PPP Digital Tahsil Peshawar City

PPP Digital Tahsil Peshawar City

Share

Tahsil Peshawar City PPP Digital KP

15/03/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پشاور سٹی کے سابقہ صدر ذوالفقار افغانی کا پیپلزپارٹی کے منتخب چیئرمینان کو خراج تحسین
انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ سابقہ پارلیمانی لیڈر آصف جاوید۔۔ چیئرمین ملک ماصل۔۔ چیئرمین ملک امتیاز۔۔ چیئرمین حاجی محمد ارشاد۔۔ چیئرمین مزمل خان۔۔ چیئرمین عامر چشتی نے صوبائی حکومت کے نارواں سلوک اور کے باوجود جس طرح اپنی عوام کی خدمت کی اور ان کے ہر غم خوشی میں شریک رہے اور اپنی حثیت کے مطابق ہر ممکن اپنی وارڈ کی عوامی خدمات انجام دی ہے ان کیلئے ہم ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی یہ تمام چیئرمین اپنی عوام کے ووٹ کی طاقت سے دوبارہ منتخب ہوکر میدان عمل میں رہے گے اور پیپلزپارٹی اپنے چیئرمینان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے گے
سابقہ سٹی صدر ذوالفقار افغانی

Bilawal Bhutto Zardari

Photos from PPP Digital Tahsil Peshawar City's post 09/02/2026

پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ خواتین ونگ کی صدر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور سٹی ویمن ونگ کی صدر افرا بابر کی رہائش گاہ، پر ان کے مرحوم بھائی کی تعزیت ؤ دعائے مغفرت کی
اس موقع پر پارٹی کی اراکینِ صوبائی اسمبلی اشبر جدون، شازیہ طہماس، پشاور ڈویژن کی صدرشہناز شمشیر ؤ
دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔

Photos from PPP Digital Tahsil Peshawar City's post 05/01/2026

بانیٔ پاکستان پیپلز پارٹی، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن وُسٹی میٹرپولیٹن کے زیرِ اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ پشاور میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، سید محمد علی شاہ باچا نے کی ، پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن صدر حاجی مصباح الدین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور قائدِ عوام کی سیاسی، جمہوری اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے عوام کو آئین، جمہوریت اور خودداری کا شعور دیا۔ اُنہوں نے مزدور، کسان اور پسے ہوئے طبقات کو زبان دی اور ملک کو متفقہ آئین جیسا تاریخی تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق عوام کے حقوق، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور کسی بھی غیر جمہوری طرزِ عمل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

تقریب میں سینئر نائب صدر سید ایوب شاہ، صوبائی سیکرٹری کوآرڈینیشن فرزند وزیر، صدر کلچرل اینڈ اسپورٹس ونگ خواجہ یاور نصیر، اسٹڈی سرکل کے انورزیب کامریڈ، صدر لیبر ونگ شاہ ذوالقرنین، صدر سٹی میٹروپولیٹن حاجی عمر خطاب، نعیم خان انورزئی، ادریس خٹک، شیرشاہ آفریدی سمیت صوبائی رہنما پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن محمد سعد وقاص اور پارٹی کے مختلف تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کو گھر گھر پہنچایا جائے گا اور پارٹی کو پشاور ڈویژن سمیت صوبے بھر میں مزید منظم اور مضبوط بنایا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، جمہوریت کے استحکام اور شہید ذوالفقار علی بھٹو
کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

03/10/2025

کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل ‼️

اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمد فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا غزہ کے لئے انسانی راہداری اور
فلسطین کے لئے انصاف کا بھی مطالبہ۔
Bilawal Bhutto Zardari

03/10/2025
Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


The City Of Flowers
Peshawar
25000