15/11/2025
The 4th Session of the Pakhtoon Youth Parliament was convened today with active participation from the honorable members. The session focused on key youth-related issues, constructive policy discussions, and strategic planning for upcoming initiatives.
Members shared valuable insights, presented recommendations, and engaged in meaningful debate aimed at promoting youth leadership, social development, and regional progress. The proceedings reflected a strong commitment to responsibility, discipline, and collaborative decision-making.
The Executive Body extends its appreciation to all participants for their professionalism and dedication. We look forward to continued cooperation as we work collectively toward empowering the youth and strengthening the institution.
18/08/2025
آج یوتھ منسٹر شہود احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ عبد الولی خان یونیورسٹی کے سامنے ایک کیمپ میں موجود ہیں، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے عطیات جمع کر رہے ہیں۔ یہ قابلِ ستائش اقدام نوجوانوں کے جذبۂ خدمت اور انسانی ہمدردی کی بہترین مثال ہے۔
18/08/2025
یوتھ ایم پی اے ابرار خانخیل سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جہاں وہ متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور ریلیف کے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔
17/08/2025
یوتھ ایم پی اے وکیل خان اورکزئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔ بے گھر افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں خوراک، کپڑے، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشد ضرورت ہے۔ ایسے وقت میں ہمیں اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ بڑھ چڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد، راشن، اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ہی ہم اس آزمائش پر قابو پا سکتے ہیں۔
یوتھ ایم پی اے وکیل خان اورکزئی نے نوجوانوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر سیلاب زدگان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی جا سکے۔
16/08/2025
آج مورخہ 16 اگست 2025 کو ڈاکٹر ثنااللہ خلیل نے ایمز شوگر ہسپتال کے زیرِ نگرانی پلوسی مغدرزی میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔"جہاں مریضوں کو فری ادویات کے ساتھ فری شوگر ٹسٹ, بلڈ پریشر چیک اپ اور HbA1C ٹیسٹ کی سھولت فراہم کی گئی۔
15/08/2025
یوتھ ایم پی اے ابرار خانخیل 14 اگست کے موقع پر طوطہ کان ہائی اسکول میں منعقدہ اسکول پروگرام اور کرکٹ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی تھے۔
15/08/2025
الحمداللہ
خلیل یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کے چیرمین اور پختون یوتھ پارلیمنٹ کے نائب صدر ملک فہد خان خلیل اور ان کی ٹیم کی طرف سے یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی شرکاء میں پودے تقسیم کیے گئے جنہیں وہ اپنے گھروں میں لگائیں گے
اس کے ساتھ ساتھ حاجی ملک احسان اللّٰہ خلیل نے خلیل یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کی خدمات کے اعتراف میں خلیل یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کی ٹیم کو سونئر پیش کیا جس پر خلیل یوتھ کی پوری ٹیم ملک احسان اللّٰہ خلیل کی دل سے شکر گزار ہے ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔خلیل یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن کے مرکزی چیرمین ملک فہد خان خلیل نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا اور اپنے گاؤں پشتہ خرہ پایان کے غیور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
09/08/2025
ملاکنڈ ویلج کونسل طوطہ کان میں ایک ہفتہ صفائی مہم یوتھ ایم پی اے، چیئرمین یو سی ابرار خانخیل، ٹی ایم اے اہلکار اور دیگر کابینہ صفائی کے مہم میں مصروف ہیں۔