PTI MEDIA KPK
PAKISTAN TEHREEK E INSAAF
FOR REAL CHANGE
🏥 خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولت کا نیا ماڈل — عوام کی دہلیز تک!
خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کو کامیابی سے اپناتے ہوئے
دور دراز علاقوں تک معیاری طبی سہولیات پہنچانے کی عملی کوشش کی ہے۔
🌿 کیٹگری-C اور اب کیٹگری-D ہسپتالوں کے ذریعے
پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو وہ سہولیات دی جا رہی ہیں
جو پہلے صرف بڑے شہروں میں میسر تھیں۔
📍 آج ہم بات کر رہے ہیں کیٹگری-D ہسپتال امد کی،
جہاں اب چلڈرن اسپیشلسٹ کی دستیابی وہاں کے عوام کے لیے ایک بہت بڑی سہولت بن چکی ہے۔
یہ سب ممکن ہوا خیبر پختونخوا حکومت، ہیلتھ فاؤنڈیشن اور
ٹی سی پی (Technical Cooperation Programme) کی مربوط حکمتِ عملی کے باعث۔
👏 یہ ماڈل اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت اور نطام درست ہو تو
سرکاری و نجی اشتراک سے عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لائی جا سکتی ہے۔
سابقہ مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی ایڈوکیٹ کے اعزاز میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک پُر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وزیر صحت خلیق الرحمن، سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سمیت محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ حکام اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے نمائندگان نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت نے احتشام علی ایڈوکیٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی شب و روز کی محنت اور عوامی خدمت کا سفر قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت کو مزید فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے ان کی کوششوں کو پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر احتشام علی کو پختون روایات کے مطابق پگڑی پہنا کر ان کی عزت افزائی کی گئی، جبکہ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے اعزازی تحائف بھی پیش کیے گئے۔
یہ تقریب نہ صرف ایک شخص کی خدمات کا اعتراف تھی، بلکہ ایک مثالی انداز میں باہمی عزت، روایات اور عوامی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین بھی۔
مشیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس خیبر پختونخوا احتشام علی ایڈوکیٹ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا اہم بیان۔
مشیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا احتشام علی ایڈوکیٹ نے آج باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
> آج ہمارے پہلے دن ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انشاءاللہ ہمارا عزم ہے کہ ہم اس محکمے کے مینڈیٹ پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔
ہم اپنی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ ماضی میں محکمہ صحت میں بھی ہم نے ٹیم ورک کے ساتھ اہداف حاصل کیے، اور ان تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں بھی ٹارگٹ بیسڈ کام کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگز ہو چکی ہیں، آئندہ دنوں میں مفصل حکمت عملی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ شفافیت، کارکردگی اور خدمت ہمارا نصب العین ہے۔"
🌬️ سردیوں میں بزرگوں کی حفاظت کیسے ممکن؟
پروفیسر ڈاکٹر فضل مولا کی اہم گفتگو 🎥
سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی سانس کی بیماریاں، فلو اور نمونیا جیسی تکالیف میں اضافہ ہو جاتا ہے، خاص طور پر بزرگ افراد کے لیے یہ موسم کچھ زیادہ ہی چیلنجنگ ہوتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر فضل مولا (Chest Specialist, عرفان جنرل ہسپتال، چارسدہ روڈ پشاور) سے کہ وہ کون سا انجیکشن ہے جو سردیوں میں لگوا کر بزرگ افراد کو ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
📹 ڈاکٹر صاحب کی تفصیلی ویڈیو گفتگو دیکھیں — پشتو اور اردو زبان میں، صرف ہمارے پیج پر۔
🔔 اس پیج کو فالو کریں، لائک کریں اور شیئر کریں تاکہ آپ تک صحت سے متعلق مزید مفید معلومات بروقت پہنچتی رہیں۔
صحت ہے تو سب کچھ ہے! ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Telephone
Website
Address
Peshawar
