01/06/2026
“اوپن ڈور پالیسی”
(گُڈ گورننس- عوام دوست اقدامات)
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کر رہے ہیں۔
01/06/2026
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے مختلف علاقوں میں فلنگ سٹیشنوں میں اسٹاک، پیمانوں، سرکاری نرخوں پر فروخت پر عمل درآمد اور حفاظتی آلات کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران فلنگ سٹیشنوں میں سرکاری نرخوں پر فراہمی اور آلات کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ کم گیج اور دیگر خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
01/06/2026
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے بی ایچ یو پشتخرہ کا معائنہ کیا۔ 👀
اس دوران سٹاف کی حاضری چیک کی گئی اور عملے کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کریں۔ ✅ مریضوں کے لیے ادویات، سہولیات اور صفائی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موقع پر بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ 📋💊🧼
ضلع پشاور میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنرپشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان
#ضلعیانتظامیہ #پشاور #خیبرپختونخوا
01/06/2026
“Administration after sunset”
تحصیل سٹی کے مختلف علاقوں سے کم وزن روٹی فروخت کرنے اور گرانفروشی پر بیشتر نانبائی گرفتار۔
01/06/2026
| 🌍📢 |
🥦🍎 ضلعی انتظامیہ پشاور کا روزانہ کی بنیاد پر صبح کے وقت سبزی و پھل منڈیوں کا معائنہ۔
📢 ✅ بولی کے عمل کی نگرانی کے بعد سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا۔
💰🔍 بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا ہے۔
👮♂️📜 انتظامی افسران بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنا ء اللہ خان
#پھل #سبزیاں 🍉🥕
01/06/2026
🔷 آج کا سرکاری نرخ نامہ 🔷
عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرانفروشی یا دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی کی صورت میں فوری اطلاع دیں!
📞 کنٹرول روم نمبر:
0919211338,
یا
وٹس ایپ نمبر 03011964444
آپ کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
📜
❌
🔹 ضلعی انتظامیہ پشاور | خدمت میں پیش پیش
31/05/2026
یونیورسٹی روڈ پر مختلف علاقوں سے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 12 نانبائی گرفتار۔
31/05/2026
عید الاضحیٰ کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 66 نانبائی گرفتار
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایات پر عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بھی ضلعی انتظامیہ پشاور عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں اور معیار کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک رہی۔ اس سلسلے میں انتظامی افسران نے شہر کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے روٹی کے وزن اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
انتظامی افسران نے نشترآباد، لاہوری گیٹ، سرکلر روڈ، رام داس، جوگن شاہ، قائد آباد، قصہ خوانی بازار، ڈھکی نعلبندی، رام داس بازار، فقیرآباد، دلہ زاک روڈ، کارپوریشن کالونی، سعید آباد، افغان کالونی، کبوتر چوک، حیات آباد، چارسدہ روڈ اور دیگر مختلف مقامات پر 200 سے زائد نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔معائنوں کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 66 نانبائیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 42 نانبائیوں کو وارننگ جاری کی گئی۔ متعدد دکانوں پر روٹی کا وزن چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کے مطابق عید کی تعطیلات کے باوجود ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں موجود رہی۔ شہریوں کو مقررہ وزن اور نرخ پر روٹی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور عوامی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کم وزن روٹی فروخت کرنے، ناجائز منافع خوری اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ پشاورکا مقصد عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