Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority

Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority

Share

The official page of Khyber Paukhtunkhwa Food Safety and Halal Food Authority. For interac

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 03/06/2026

ہری پور: فوڈ سیفٹی ٹیم کی ہری پور میں کارؤائی۔ ہوٹلز، چکن شاپس اور کریانہ سٹورز کی انسپکشن۔ بہتری کے لیے ہدایات دیں۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 03/06/2026

بونیر: فوڈ سیفٹی ٹیم کی سواڑی بازار میں اشیاء خوردونوش کی دکانوں کی انسپکشن۔ مختلف بیکری یونٹس اور کریانہ سٹورز کا معائنہ۔ بہتری کے لیے نوٹس جاری۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 03/06/2026

مانسہرہ: فوڈ سیفٹی ٹیم کی راری اڈہ اور ہزارہ یونیورسٹی بازار میں ہوٹلز، کباب شاپس، تندور، چکن شاپس، جنرل سٹور اور فاسٹ فوڈز پوائنٹس کی انسپکشن۔ بہتری کے لیے ہدایاتی نوٹسز جاری۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 03/06/2026

اپر دیر: فوڈ سیفٹی ٹیم کی دیر بازار میں کریانہ شاپس، کباب شاپس، ملک شاپس اور ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کی انسپکشن۔ اس کی علاؤہ ایک ریسٹورنٹ کے فوڈ ہینڈلر کو فوڈ سیفٹی لیول ون ٹریننگ دی گئی۔ جبکہ اس کے علاوہ ایک کمپلینٹ کو موقع پر حل کیا گیا۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 03/06/2026

لوئر دیر: فوڈ سیفٹی ٹیم کا ڈسٹرکٹ جیل تیمرہ گرہ میں واقع کینٹین کا معائنہ۔ موبائل لیب کے ذریعے اشیاءخوردونوش کے سیمپلز کی ٹیسٹنگ کی گئی۔ واٹر ٹینک سے پانی کے سیمپلز لیکر بھی موبائل لیب کے زریعے ٹیسٹ کیے۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 03/06/2026

ملاکنڈ: فوڈ سیفٹی ٹیم کی بٹ خیلہ بازار میں دودھ فروشوں، کریانہ سٹورز اور دیگر خوراک سے وابستہ دکانوں کی انسپکشن۔ ایک دودھ کی دکان سے ملاوٹ شدہ دودھ برآمد کرکے موقع پر تلف، بھاری جرمانہ بھی عائد۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 03/06/2026

چارسدہ: فوڈ سیفٹی ٹیم کا رجڑ اور اتمانزئی بازار میں مختلف خوراک کے کاروباروں کا معائنہ۔ دودھ، پانی اور جوسز کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی۔ 2 دودھ فروشوں کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر جرمانے عائد۔ مختلف کاروباروں کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 03/06/2026

بنوں: فوڈ سیفٹی ٹیم کی بنوں میں کارؤائی۔ مختلف اشیاءخوردنوش کی دکانوں کی انسپکشن۔ کارؤائی کے دوران فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنے پر جرمانہ عائد۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 03/06/2026

خیبر: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی خیبر میں کارؤائی۔ خوراک کے کاروباروں کا معائنہ۔ دکانداروں کو فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات دیں۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority's post 02/06/2026

*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار کی زیر صدارت خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا تعارفی اجلاس*

*شہریوں کو محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر محمد اسرار*

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نو تعینات معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار کی زیر صدارت خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے ایک تعارفی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عامر حسن، ڈائریکٹر آپریشنز محمد یوسف، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر عبد الستار شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران معاون خصوصی کو خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے مینڈیٹ، تنظیمی ڈھانچے، فیلڈ آپریشنز، فوڈ سیفٹی اقدامات اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں صوبہ بھر میں خوراک کے کاروباروں کی رجسٹریشن، لائسنسنگ، معائنہ جاتی سرگرمیوں، انفورسمنٹ، عوامی آگاہی مہمات و تربیت، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور جدید صوبائی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
مزید برآں، معاون خصوصی کو ادارے میں جاری ڈیجیٹلائزیشن اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا، جن کے تحت رجسٹریشن، لائسنسنگ، انسپیکشن، سیمپلنگ اور دیگر انتظامی و آپریشنل امور کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا گیا تاکہ شفافیت، سہولت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں عوام کو محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی صحت کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ غذائی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے اور صوبے بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ڈاکٹر محمد اسرار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی، خوراک سے وابستہ بیماریوں کی روک تھام اور فوڈ بزنسز میں معیار و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور فوڈ اتھارٹی مشترکہ طور پر بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 15:00