Pak Mar Khor update

Pak Mar Khor update

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak Mar Khor update, Armed forces, Peshawar.

🇵🇰 پاکستان کا مطلب کیا لَاالٰہ اِلّا اللّٰہ🇵🇰
☠️Mar Khor update☠️
☠️ضربِ فتنہ الخوارج &شر پسند عناصر☠️
☠️دشمن کےگھرمیں گھس کرمارنا مارخورکاکام ہے☠️

09/05/2026

*🚨 نام نہاد مجاہدین سن لو! تم بھگوڑے ہو، مجاہد نہیں 🚨*

مولانا فضل الرحمان نے شیخ ادریس شہیدؒ کے تعزیتی جلسے میں دوٹوک اعلان کیا:

*"پاکستان کے طول و عرض کے لاکھوں علماء کیا دین کو نہیں سمجھتے؟ اور تم بھگوڑے اسلام سمجھتے ہو؟ تمہاری حیثیت ایک بھگوڑے کی ہے۔ اپنے آپ کو مجاہد کہتے ہو؟ شرم نہیں آتی!"*

کیا تم مولانا سمیع الحق کو شہید کرو گے اور میں تمہیں مجاہد کہوں؟
کیا تم مولانا حسن جان کو شہید کرو گے اور میں تمہیں مجاہد کہوں؟
کیا تم شیخ ادریس کو شہید کرو گے اور میں تمہیں مجاہد کہوں؟

ہرگز نہیں!

*ہم پڑھے لکھے لوگ ہیں، تمہاری طرح جاہل نہیں۔*
اللہ نے ہمیں مدارس کے ذریعے علم، قرآن اور حدیث کی دولت عطا کی ہے۔

*جمعیت علماء اسلام کے نوجوانو، مدارس کے طلباء، قوم کے بیٹو!*
جذباتی نعروں کے بہکاوے میں مت آنا۔

اسلام سنجیدگی، وقار اور علم کا دین ہے۔
وہ وقار اپناؤ جس کے ساتھ ہمارے شیخ ادریس پڑھاتے تھے، جس تہذیب سے ہمارے اکابر نے دین سکھایا۔
وہ محبت بھرا لہجہ اپناؤ جس طرح وہ حدیث پڑھاتے تھے تو لگتا تھا کہ الفاظ خود ان کی زبان پر ترتیب پا رہے ہیں۔

*سن لو!*
ہم یہ قربانیاں برداشت کر لیں گے، لیکن جب وقت آئے گا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے۔

اللہ اکبر، اللہ اکبر۔
ان شاء اللہ یہ تحریک حق چلتی رہے گی۔ ہم حق بات کہیں گے، باطل کی تردید کریں گے، اور اللہ کی مدد اور آپ کے اتحاد سے کامیاب ہوں گے۔

*وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ*

08/05/2026

پیکچر دیکھنے کیلئے واٹس ایپ چینل https://whatsapp.com/channel/0029VbBUF1n42DcZ5XNlMF2x فالو کریں

ضلع ٹانک وانڈہ ذالو گاؤں ملاگان میں البرق ڈویژن فورسز کی کارروائی ۔
4 خوا،،رج جہ،،نم واصل ۔
ان خار،،جیوں نے گزشتہ ہفتے ٹانک ککاخیل میں چھٹی پر اۓ ہوۓ جوان کو شہید کیا تھا ۔
پیکچر دیکھنے کیلئے واٹس ایپ چینل https://whatsapp.com/channel/0029VbBUF1n42DcZ5XNlMF2x فالو کریں ۔

08/05/2026

9 اپریل کو بنوں کے علاقے بکاخیل ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں جہ،،نم واصل ہونے والا خار،،جی کوئی عام جنگجو نہیں تھا۔

*مارے جانے والے کی شناخت:*
▪️ *نام:* فتح اللہ عرف مدثر
▪️ *تعلق:* ضلع زرمت، صوبہ پکتیا، افغانستان
▪️ *عہدہ:* افغان وزارتِ داخلہ کے ماتحت کام کرنے والی اسپیشل فورسز “یارموک یونٹ 60” کا حاضر سروس رکن

