل نگرانی رکھنے اور کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہر 6 گھنٹے بعد رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع و معلومات کے لئے پی ڈی ایم کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطے کریں۔ پی ڈی ایم اے
Relief Rehabilitation & Settlement Department KPDirectorate General Information & PRs, KPChief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaAqib Ullah KhanNDMAKP Rescue1122KP Updates
05/04/2026
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریلیف بحالی ا آبادکاری جناب عاقب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع خیبر کے لیے امدادی سامان روانہ۔
Relief Rehabilitation & Settlement Department KP Directorate General Information & PRs, KP Aqib Ullah Khan NDMA