31/12/2025
چیف انجینئر C&W ہزارہ ڈویژن سید رفاقت حسین شاہ کی جانب سے قائم کردہ محکمہ C&W کی کمیٹی کے افسران کے ساتھ، سابقہ ایس ایس پی طارق محمود خان کی نگرانی میں چیئرمین تھنہ کلاں سلیم خان تنولی اور تھنہ کلاں، تھنہ خورد، کسکی،کلبن اور ڈنہ کے معززین نے مشترکہ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں سب سے پہلے سابقہ ایس ایس پی طارق محمود خان نے اپنی اور اہالیانِ علاقہ کی جانب سے ایم پی اے اور سابقہ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کا تھنہ روڈ کی بلیک ٹاپ کے لیے خطیر فنڈز کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سابقہ جاری شدہ ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے بھی فنڈز کے اجراء کے لیے بھی درخواست کی گئی۔
ایس ایس پی طارق محمود خان نے تمام اہلیاں علاقہ کی مشترکہ مشاورت سے چیئرمین سلیم خان تنولی کی زیر نگرانی ایک کمیٹی بنائی جوکہ روڈ پہ تمام جاری سکیموں پہ نگرانی کرے گئی تاکہ کام معیاری ہو سکے۔
24/10/2025
ہنگو میں دو دھماکے، ایس پی آپریشنز اسد زبیر ساتھیوں سمیت شہید، ایک چیک پوسٹ پر دھماکے کے بعد ایس پی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب جارہے تھے ، راستے میں ایس پی پر بھی بم دھماکہ کیا گیا--!!
23/10/2025
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں تعینات پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ افسرکی رہائش گاہ پر پیش آیا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پرواقعہ کو خودکشی قراردیا جا رہا ہے، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ایس پی عدیل اکبرکے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ترجمان پولیس سے مؤقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیاآئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی پمزاسپتال پہنچ گئے، آئی جی نےمعاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اوراسلام آباد پولیس کے دیگراعلی افسران بھی پمز اسپتال پہنچ گئے
06/10/2025
app ka kon sa favourite hai, chaley batayein, dekhte hain kitne chahne wale hain