*سیکیورٹی ذرائع کے مطابق:*
فتح اللہ کالعدم ٹٹی پی کے خوا،،رجیوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا اور 9 اپریل کے آپریشن میں دیگر خوا،،رجیوں کے ہمراہ مارا گیا۔

*افغان دعوؤں پر سوالیہ نشان*
یہ انکشاف افغان عبوری حکومت کے ان مسلسل دعوؤں کی نفی کرتا ہے کہ "افغان سرزمین کسی دوسرے ملک خصوصاً پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی"۔

*ثابت کیا ہوا؟*
1. افغانستان میں نہ صرف دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں
2. وہاں کی تربیت یافتہ سرکاری فورسز کے اہلکار بھی سرحد پار دہشت گرد کارروائیوں میں شریک ہیں
3. “یارموک یونٹ 60” جیسے حساس دستے کا ٹٹی پی کے ساتھ ملنا دونوں کے خطرناک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتا ہے

08/05/2026

ضلع ٹانک گاؤں وانڈہ ذالو میں البرق فورسز کی کارروائی جاری ۔
4خوارج جہنم واصل ، دعاؤں کی درخواست 🤲

07/05/2026
07/05/2026

فتنہ الخوارج ۔
کفار سے مدد لیکر مسلمانوں کو مارنا عظیم جہا،،د ہے ۔
یہ ہے انکے اصل چہرے اصل جہاد

06/05/2026

*آئی ایس پی آر*
*راولپنڈی، آدھی رات 6/7 مئی 2026*

6/7 مئی کی شب نشانِ حق کی پہلی برسی کے موقع پر، پاکستان کی مسلح افواج، خاص طور پر پاک فضائیہ، فخر کے ساتھ ملک کی عسکری تاریخ کے ایک اہم باب کی یاد مناتی ہے۔ جس نے قومی اعتماد کو مضبوط کیا، ادارہ جاتی عزم کی توثیق کی اور پی اے ایف کی جدید کاری اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے انتھک کوششوں کی توثیق کی۔ یہ تاریخی سنگ میل پاکستان ایئر فورس کے جدید ترین نظاموں کی سمارٹ شمولیت اور طاق اور خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز کے تیز آپریشنلائزیشن کے ذریعے مستقبل کے لیے تیار فضائی طاقت بننے کی جانب ثابت قدمی کے سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس سے اس کی آپریشنل از سر نو ترتیب کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔

ملٹی ڈومین آپریشنز کے ہنر مندانہ روزگار میں مہارت حاصل کر کے، پاک فضائیہ اپنے آپ کو مستقبل پر مرکوز اور قابل فضائی طاقت کے طور پر مستحکم کر رہی ہے، جو کہ جدید فضائی جنگ کی ابھرتی ہوئی نوعیت اور پیرامیٹرز کے سامنے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان آپریشنز کی کامیابی سے انجام دہی، جو کہ فضائی جنگ کی تاریخ میں وسعت اور ناول کے اعتبار سے بے مثال ہے، نے نہ صرف پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کو اجاگر کیا بلکہ پاکستانی قوم کے فخر، اعتماد اور جذبے کو بھی تازہ کیا۔

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، اور اس کی مسلح افواج ایک پختہ اور ذمہ دار سٹریٹجک کلچر کی عکاسی کرتی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کی ہر کوشش، تیاری اور کوشش خطے میں امن کے تحفظ، استحکام کے فروغ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے۔ پاکستان کے لیے امن ہمیشہ عزت، وقار اور خودمختار مساوات سے لازم و ملزوم رہا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی اور علاقائی سلامتی کے ماحول کے ساتھ ساتھ مخالف قوتوں کی جارحانہ صلاحیت کے تعاقب سے پوری طرح باخبر ہیں۔ جب کہ تزویراتی ماحول میں تبدیلیاں جاری ہیں، قوم کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کا عزم، چوکسی اور عزم غیر متزلزل ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجیز اور پیشہ ورانہ مہارت میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پہلے سے زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وہ مستقبل کے میدان جنگ کے لیے تیار کھڑے ہیں اور وطن پر مسلط ہونے والی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ عزائم کا مقابلہ اس سے بھی زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ کیا جائے گا جو کہ مارکہ حق کے دوران دشمن نے دیکھا تھا، انشاء اللہ۔

