Khyber Pakhtunkhwa Police

Khyber Pakhtunkhwa Police

Share

Official page of Khyber Pakhtunkhwa Police. For Complaints,Use: Mobile App,Call (0800-00400

04/06/2026

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل کا مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کا دورہ، پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائ کی ، سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

ڈی پی او مانسہرہ اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ضلع مانسہرہ کے معروف سیاحتی مقام ناران اور اس سے ملحقہ مختلف پولیس چوکیوں اور چیک پوسٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ٹوریسٹ فیسیلیٹشن سنٹرز اور پولیس چوکیوں اور چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور افسران و جوانوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں اور مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور انہیں ہر ممکن رہنمائی اور سفری سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے بھی سیاحتی علاقوں میں انتظامی اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیاحوں کی سہولت، رہنمائی اور تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس موقع پر افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع مانسہرہ آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات، بروقت رہنمائی اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ ضلع مانسہرہ کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہو اور سیاح خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں۔

04/06/2026

جانوروں کو لڑوا کر قمار بازی کرنا نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ یہ ایک سنگین اخلاقی اور معاشرتی برائی بھی ہے، کیونکہ یہ حیوانات پر سراسر ظلم ہے۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Police's post 04/06/2026

کوہاٹ،طور چھپر کے پہاڑی علاقوں میں مشترکہ آپریشن پانچویں روز بھی جاری

کوہاٹ پولیس اور پاک فوج کی جانب سے طور چھپر کے دشوار گزار اور دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن پانچویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری

آپریشن میں کوہاٹ پولیس اور پاک فوج کے جوان جدید اسلحے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

علاقے کے پہاڑی سلسلوں اور مشتبہ مقامات کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ شرپسند عناصر کی موجودگی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی آپریشن کی خود قیادت کر رہے ہیں اور مختلف مقامات پر موجود فورسز کی نگرانی کرتے ہوئے جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او کوہاٹ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ پولیس اور پاک فوج کے مابین مثالی تعاون کے نتیجے میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں اور کسی بھی شرپسند کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

ڈی پی او شہباز الٰہی نے آپریشن میں شریک پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کو ہر قسم کے جرائم اور دہشت گردی سے پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی

04/06/2026

فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری، برچڑئی کے پہاڑوں میں لوئر دیر پولیس کا امن دشمن عناصر کیخلاف آپریشن

ڈی پی او لوئر دیر فرقان بلال کی قیادت میں لوئر دیر پولیس نے برچڑئی کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔

آپریشن کی قیادت خود ڈی پی او لوئر دیر فرقان بلال نے کی، جبکہ 550 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے اس میں حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران برچڑئی اور ملحقہ پہاڑی سلسلوں کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر خوارج کے ممکنہ ٹھکانوں اور نقل و حرکت کے راستوں کی مؤثر نگرانی کی گئی۔

ڈی پی او لوئر دیر فرقان بلال آپریشن کے دوران فرنٹ لائن پر موجود رہے اور خود تمام کاروائی کی نگرانی کرتے ہوئے جوانوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

اس موقع پر ایس پی سی ٹی ڈی امجدخان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی تیمرگرہ، ایس ایچ او اوچ، ایس ایچ او تالاش، متعلقہ چوکی انچارجان،ایلٹ فورس اور لوئر دیر پولیس کے جوان شریک تھے۔ پولیس کی منظم حکمت عملی، بروقت اور مؤثر ریسپانس کے نتیجے میں امن دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، جس پر خوارج پسپا ہوگئے اور اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے۔

ڈی پی او لوئر دیر فرقان بلال نے کہا کہ لوئر دیر پولیس فتنہ الخوارج اور دیگر امن دشمن عناصر کے خلاف ہر وقت تیار اور متحرک ہے۔ ضلع میں پائیدار امن کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاستی رٹ کے استحکام کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Police's post 03/06/2026

ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان کا ضلع نوشہرہ کا دورہ

سیکیورٹی انتظامات، پولیس سہولت مرکز اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ، افسران کو اہم ہدایات جاری

نوشہرہ: نوتعینات ریجنل پولیس آفیسر مردان، قاسم علی خان نے آج ضلع نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، پولیس کی مجموعی کارکردگی اور عوامی سہولت مراکز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے آغاز پر ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن شاہ اسد خان، ڈائریکٹر سکول آف ایکسپلوزیو ہینڈلنگ ایس پی تاج محمد خان سمیت تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے آر پی او کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

آر پی او مردان نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

بعد ازاں آر پی او مردان نے پولیس لائن نوشہرہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پوائنٹس، سیکیورٹی انتظامات، چاردیواری، رہائشی و انتظامی سہولیات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس دوران پولیس جوانوں کے لیے قائم میس کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کے کھانے کے معیار، صفائی اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

