10/04/2026
زرعی یونیورسٹی سوات میںDistinguished Guest Speaker Series
کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد علمی ، تحقیقی اور پیشورانہ معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل ، چیئر مین پاکستان سائنس فاونڈیشن، تھے- تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر میاں احمد رضا نے سیشن کا باقاعدہ آغاز کیا اور معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے مہمان خصوصی اور شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا۔
وائس چانسلر نے اپنے افتتاحی تقریب میں بتایا کہ زرعی یونیورسٹی آج ایک اور سنگ میل عبور کر رہی ہے۔ امتیازی ماہرین تعلیم وتحقیق اور دیگر امور میں نمایاں مقام رکھنے والے معزز افراد کو یونیورسٹی میں بلا کر اساتذہ اور طلباء کو ان کے تجربات ، تحقیق اور انتظامی امور سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا جانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سیریز کے پہلے تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین سائنس فاونڈیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل ایک بلند پایہ محقق اور ماہر تعلیم ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل نے ابھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے جد٘ت، تحقیق اور عملی نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر پائیدار ترقی اور زرعی ترقی کے تناظر میں ۔ انہوں نے پاکستان سائنس فاونڈیشن کے خد وخال ، طریقہ کار اور تحقیق کے شعبہ میں فراہم کردہ مواقع اور تربیتی پروگرامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس سے پہلےجناب اکبر خان ایڈوائزر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس نے مہمان خصوصی کو یونیورسٹی کے قیام اور اس کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر تمام اکیڈمک ایڈوائزرز، ڈپٹی رجسٹرار، فیکلٹی ممبران اور طلباء بھی موجود تھے۔
فیکلٹی ممبرز اور عملے نے انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن میں حصہ لیا، جس سے تقریب کو معلوماتی اور فکر انگیز بنایا۔ فیکلٹی ممبران نے اس اقدام کو سراہا کیونکہ یہ فکری نشوونما اور عالمی تناظر کو سامنے لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
تقریب کا اختتام معزز مہمان کو بطور تعریفی شیلڈ پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی کو بڑھانے کے لیے مستقبل میں اس طرح کی مزید تعلیمی سرگرمیاں منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
09/04/2026
خیبرپختونخوا یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی رینکنگ کے حوالے سے اجلاس:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر ہائیر ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی جامعات کی بین الاقوامی رینکنگ پر کام کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد اسرار خان سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سپیشل سیکرٹری شریف حسین، ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرید اللہ شاہ، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر عمران اللہ مروت اور وزیر ہائر ایجوکیشن کی مشاورتی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران S.Qاور Times ہائیر ایجوکیشن کے تمام اشاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان رینکنگ میں خیبر پختونخواہ کی یونیورسٹیوں کی پوزیشنز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت 5-10 ٹاپ یونیورسٹیوں کی مکمل حمایت کرے گی جنہیں S.Qاور Times ہائیر ایجوکیشن رینکنگ میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ان تمام رہنما خطوط کی سختی سے تعمیل کے لیے تمام اداروں کو مطلع کرے گا اور اس کی تعمیل کے لیے فالو اپ کرے گا۔
07/04/2026
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) اور کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمیزم (CVE) ڈیپارٹمنٹ، کے پی کے تعاون سے "سماجی کنٹرول اور قومی اتحاد میں فیکلٹی کا کردار" پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا ۔
سمینار کا مقصد سماجی کنٹرول، قومی اتحاد اور انتہا پسندی کے خلاف فیکلٹی ممبران کے اہم کردار کو اجاگر کرنا تھا ۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین علی، ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی، اور ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر علی خان، اس سمینار میںresouce persons تھے ۔
اس سمینار میں سینکڑوں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، جنہوں نے سماجی اقدار اور رواداری کو فروغ دینے میں تعلیم کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ۔ سمینار میں تنقیدی سوچ، سماجی ہم آہنگی، اور قومی اتحاد کو فروغ دینے میں فیکلٹی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس موقع پر انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے اور امن و ہم آہنگی کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
سمینار کے اختتام پر فیکلٹی ممبران سے سماجی کنٹرول، قومی اتحاد، اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے میں پیش پیش رہنے کی اپیل کی گئی .
07/04/2026
ڈیرہ اسماعیل خان زرعی یونیورسٹی کے نو تعینات وائس چانسلر ڈاکٹر محمد لطیف گوندل نے محکمۂ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا پشاور کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد اسرار خان سے ملاقات کی، جس میں یونیورسٹی کے انتظامی امور، گورننس اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ڈپٹی سیکرٹری یونیورسٹیز اور ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس سے بھی ملاقات کی۔
ڈاکٹر محمد لطیف گوندل پاکستان اور بیرونِ ملک جامعات میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں بطور ایڈوائزر/ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ دس سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے ان کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔ انہوں نے وائس چانسلر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
22/03/2026
خیبر پختونخوا احساسِ شجر کاری مہم!
