Liaqat Ustaz Jalsai

Liaqat Ustaz Jalsai

Share

Member of Islakhi Jirga

➡️ Secondary School Teacher
➡️ President All Teacher's Association, teh.lahore
➡️ Educationist
➡️ President Jalsai Teacher's Society
➡️ Grand Islahi Jarga Member
➡️ Brother of Late Sher Zaman Sher
➡️ Social Worker
➡️ AIOU Tutor

11/04/2026

روز نت نئے تجربات کے نتائج آنا شروع۔

11/04/2026

ضلع صوابی میں صوابی کے ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب زیر صدارت میاں فائق زادہ کاکاخیل صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا منعقد ھوئی جس میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنماؤں ، ضلع و تحصیلوں کے صدور کے علاؤہ نامزد ریٹائرڈ اساتذہ نے شرکت کی اور اساتذہ رہنماؤں نے اساتذہ کی عزت افزائی اور یکجہتی اور اتفاق پر زور دیا آخر میں ریٹائرڈ اساتذہ کو شیلڈ پیش کئے ۔

Photos from Liaqat Ustaz Jalsai's post 10/04/2026

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل رزڑ ضلع صوابی کے زیرِ اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں کثیر تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی اور اپنے دیرینہ ساتھیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا میاں فائق زادہ کاکا خیل تھے، جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع صوابی محمد آصف بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اس موقع پر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے قائدین نے بھی شرکت کر کے تقریب کی رونق بڑھائی۔
صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل رزڑ نے اپنے خطاب میں معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور اساتذہ برادری کے کردار کو سراہا۔
سرپرستِ اعلیٰ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی عبداللطیف خان اور صدر اے ٹی اے ضلع صوابی نے اپنے خطابات میں ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
دیگر مقررین میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف، سرپرستِ اعلیٰ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ جواد عنایت اور دیگر رہنماؤں نے اپنے خطابات میں اساتذہ کے مابین اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو نہایت عزت و احترام کے ساتھ الوداع کیا گیا۔
اس موقع پر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل رزڑ ضلع صوابی کی جانب سے ریٹائرڈ اساتذہ کرام کو یادگاری شیلڈز اور قیمتی تحائف بھی پیش کیے گئے، جبکہ ان کی خدمات کو سنہری الفاظ میں یاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Photos from Liaqat Ustaz Jalsai's post 10/04/2026

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ATA رزڑ ، ریٹائرمنٹ تقریب۔
مقام : ابرار گارڈن ھال، رزڑ صوابی۔
خوبصورت تصویری جھلکیاں۔

Photos from Liaqat Ustaz Jalsai's post 10/04/2026

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل رزڑ ضلع صوابی کے زیرِ اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

• تقریب میں کثیر تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی اور اپنے دیرینہ ساتھیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

•تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا میاں فائق زادہ کاکا خیل تھے، جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع صوابی محمد آصف بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

• اس موقع پر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے قائدین نے بھی شرکت کر کے تقریب کی رونق بڑھائی۔
صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل رزڑ نے اپنے خطاب میں معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور اساتذہ برادری کے کردار کو سراہا۔

• سرپرستِ اعلیٰ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی عبداللطیف خان اور صدر اے ٹی اے ضلع صوابی نے اپنے خطابات میں ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
• دیگر مقررین میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف، سرپرستِ اعلیٰ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ جواد عنایت اور دیگر رہنماؤں نے اپنے خطابات میں اساتذہ کے مابین اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

• تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو نہایت عزت و احترام کے ساتھ الوداع کیا گیا۔
• اس موقع پر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل رزڑ ضلع صوابی کی جانب سے ریٹائرڈ اساتذہ کرام کو یادگاری شیلڈز اور قیمتی تحائف بھی پیش کیے گئے، جبکہ ان کی خدمات کو سنہری الفاظ میں یاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ATA رزڑ کے زیر اہتمام ریٹائرمنٹ تقریب سے معزز مہمانان گرامی خطاب کر رہے ہیں۔

Photos from Liaqat Ustaz Jalsai's post 10/04/2026

عزم و ہمت اور خدمت کی ایک شاندار شام!
مقام: ابرار گارڈن، رزڑ، ضلع صوابی
تاریخ: 10 اپریل 2026، بروز جمعہ

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن (ATA) کے زیرِ اہتمام ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ یہ پروقار تقریب نہ صرف ایک روایت ہے، بلکہ ان معمارانِ قوم کی لازوال خدمات کو سلام پیش کرنے کا ایک ذریعہ ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں نسلوں کی آبیاری میں وقف کر دیں۔

اے ٹی اے نام ہے اعتماد کا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

V. P۔O Jalsai, Tehsil Lahor, District Swabi KPK
Peshawar

Opening Hours

09:00 - 17:00