آج رات قوم پاک فضائیہ کے ہر رکن کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانی، انتھک کوششوں، غیر معمولی آپریشنل فوکس پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ جو پاکستان کی فضائی حدود کے تاریخی دفاع کے لیے اہم رہی۔

پاک فضائیہ اس عظیم قوم کے لیے فخر، طاقت اور اعتماد کی علامت بننے کے لائق ہے اور انشاء اللہ کسی سے پیچھے نہیں رہے گی۔

*پاکستان ہمیشہ زندہ باد!*

06/05/2026

‏سعودی عرب ہمارے لیے ’نو گو ایریا‘ ہے، کوئی اس کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھے، پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈارPak Markhor Update

06/05/2026

پنڈتوں کو صبح سے کھیڑا بہت زیادہ تنگ کررہا ہے پتہ نہیں کب کاٹیں گے۔
علاج ہے ہمارے پاس Pak Markhor Update

Photos from Pak Mar Khor update 's post 06/05/2026

ضلع ٹانک کے "ہیوی کمانڈر" خار،،جی سیف الرحمن اور اس کا بھائی کمانڈر عابد نمک حراموں کے مہمان تھے۔
دونوں بھائیوں کو ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے اپنے انجام تک پہنچا دیا ہے۔

یہ وہی نمک حرام ہیں جو پاکستان کی مٹی میں بدامنی کے بیج بوتے ہیں اور پھر معصوم بن کر کہتے ہیں "ہم تو انڈیا کے کہنے پر دہشتگرد نہیں بھیج رہے"۔

سن لو! یہ مٹی شہیدوں کی امانت ہے یہاں غداروں کی کوئی جگہ نہیں۔
تاریخ گواہ ہے، یہ سانپ پاکستان بننے سے پہلے بھی ڈستے تھے اور آج بھی آستین میں چھپے ہیں۔
مگر اب پاک دھرتی کے محافظ جاگ رہے ہیں۔

جو بھی وطنِ عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا، اس کا انجام یہی ہوگا انشاء اللّٰہ ۔

سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام جنہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کو ان درندوں سے نجات دلائی۔

*پاکستان زندہ باد 🇵🇰*
*پاک فوج پائندہ باد*

06/05/2026

یہ خوارج کا پرانا طریقہ رہا ہے…تاریخ اٹھا کر دیکھ لو، خوارج کی پہچان ہمیشہ ایک ہی رہی ہے:
- پہلے تکفیر:
علماء کو کافر، درباری یا طاغوت کا ساتھی قرار دے کر ان کے قتل کا جواز بنایا جاتا ہے۔
- پھر قتل:
جو عالم ان کے نظریے سے اختلاف کرے، اسے راستے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
- پھر مگرمچھ کے آنسو:
جب عوام میں ردعمل اٹھتا ہے تو کہتے ہیں:
"ہم تو ایسا نہیں چاہتے تھے" یا "یہ کسی اور کا کام ہے"
یہ سب کچھ کوئی نیا نہیں…
دورِ خلافتِ حضرت علی سے لے کر آج تک یہی روش دہرائی جاتی رہی ہے۔
ان کا اصل ہدف کیا ہوتا ہے؟
علم۔
کیونکہ جب عالم زندہ ہوتا ہے،
تو وہ باطل کا پردہ چاک کر دیتا ہے،
لوگوں کو سچ اور جھوٹ میں فرق سمجھا دیتا ہے۔
اسی لیے اہلِ علم کو نشانہ بنایا جاتا ہے—
تاکہ میدان خالی ہو جائے،
اور جھوٹ کو سچ بنا کر پیش کیا جا سکے۔
پھر وہی لوگ خود کو سب سے بڑا دین دار ظاہر کرتے ہیں،
حالانکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔
قرآن نے ایسے لوگوں کا نقشہ پہلے ہی کھینچ دیا ہے:
"اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ پھیلاؤ،
تو کہتے ہیں ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں۔"
(سورۃ البقرہ آیت 11)

یہی منافقت ہے…
یہی خارجی سوچ ہے…

زبان پر دین، ہاتھ میں خنجر۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Peshawar