06/07/2026
سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے معروف سماجی، علمی اور قومی شخصیت ڈاکٹر عابد علی شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پوری قوم ایک مخلص، باصلاحیت اور وسیع النظر شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا، “میں جب بھی مڈل ایسٹ، خصوصاً دبئی یا ابوظہبی گیا ہوں، ڈاکٹر عابد علی شاہ نے ہمیشہ میری بھرپور میزبانی، رہنمائی اور خدمت کی۔ ان کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔”
ساجد حسین طوری نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عابد علی شاہ ایک وسیع سوچ رکھنے والے، اعلیٰ کردار کے مالک اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انسان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قوم، معاشرے اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی قومی، سماجی اور فلاحی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی اور ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔
انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوستوں اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
Sajid TuriZain TuriPakistan Peoples Party - PPPP P P MairaPPP Media Cell Central SecretariatDeputy Commissioner Tribal District Kurram-0fficialPPP Such Ki PukarMudasir Hussain Toori