بعد ازاں نئے ڈی پی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آر پی او مردان نے کی۔ اجلاس میں ضلع نوشہرہ کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات، پولیس کی کارکردگی، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن، تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی سیکیورٹی اور ڈی ایس پی ٹریفک نے شرکت کی۔ آر پی او نے سنگین جرائم کے انسداد، زیرِ التواء مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

دورے کے دوران آر پی او مردان نے نوتعمیر شدہ ون ونڈو آپریشن کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی عمارت کا افتتاح کیا اور یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے پولیس سہولت مرکز کا بھی دورہ کیا، وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور پولیس خدمات کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید تیز، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر آر پی او مردان قاسم علی خان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان، قبضہ مافیا اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لا کر عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے اور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے ساتھ فوری اور غیرجانبدارانہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

03/06/2026

خیبرپختونخوا پولیس کے شہداءکے ورثاءمیں پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Police's post 03/06/2026

٭ خیبرپختونخوا پولیس کے شہداءکے ورثاءمیں پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب۔
٭ آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، 67 شہداءکے ورثاءکو مالکانہ حقوق کی دستاویزات حوالہ کیں،
٭ پولیس شہداءکے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہم سب پر قرض بھی ہے اور فرض بھی۔ آئی جی پی
٭ صوبے میں قائم امن ہمارے عظیم شہداءکے مقدس خون کی مرہون منت ہے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید
خیبرپختونخوا پولیس نے اپنے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پشاور میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے 67 پولیس شہداءکے ورثاءمیں رہائشی پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے۔
تقریب میں صوبائی وزیر ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجد ،سیکٹری ہاﺅسنگ محمد طاہر اورکزئی، کمانڈر 102بریگیڈ سمیت اعلیٰ سول و فوجی اور پولیس کے اعلیٰ افسران، شہداءکے اہل خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات و میڈیا نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہداءکے خاندانوں کی فلاح و بہبود و دیکھ بھال صرف ایک سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ ایک قومی، اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کا قرض کبھی ادا نہیں کیا جا سکتا، تاہم ان کے اہل خانہ کی عزت، وقار، فلاح اور مستقبل کا تحفظ ہر موقع پر ہماری اولین ترجیح رہے گا۔آئی جی پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس پاکستان کی سب سے زیادہ آزمودہ، بہادر اور قربانیاں دینے والی فورس ہے، جو گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کردار انتہائی جرات و دلیری سے ادا کر رہی ہے۔ اس جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے اور آج بھی ہمارے جوان انتہائی نامساعد حالات میں غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال استقامت کے ساتھ ریاست کی پہلی دفاعی لکیر بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز ملک کے دیگر حصوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز شانہ بشانہ لڑ رہی ہے۔ ہمارے عوام بھی بہادر ہیں اور ہماری پولیس بھی نڈر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شدید ترین حملوں، سازشوں اور قربانیوں کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کبھی میدان چھوڑ کر پیٹھ نہیں دکھائی۔آئی جی پی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں کو پنجاب پولیس کے برابر لانے کا تاریخی اقدام فورس کی قربانیوں کے اعتراف کا عملی ثبوت ہے، تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس شہیدپیکیج میں رہائشی سہولیات اور دیگر فلاحی مراعات میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اسی مقصد کے لیے ایک جامع ویلفیئر اصلاحاتی پروگرام پر کام جاری ہے تاکہ شہداءکے خاندانوں اور حاضر سروس اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر شہید کے خاندان کو باعزت اور محفوظ رہائش فراہم ہوسکے، خواہ یہ تیار شدہ مکانات کی صورت میں ہو یا ایسی مالی معاونت کے ذریعے جس سے وہ اپنی پسند کی جگہ پر گھر حاصل کر سکیں۔آئی جی پی نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد عناصر اب ضم شدہ اضلاع میں پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو بھی نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں اور کہا کہ پولیس خاندانوں کے تحفظ کا معاملہ حکومت کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھایا گیا ہے اور اس ضمن میں ضروری حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی فلاح و بہبود، جدید تربیت، طبی سہولیات، رہائشی منصوبوں اور این ایم ڈیز اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی مضبوطی کے لیے متعدد منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے اور اس میں وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کا ہمارے ساتھ بھر پور سرپرستی اور تعاون حاصل ہے۔
آئی جی پی نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداءکو عزت دیتی ہیں، تاریخ انہی قوموں کو عزت دیتی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس اپنے شہداءاور ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان کے مسائل کا حل، ان کے بچوں کا مستقبل، ان کی تعلیم، صحت، رہائش اور فلاح ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہداءکے خاندان ہمارا فخر، ہماری ذمہ داری اور ہمارے لیے باعثِ احترام ہیں اور شہداءکے ورثاءکو یقین دلایا کہ پوری پولیس فورس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ میرے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ آپ کے مسائل کے حل کے لیے میں ہر وقت دستیاب رہوں گا۔تقریب سے صوبائی وزیر ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجد نے بھی خطاب کیا۔
قبل ازیں آئی جی پی نے شہداءکے 67 خاندانوں میں پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے اورکامیاب تقریب کے انعقاد پر پولیس کی ٹیم ورک کی کوششوں کو سراہا۔تقریب کے دوران شہداءکے ورثاءنے صوبائی حکومت اور پولیس قیادت کی جانب سے کیے جانے والے فلاحی اقدامات پربھر پور اطمینان کا اظہار کیا اورامید ظاہر کی کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں ساری قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
تقریب میں جن پولیس شہداءکے ورثاءمیں پلاٹ الاٹمنٹ کے لیٹرز تقسیم کئے گئے۔ ان میں انسپکٹرزطاہر نواز، علی حسین،اے ایس آئیز عابد اللہ، محمد جمیل خان، عمر نواز، محمد اشفاق، اعجاز خان، ہیڈ کانسٹیبلز محمد ابرار، شاہد زمان، حکمت خان،شاہ وزیر،کانسٹیبلز نوید اکرم، راشد اللہ خان، محمد الیاس خان، سمیع اللہ، اسد اللہ، علاﺅالدین، عزیز اللہ، عمر جان، عامر نواز، فرید اللہ، زینت اللہ، محمد جلال، محمد سعید، ہاشم خان، سعید الرحمن، نظام الدین، انعام اللہ، عارف اللہ،سمیع اللہ خان، حضرت عمر، یونس خان، واحد شاہ،محمد عاطف، عبدالصمد، قیصر حسین، احمد نواز،مدثر حلیم، محمد رمضان، مقصود علی، محمد عارف، سیف الرحمن، فدا حسین، محمد علی، جہانگیر خان، الطاف احمد، امتیاز عالم، شفقت محمود، نصرمن اللہ، رشید، سجاد احمد، محمد سجاد، محمد عاطف، نیاز محمد شاہ، بلال خان، عبدالقیوم، ثناءاللہ،اکبر حسین، اسماعیل خان، روح نیاز خان، رافد اللہ خان، نور کمال شاہ، عابد خان، شاہ ریاض شاہ،فصیح الدین، سعید نواز اور کوک عصمت اللہ شامل ہیں۔

