01/06/2026
To redress Grievances of general public of Khyber Pakhtunkhwa through Investigation arising out of maladministration against Provincial Government Agencies.
01/06/2026
21/05/2026
14/05/2026
*ہری پور میں محتسب ادارے کے کردار پر آگاہی سیشنز کا انعقاد*
صوبائی محتسب کے دفتر کی جانب سے بروز بدھ 13 مئی 2026 کو ٹی ایم اے ہال ہری پور اور جمعرات 14 مئی 2026 کو یونیورسٹی آف ہری پور میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں محتسب ادارے کے کردار اور فرائض سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔
سیشن میں مشیر محتسب محمد یونس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران علی نے شرکاء کو محتسب کے دائرہ کار، ادارہ جاتی طریقہ کار، اور عوامی شکایات و درخواستوں کی جمع آوری و کارروائی کے طریقۂ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مقررین نے بتایا کہ محتسب ادارہ صوبائی محکموں کی بدانتظامی، تاخیر اور ناقص سروس ڈیلیوری کے خلاف عوامی شکایات کا فوری اور مفت ازالہ کرتا ہے۔
آگاہی سیشن میں ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر لوکل گورنمنٹ ہری پور راشد اسلم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل خانپور سعد شوکت، پروگریس آفیسر تحصیل خانپور محمد نثار، پروگریس آفیسر تحصیل غازی محمد جمیل، میڈیا فوکل پرسن لوکل گورنمنٹ ہری پور سعود شاہ، ویلج سیکرٹریز اور دیگر ضلعی محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ یونیورسٹی آف ہری پور میں رجسٹرار، فیکلٹی ممبران، اور لاء ڈیپارٹمنٹ کے کثیر طلباء نے شرکت کی۔
شرکاء نے سیشنز کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیشن سے انہیں شکایات کے ازالے کے ادارہ جاتی نظام اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم آگاہی حاصل ہوئی، جس سے وہ اپنے علاقوں میں عوام کی بہتر رہنمائی کر سکیں گے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے آگاہی سیشنز کا مقصد عوام اور سرکاری اہلکاروں کے درمیان رابطہ مضبوط کرنا اور شفاف و جوابدہ طرزِ حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔
13/05/2026
صوبائی محتسب خیبر پختونخوا، جناب مطہر زیب کے حکم پر عملدرآمد: KPITB ملازمین کے لیے ہارڈ شپ الاؤنس کا اجراء
صوبائی محتسب خیبر پختونخوا، جناب مطہر زیب کی خصوصی ہدایت پر شکایت نمبر 6088/10/2025 کے حوالے سے خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) کے ملازمین کے ہارڈ شپ الاؤنس (Hardship Allowance) کا دیرینہ معاملہ حل کر لیا گیا ہے۔
اہم تفصیلات:
شکایت نمبر: یہ کارروائی شکایت نمبر 6088/10/2025 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
ہدایات پر عملدرآمد: صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ہارڈ شپ الاؤنس کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے اور ہدایات مکمل طور پر نافذ کر دی گئی ہیں۔
الاؤنس کا اجراء: مجاز اتھارٹی نے بورڈ کے منظور شدہ فیصلے کے مطابق تمام متعلقہ ملازمین کے لیے ہارڈ شپ الاؤنس جاری کر دیا ہے۔
انتظامی انصاف: یہ اقدام سرکاری ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے صوبائی محتسب کے عزم کا عکاس ہے۔
12/05/2026
عوامی خدمت کا عزم: وفاقی اور صوبائی محتسب کے درمیان اہم ملاقات 🤝
وفاقی محتسب پاکستان جناب نوید کامران بلوچ کا صوبائی محتسب خیبر پختونخوا کے ہیڈ آفس (سیکرٹریٹ) پشاور کا دورہ۔ صوبائی محتسب جناب مطہر زیب سے ملاقات میں عوامی شکایات کے حل کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے نمایاں پہلو:
🔹 وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان انتظامی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق۔
🔹 شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور۔
🔹 سرکاری محکموں میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کا اعادہ۔
🔹 دور افتادہ علاقوں کے عوام کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا منصوبہ۔
وفاقی اور صوبائی محتسب کا یہ اشتراک خیبر پختونخوا کے عوام کو فوری اور مفت انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
10/05/2026
06/05/2026
آج صوبائی محتسب خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ضلع مالاکنڈ میں ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں عوامی آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں ضلع انتظامیہ کے افسران، لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے، ناظمین، نائب ناظمین اور ضلع کے تمام عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ آگاہی مہم کے دوران شرکاء میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور انکو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے صوبائی محتسب خیبر پختونخوا کی کارکردگی اور خاص کر اس آگاہی مہم کو بہت سراہا ۔
29/04/2026
📢 دفتر صوبائی محتسب خیبر پختونخوا
شکایت نمبر 3659/2025 میں اہم پیش رفت
صوبائی محتسب خیبر پختونخوا کو موصول ہونے والی شکایت پر مؤثر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعلقہ ادارے کی جانب سے سکول کی باقی ماندہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
✔️ عوامی مسائل کا بروقت حل
✔️ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری
✔️ فوری اور مفت انصاف کی فراہمی
صوبائی محتسب خیبر پختونخوا عوام کے حقوق کے تحفظ اور بدانتظامی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
📌 اگر آپ کو بھی کوئی شکایت ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔
23/04/2026
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |