Media Cell PPP KPK

Media Cell PPP KPK

Share

Here we will post The #ppp politician Activities and Any Related News to ppp in kpk. Its a Volunteers PPP Workers social media forum. jiye baba bhutto

16/05/2026

‏کل دو گریٹ پاورز کے دونوں صدور، اپنی دو طرفہ میٹنگ میں لکھی ہوئی تقریر پڑھ رہے تھے۔
کیونکہ جب آپ بطور سربراہ حکومت، کسی خارجہ محاذ پر بات کر رہے ہوتے ہیں تو لکھی ہوئی تقریر ہی پڑھتے ہیں جو خارجہ امور کے ماہرین ہر قسم کے معاملات اور خارجہ تعلقات کی حساسیت کو مدنظر رکھ کر لکھتے ہیں۔ ایک ایک لفظ کو ناپ تول کر لکھا جاتا ہے کیونکہ کوئی ایک جملہ یا ایک لفظ تمام محنت پر پانی پھیر سکتا ہے، تعلقات بگاڑ سکتا ہے۔
جبکہ ہمارا ایک کھوتا، خارجہ محاذ پر بھی بغیر سوچے سمجھے ڈھینچوں ڈھینچوں لگا دیتا تھا اور نتیجہ یہ ہوا کہ خارجہ تعلقات تباہ کر کے رکھ دیے۔ الٹا اس کی کلٹ لڈیاں ڈالتی تھی کہ ہمارا کھوتا تو لکھی ہوئی تقریر نہیں پڑھتا وہ تو کوئی بہت بڑی توپ چیز ہے۔

Photos from Media Cell PPP KPK's post 14/05/2026

گلگت میں مقیم پشتون برادری اور کاروباری برادری کی کثیر تعداد نے صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور الیکشن 2026 میں بھرپور حمایت اور تعاون کا اعلان کیا۔اس موقع پر امجد حسین ایڈوکیٹ نے تمام پشتون برادری اورکاروباری افراد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے بھی ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Aseefa Bhutto Zardari Bakhtawar Bhutto-Zardari Media Cell PPP KPK

08/05/2026

یوتھ ورکر کنونشن خیبر پختون خواہ ضلع پشاور نشتر ہال۔
جیالوں تیار ہو ۔۔۔۔۔

05/05/2026

چلو ادارے تو ظالم ہے وزیراعظم فارم 47 کا ہے کرپٹ حکومت ہے،
لیکن خیبرپختونخواہ کا چیف ایگزیکٹیو کون ہے آئے روز دھماکے ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے اس میں وزیراعلی کا کیا کردار ہے؟

30/04/2026

سینیٹر روبینہ خالد صاحبہ کا دورہ صوابی ۔
چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبائی صدر خواتین پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ روبینہ خالد صاحبہ نے صوابی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ضلعی صدر علی خان سے انکی والدہ کی انتقال پر تعزیت کی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کی ۔

30/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ ضلع نوشہرہ کا اھم اجلاس۔
اجلاس بابت 8 مئی یوتھ ورکرز کنونشن بمقام منور کمال مارکیٹ پبی بوقت 5 بجے یکم مئی کو طلب کیا جسمیں پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین جنرل سیکرٹری میاں راشد کاکاخیل اور انفارمیشن سیکرٹری انجنیئر سیف اسلام حصوصی شرکت کرینگے اجلاس میں ضلعی تنظیم پیپلز لیبر بیورو پی ایس ایف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی تنظیموں اور نائبر ہوڈ و ویلج کونسل کے صدور و جنرل سیکرٹریز سابقہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوران شرکت کرینگے اور 8 مئی نشتر ہال پشاور میں یوتھ ورکرز کنونشن کے لیے مشاورت کی جائے گی
Syed Muhammad Ali Shah bacha
Misbah Uddin
Mian Rashid Ali Shah
Faisal Karim Kundi
PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa
DrNisar Khan
Idrees Khattak
Najeeb Khattak
Engr Saiful Islam Afridi

29/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔
مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سیکرٹری اطلاعات وومن ونگ تحریک انصاف شکیلہ وحید نے اسلام آباد نئیر حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی بلخصوص وومن ونگ مزید مضبوط ہوگا ۔

26/04/2026

صدرمملکت آصف علی زردری کا چانگشا میں حنان ٹی گروپ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ،
صدر مملکت کو حنان ٹی گروپ کے آپریشنز، سپلائی چین اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی بارے بریفنگ دی گئی
حنان ٹی گروپ کے چیئرمین ژوژونگ وانگ نے صدر مملکت کو بریفنگ دی

صدر مملکت کو چائے کی کاشت، پراسیسنگ، تحقیق اور مارکیٹنگ کےبارے میں بھی بریفنگ

ماحولیاتی چائے کے باغات، خصوصی پیداواری سہولیات اور تقسیم کے نظام کو اس انداز میں منظم کیا گیا ہے کہ وہ مقامی فروخت اور برآمدات دونوں کی معاونت کرتے ہیں۔ بریفنگ

حنان ٹی گروپ صوبے میں چائے کی ضروریات کے لیے ایک مربوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو کاشتکاروں، صنعت اور تحقیقی اداروں کو برانڈنگ اور مارکیٹ تک رسائی کے ساتھ جوڑتا ہے۔ بریفنگ

صدر مملکت نے کمپنی کی تاریخ پر مبنی گیلری کا دورہ کیا اور چائے کی پراسیسنگ اور اسکی ثقافت پر پریزنٹیشن کا مشاہدہ کیا۔

صدر مملکت کیلئے چائے کی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ویلیو ایڈیشن، ایگرو پروسیسنگ اور برآمدات کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو سراہا

صدر مملکت کی گروپ کو مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت ۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، علی حسن بروہی، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ جات سید قاسم نوید قمر ، چیف سیکری

26/04/2026

صدر پاکستان محترم جناب آصف علی زرداری صاحب اس وقت چین کے دورے پر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس تصویر نے میڈیا پر دھوم مچا دیا ہے ۔
*یہ تصویر "نسل در نسل گرمجوشی" کا اظہار ہے۔* تصویر میں صدر آصف علی زرداری اور چینی رہنما ایک دوسرے کا بازو تھام کر چل رہے ہیں، دونوں کے چہروں پر پرجوش بے تکلفی کی مسکراہٹ ہے۔ یہ پروٹوکول سے بڑھ کر پاک چین دوستی کیلئے اظہار یک جہتی کی علامت ہے۔*

*تاریخی پس منظر:*

*1. پی پی پی - چینی کانگریس پارٹی تعلق*
پیپلز پارٹی اور چینی کانگریس پارٹی کے درمیان 1970 کی دہائی سے "پارٹی ٹو پارٹی" روابط ہیں۔
- *ذوالفقار علی بھٹو* نے ماؤ زے تنگ اور چو این لائی سے پاک چین دوستی کا تعلق بنایا۔ قراقرم ہائی وے اسی دوستی کی علامت ہے
- *بینظیر بھٹو* کو چین نے "Iron Sister" کہا
- *صدرآصف علی زرداری* نے 2008-2013 میں *CPEC* منصوبہ کے لیے 9 دورے کیے۔ چین نے انہیں "پرانا تاریخی دوست" کہا
- *بلاول بھٹو* کو بطور وزیر خارجہ بیجنگ میں چینی قیادت نے خصوصی پروٹوکول و عزت و احترام سے تاریخی ویلکم کیا،

اس لیے جیالے کارکن فخر سے کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاک چین " دو ریاستوں کی مظبوط دوستی" کی بنیاد ہے، کیونکہ بھٹو خاندان کی 3 نسلیں چینی قیادت سے براہ راست جڑی ہیں۔

*یہ تصویر منہ بولتا ثبوت ہے*
یہ تصویر "ریاستی تعلق" اور "ذاتی تعلق" دونوں کا سنگم ہے۔ چین سفارتی آداب میں "پرانے دوست" کو خاص عزت دیتا ہے۔صدر آصف علی زرداری کے بازو سے پکڑ کر چلنا چینی کلچر میں انتہائی احترام کی نشانی ہے۔

*نتیجہ:*
اس لیے کارکن یہ نعرہ لگاتے ہیں: *"چین ہمارا نسلی دوست، پی پی پی اس رشتے کی ضامن"* 🇵🇰🇨🇳 ✌️

24/04/2026

مرکزی رہنما #تحریک انصاف سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سینئر قانون دان نزیر ایڈوکیٹ نے پاکستان پیپلز میں شمولیت اختیار کر لی اس شمولیت نے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنایا ۔
شمولیتی تقریب میں صوبائی صدر گلگت بلتستان امجد ایڈوکیٹ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ہمایون خان مرکزی جنرل سیکرٹری پی پی پی پی نئیر حسین ایڈوکیٹ مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے نزیر ایڈوکیٹ صاحب کو مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Qessa Khani
Peshawar