چیئرمین اور قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق عید اور یومِ پاکستان کے موقع پر حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر 23 مارچ کو صوبہ بھر میں ایک ہی دن میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے لگائے گئے پودوں کی تصاویر یا ویڈیوز https://ehsaaseshajar.kp.gov.pk پر شیئر کریں۔
یہ مہم صوبے کو سرسبز بنانے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ایک مضبوط پاکستان کے عزم کا عملی اظہار ہے۔ حکومت اس اقدام کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے 14 اگست کو 14 لاکھ پودے لگانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔
تمام اضلاع کو سرکاری نرسریوں سے پودوں کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز صبح 9 بجے ہوگا اور آخری پودا لگانے تک جاری رہے گا۔ مہم کی مؤثر نگرانی کے لیے خصوصی سافٹ ویئر، مرکزی کنٹرول سینٹر، اور لائیو مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا گیا ہے۔
تمام سرکاری و تعلیمی ادارے، سول سوسائٹی، کمیونٹیز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس مہم میں بھرپور شرکت کریں گے، تاکہ خیبر پختونخوا کو ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکے۔
18/03/2026
محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے بارے میں اعلامیہ جاری کر دیا۔
17/03/2026
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ایندھن کی بچت اور ذمہ دار حکومتی اقدامات کے لیے نئے فیصلے کیے ہیں۔
* سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ مکمل طور پر گھر سے کام کیا جائے گا۔ یہ دو ماہ کے لیے ہوگا یا جب حالات بہتر ہوں، جو بھی پہلے ہو۔
* 24 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی۔ یہ صرف چار دن کا اثر ڈالے گا کیونکہ جمعہ سے اتوار پہلے ہی چھٹی ہے۔ بورڈ یا یونیورسٹی کے امتحانات متاثر نہیں ہوں گے۔
12/03/2026
A meeting was held via Zoom under the chairmanship of the Honorable Minister for Higher Education Department regarding the introduction of Electronic Attendance Monitoring System for the students of government colleges across Khyber Pakhtunkhwa. The meeting was attended by the Secretary HED, Special Secretary HED, and the Director, Higher Education along with his team.
The basic objective of this system is to properly monitor student attendance in colleges and bring it in line with other high-level educational institutions. During the meeting, the Director HEMIS Cell provided a detailed briefing on the proposed mechanism.
Under this system, electronic attendance of the students will be recorded and SMS notifications will be forwarded to the parents/guardians of those students who remain absent for a single class or whole day ensuring timely information and improved monitoring of student attendance.
It was also suggested by the Honorable Minister and the Secretary HED that other important modules like progress reports etc may also be incorporated in the updated version of the system to further strengthen the institutional management.
11/03/2026
Meeting between HED KP and HEC Islamabad senior management held regarding academic management, accreditation and Affiliation matters held under the chair of Dr Muhammad Israr Secretary Higher Education KP. Hazrat Bilal Director General attestation and accreditation along with his team participate from HEC side where as Muhammad Farooq Additional Secretary Universities HED, Abdul Akram additional secretary admin HED, Dr Imran Ullah Marwat Director Quality Assurane HED KP and universities Vice chancellors participate in the meeting. Participants assure full commitment of good governance and close liaison between institution to uplift quality education and working as per act and statues along with HEC and HED KP guidelines.
11/03/2026
The Higher Education Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa, in collaboration with T *he Indus Entrepreneurs (TiE), Akhtar Hameed Khan Foundation (AHKF), and Code for Pakistan (CFP),* is launching the *Digitalization for Women Economic Empowerment (D4WEE)* initiative to equip women with market-relevant digital skills and connect them with employment opportunities.
A coordination meeting between the Higher Education Department and partner organizations was held on 10 March 2026 to finalize arrangements for the project launch.
The initiative will train 6,000 young women (ages 18–35) across Peshawar, Mardan, and Swabi, aiming to enable 5,400 participants to generate income through freelancing, digital employment, or entrepreneurship. The project will also establish six digital learning centers in Government Colleges and provide structured mentorship for 600 women to strengthen their professional growth.
This initiative reflects the Government of Khyber Pakhtunkhwa’s vision of investing in human capital and promoting women’s participation in the digital economy, under the guidance of Mr. Meena Khan Afridi, Minister for Higher Education.
10/03/2026
E-Kacheri was held under the chairmanship of Secretary Higher Education in the committee Room Higher Education Department on 10-03-2026. The session was attended by the Special Secretary, Additional Secretary (Admn) Additional Secretary (colleges) Additional Secretary (University)Higher Education Department, along with Director General Commerce Education, Director Colleges, Chairman and other senior officers of the Department.
The departmental representatives provided comprehensive responses to the issues raised during the session, and necessary directions were issued on the spot for the prompt resolution of identified problems.