10/10/2026
اہم و ہنگامی اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن
پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع خیبر، مہمند، چارسدہ، پشاور, نوشہرہ کی ضلعی کابینہ اور پشاور میٹروپولیٹن سٹی کابینہ، تمام پی کے تنظیموں اور تمام ذیلی ونگز کے عہدیداران کا ایک اہم و ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں موجودہ صوبائی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
📅 تاریخ: 11 اکتوبر 2026، بروز اتوار
🕟 وقت: شام 4:30 بجے، بعد از نمازِ عصر
📍 مقام: حجرہ ملک سعید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری
پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا، واقع پخہ غلام، پشاور۔
پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع کی ضلعی کابینہ، پی کے تنظیموں اور تمام ذیلی ونگز، بشمول پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پی ایس ایف، لائرز ونگ، وومن ونگ، لیبر ونگ اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
تمام متعلقہ عہدیداران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اجلاس میں اپنی بروقت اور لازمی شرکت یقینی بنائیں۔
منجانب:
انجینئر سیف الاسلام آفریدی سیکرٹری اطلاعات
پیپلز پارٹی، پشاور ڈویژن