Wafaqi Mohtasib - Ombudsman's Secretariat, Regional Office Peshawar
یہ page عوام میں وفاقی محتسب ادارے کے بارے آگاہی پھیلانے ?
22/04/2026
08/04/2026
وفاقی محتسب اعلی جناب نوید کامران بلوچ صاحب کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات اور تبادلہ خیال۔
02/04/2026
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس پشاور کے ریجنل سربراہ قاسم جان نے پیسکو کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز جناب حمایت اللہ خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب اختر حمید خان سے ملاقات کی، جس میں وفاقی محتسب کی جانب سے پیسکو سے متعلق زیر التواء اور فیصل شدہ شکایات پر عملدرآمد کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وفاقی محتسب کے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد، صارفین کو درپیش مسائل کے فوری ازالے، اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پیسکو جناب حمایت اللہ خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ہفتے وفاقی محتسب ریجنل آفس پشاور کے ریجنل سربراہ سے تفصیلی ملاقات کریں تاکہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی شکایات کے مؤثر، بروقت اور شفاف ازالے کے لیے وفاقی محتسب اور پیسکو کے درمیان تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا
02/04/2026
20/03/2026
*وفاقی محتسب ریجنل آفس پشاور کے انچارج کی چیف ایگزیکٹو پیسکو سے ملاقات*
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس پشاور کے ریجنل انچارج جناب محمد قاسم جان نے واپڈا ہاؤس پشاور میں پیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب اختر حمید خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جناب محمد قاسم جان نے چیف ایگزیکٹو پیسکو کو وفاقی محتسب آف پاکستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا اور معزز وفاقی محتسب کے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا جو پیسکو سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں جاری کیے گئے تھے۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پیسکو جناب اختر حمید خان نے یقین دہانی کرائی کہ پیسکو مستقبل میں بھی وفاقی محتسب کے فیصلوں پر مکمل تعاون کے ساتھ عملدرآمد جاری رکھے گا تاکہ صارفین کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔
ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، عوامی شکایات کے فوری ازالے، اور انتظامی امور میں شفافیت کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
20/03/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Peshawar
