26/05/2026
ایک بزرگ سفید ریش انسان اپنے نوجوان بیٹے کے ساتھ مویشی میلے میں آیا تھا۔
قربانی کا جانور بیچ کر خوشی خوشی گھر لوٹنے کی امید تھی تاکہ گھر کا خرچہ چل سکے، بچوں کے لیے کچھ راشن لے سکے، مگر افسوس کہ کسی بے ضمیر اور ظالم شخص نے اس غریب باپ کو تمام پانچ ہزار کے جعلی نوٹ تھما دیے۔
ویڈیو میں باپ اور بیٹے کی آنکھوں میں آنسو تھے، مگر حقیقت میں رونا پورے معاشرے کو چاہیے۔
یہ ظلم صرف ایک شخص کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ انسانیت، دیانت اور اسلامی اقدار کے منہ پر طمانچہ ہے۔
عجیب المیہ ہے کہ ہم خود کو اسلام کا قلعہ کہتے ہیں مگر یہاں غریب کسان، مزدور اور دیہاتی سب سے زیادہ لُٹتے ہیں۔
جو شخص اپنی محنت، اپنا پالا ہوا جانور بیچ کر گھر کا چولہا جلانا چاہتا تھا، اس کی ساری امیدیں چند جعلی نوٹوں نے خاک میں ملا دیں۔
ایسے درندہ صفت لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ غریب کی آہ بہت خطرناک ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو دنیا اور آخرت میں عبرت کا نشان بنائے، ان کے ہاتھوں سے سکون چھین لے اور ہر مظلوم کو انصاف عطا فرمائے۔ آمین۔
https://www.facebook.com/share/r/1BfQsnqkxz/
22/05/2026
نظام پور سے کاہی۔خان کوہی۔دروازگئ۔ خیرآباد ۔جھانگیرہ۔ کے کرایوں میں فلائنگ کوچ مالکان نے سی ۔این ۔جی ۔کولنے کے باوجود بھی بے تحاشہ ازافہ کیا ہے
#ڈپٹی-کمشنر نوشھرہ
#اسسٹنٹ کمشنر جھانگیرہ
#ٹی-ایم او جھانگیرہ سے نوٹس لینے کی اپیل ۔۔
21/05/2026
ہم اپنی پشتون بیٹی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
یہ صرف ایک بچی کا نہیں، پوری قوم کی عزت، غیرت اور انسانیت کا سوال ہے۔
21/05/2026
پاکستان کی نمبر ون فوج نے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد کو نشانہ بنا دیا ہے
یاد رہے کہ اس دہشت گرد کے پاس کتابوں سے بھرا ہوا ایک بیگ بھی تھا💔😢
19/05/2026
*فاٹا اور بلوچستان کے بیٹیوں کے لیے بڑی خوشخبری!*
مبارک ہو مبارک ہو۔۔۔!
یونیورسٹی آف لاہور نے فاٹا اور بلوچستان کے طالبات کے لیے 5,5 سیٹیں مختص کر دی ہیں۔ ان سیٹوں کا ملنا اور یہ کامیابی راتوں رات نہیں ملی، بلکہ مسلسل محنت کوشش اور آواز بلند کرنے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب فاٹا کی بیٹیاں بھی بلا جھجھک ان سیٹوں پر اپلائی کر سکتی ہیں۔ یہ صرف سیٹیں نہیں، بلکہ ہمارے علاقے کی بیٹیوں کے لیے علم کے دروازے کھلنے کا اشارہ ہیں۔
لہٰذا پشتونخواہ کی تمام طالبات سے گزارش ہے کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کریں۔ ان سیٹوں کے لیے ایک ٹیسٹ ہوگا اور میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن ہوگی۔ یہ آپ کے مستقبل کو بدلنے کا موقع ہے۔
1:-مکمل فیس فری
2:-ہاسٹل فری
3:-میس فری
تمام دوستوں کو بہت مبارک ہو! امید ہے کہ ہمارے وطن کی بچیاں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر علاقے کا نام روشن کریں گی۔
بہت بہت شکریہ
13/05/2026
آج شیخ ادریس صاحب کی خون آلود قمیص کی نمائش کی گئی۔ یہ منظر دیکھ کر ذہن 1400 سال پیچھے چلا گیا اور وہ وقت یاد آگیا جب حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔ آپ تاریخ کے مظلوم ترین شہید بنے، اور جب آپ کے قاتل حکومتی عہدوں پر قابض ہو گئے، تو ملکِ شام کے بازاروں میں آپ کی خون آلود قمیص کو اٹھایا گیا۔
اس اقدام نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔ امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ نے قاتلینِ عثمان کا پیچھا کیا، جن کے تین گروہ تھے:
وہ جو گھر میں گھس کر حملہ آور ہوئے۔
وہ جنہوں نے محاصرہ کیا۔
وہ جنہوں نے اس قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ان تمام کو چن چن کر قصاص کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اگلے 19 سال تک امن و امان قائم رہا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آج اس قمیص کی نمائش کیوں کی گئی ہے؟ اس کے پیچھے کیا پیغام چھپا ہے؟ کیا یہ کسی نئے انقلاب کی دعوت ہے؟ اور اس پورے عمل کا حقیقی پس منظر کیا
Copy
07/05/2026
د امن آواز د هر جومات نه پورته کول دي .
د هر جومات امام ته خواست کوو .
سردار حسين بابک
05/05/2026
شیخ صاحب! ہمیں معاف کریں،
ہم بہت کمزور لوگ ہیں۔ ہم سوائے افسوس اور مذمت کے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ اللہ پاک ہم سب کے حال پر رحم فرمائے۔ اللہ تعالیٰ شیخِ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اور اللہ پاک ہمارے تمام علماءِ کرام کی حفاظت فرمائے۔آمین۔.