03/06/2026

دیر بالا پولیس میں 02 لیڈیز کانسٹیبل سمیت 46 نئے جوان شامل، ڈی پی او اسلم نواز نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔۔۔

دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز نے میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر ایٹا (ETEA) کے تحت تحریری امتحان، جسمانی ٹیسٹ اور نفسیاتی جانچ سمیت تمام مراحل کامیابی سے مکمل کرنے والے 02 لیڈیز کانسٹیبلز سمیت 46 نوجوانوں کو ضلع دیر بالا پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تعیناتی کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے۔ اس موقع پر نئے بھرتی ہونے والے جوانوں میں تقرر نامے بھی تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے احکامات اور وژن کی روشنی میں ضلع دیر بالا میں پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے اور مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا۔ تمام امیدواروں کا انتخاب مکمل شفافیت اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسی بہادر اور پیشہ ور فورس کا حصہ بن چکے ہیں جس نے ملک و قوم کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سروس ایک اہم ذمہ داری ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور معاشرے میں امن کا قیام ہے۔

ڈی پی او دیر بالا نے مزید کہا کہ نئے جوان اپنے آباؤ اجداد اور شہداء پولیس کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دیانتداری، فرض شناسی، خلوص نیت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام اور پیشہ ورانہ رویے کو اپنا شعار بنائیں اور ہر وقت عوامی خدمت اور محکمہ پولیس کی نیک نامی کے لیے کوشاں رہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے بھرتی ہونے والے جوان اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے نہ صرف دیر بالا پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے بلکہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے محکمہ اور ملک و قوم کے لیے باعث فخر ثابت ہوں گے۔

03/06/2026

پولیس شہداء کا کردار ہماری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید
پولیس پورے پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے۔ آئی جی پی
پولیس شہداء کی قربانیاں کسی صورت فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ آئی جی پی
پولیس شہداء ورثاء کے تحفظ کے لیے حکومت کو بھیج دی گئی۔ آئی جی پی

03/06/2026

شہداء کے اہلِ خانہ میں رہائشی پلاٹس کی تقسیم، آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا تقریب سے خطاب

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

https://www.kppolice.gov.pk/, https://play.google.com/store/apps/

Address


Sahibzada Abdul Qayyum Road, Civil Secretariat
Peshawar
25000