وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ٹورازم پولیس کے جوان سیاحوں کی خدمت کے لیے بھرپور انداز میں متحرک ہیں۔
صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر تعینات ٹورازم پولیس سیاحوں کو فرسٹ ایڈ، ایمرجنسی معاونت، ریسکیو سروسز، ٹریفک مینجمنٹ، رہنمائی، ہوٹلوں سے متعلق مسائل کے حل اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ ٹورازم پولیس کے اہلکار سیاحوں کو محفوظ، پُرسکون اور خوشگوار سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سیاح کسی بھی ہنگامی صورتحال، رہنمائی یا شکایت کی صورت میں ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں عملہ چوبیس گھنٹے معاونت کے لیے دستیاب ہے۔
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber Pakhtunkhwa
Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority
Khyber Pakhtunkhwa Culture & Tourism Authority Khyber Pakhtunkhwa (KPCTA) is a government organization.
KPCTA is dedicated to develop the potential of Khyber Pakhtunkhwa (formerly NWFP) in Pakistan as a tourist friendly destination and to deepening visitors understanding of the region while bringing new economic development to the province and promotingthe rich culture of the province. KPCTA seeks to make the province’s culture and history accessible and understandable to a diverse public to foster
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی ٹورسٹ ہیلپ لائن 1422 کے ذریعے سیاح کی فوری مدد۔
وادی کمراٹ میں ایک سیاح کی گاڑی میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر اس نے ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کیا۔ جسے ٹورازم پولیس نے فوری طور پر مکینک کو طلب کر کے موقع پر ہی گاڑی کا مسئلہ حل کروا کے سیاح کو بروقت مدد فراہم کی۔
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber Pakhtunkhwa
عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں محفوظ اور یادگار سیاحت کیلئے خیبرپختونخوا ٹورازم پولیس ہر قدم پر سیاحوں کے ساتھ!
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور معاونِ خصوصی ملک عدیل اقبال کی خصوصی ہدایات جبکہ ڈائریکٹر جنرل شاہد خان کی متحرک و تخلیقی قیادت میں سیاحتی مقامات پر سہولیات، رہنمائی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔
کسی بھی معلومات یا ایمرجنسی کیلئے 1422 پر فوری رابطہ کریں۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Government of Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP
29/05/2026
KPCTA - TFH Evening Updates May 29, 2026
عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی جانب سے صوبہ بھر کے عوام کو دلی مبارکباد۔
ملک عدیل اقبال نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی حسن، ثقافت اور روایات سے مالا مال صوبہ ہے، اور حکومت سیاحت کے فروغ اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے دنوں میں صفائی، نظم و ضبط اور سیاحتی مقامات پر ماحول کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaPMRU Khyber Pakhtunkhwa
28/05/2026
ضروری اطلاع!
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آنے والے دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو 31 مئی تک برقرار رہ سکتا ہے۔ اس کے باعث برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ہو سکتا ہے، خصوصاً برف پوش اور گلیشیئر سے متاثرہ علاقوں میں۔
سیاحوں اور مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ موسم اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات سے باخبر رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خیبرپختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔
عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں خوش آمدید ٹورزم پولیس شانگلہ!
شانگلہ ٹاپ میں قائم ٹورسٹ فسیلیٹیشن سینٹر پر ٹورازم پولیس، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس ، ریسکیو اور دیگر ادارے سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور سہولت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔ 🚔
شانگلہ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے، جہاں سرسبز پہاڑ، پُرسکون ماحول اور حسین مناظر آپ کے منتظر ہیں۔
اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں، اوور اسپیڈنگ اور ون ویلنگ سے گریز کریں، اور کسی بھی مدد کے لیے ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔ 📞
آئیں، اپنی عید کی خوشیوں کو شانگلہ کی خوبصورت وادیوں میں یادگار بنائیں۔ ❤️
ٹورزم پولیس ضلع شانگلہ
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber Pakhtunkhwa
28/05/2026
Khyber Pakhtunkwa Culture & Tourism Authority - TFH Morning Updates May 28, 2026 for Tourist
ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، شاہد خان کی خصوصی ہدایات پر عیدالاضحی کے موقع پر ٹورازم پولیس اور ٹورسٹ سہولت مراکز میں تعینات عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات پر رہنمائی، معلومات اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عید کی تعطیلات کے دوران آنے والے سیاح خوشگوار اور محفوظ ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP Government of Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے دفتر کا دورہ
سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت سعادت حسن اور ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان بھی ہمراہ موجود تھے۔
سیکرٹری محکمہ سیاحت سعادت حسن نے سیاحت، ثقافت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر کے منصوبوں اور محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
آخر میں معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے ٹورازم پولیس کے نوجوانوں میں موٹرسائیکل کی چابیاں تقسیم کیں۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP Government of Khyber Pakhtunkhwa
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Peshawar
25000
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 17:00 |
| Tuesday | 08:00 - 17:00 |
| Wednesday | 08:00 - 17:00 |
| Thursday | 08:00 - 17:00 |
| Friday | 08:00 - 17:00 |
