12/04/2026
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی نے حلقہ پی کے 77 میں باقاعدہ طور پر "عمران خان رہائی امن تحریک" کی رجسٹریشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،
ایم پی اے شیر علی آفریدی نے کارکنوں کے غیر متزلزل جذبے اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا: "یہ تحریک محض ایک مہم نہیں بلکہ ملک میں قانون کی بالادستی اور اپنے قائد عمران خان کی باوقار رہائی کے لیے ایک عوامی پکار ہے۔ کارکنوں کا جوش و خروش اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ یہ قافلہ اب رکنے والا نہیں ہے۔"
شیر علی آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قافلہ روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے اور عوام جوق درجوق اس کا حصہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے پرامید لہجے میں کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب یہ تحریک اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی اور ہم اپنے مقاصد کے حصول میں مکمل کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس تحریک کا مقصد مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے اپنے آئینی حقوق کی جنگ لڑنا ہے۔
مہم کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی مختلف یونین کونسلز کی سطح پر رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں جہاں کارکنان اور عام شہری خود کو اس امن تحریک کا حصہ بنا سکیں گے۔
11/04/2026
اطلاع عام
حلقہ پی کے 77 میں عمران خان رہائی امن موومنٹ رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاز بروز اتوار بوقت 04 بجے بتاریخ 12 اپریل 2026 سے کیاجارہا ہے
اس سلسلے میں رجسٹریشن کیمپس بروز اتوار پر لگائے جائیں گے
پہلا کیمپ یونین کونسل آضاخیل کے ٹیلی نار ٹاور کے مقام پر قائم کیا جائے گا
ایم پی اے شیر علی آفریدی رجسٹریشن کیمپس کا دورہ کریں گے
تمام کارکنان سے گزارش ہے کہ رجسٹریشن مہم میں بھرپور حصہ لیں اور کیمپس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں
11/04/2026
میں اپنے بھائی دانش آفریدی کی دعوتِ ولیمہ کے پُرمسرت موقع پر شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کی آمد نے نہ صرف ہماری محفل کی رونق بڑھائی بلکہ ہماری خوشیوں کو دو بالا کر دیا۔
میں انتہائی مشکور ہوں گورنر خیبرپختونخوا تمام صوبائی وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ (قومی و صوبائی اسمبلی) سرکاری افسران مختلف سیاسی و مذہبی سکالرز اور علاقے کی سماجی شخصیات، عمائدین اور تمام معززینِ علاقہ کا، جنہوں نے اپنی محبت اور خلوص سے ہمیں نوازا
آپ سب کی شرکت میرے اور میرے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر دے اور ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں اسی طرح شریک ہونے کی
( ہجوم اور مصروفیات کی وجہ سے اگر میں انفرادی طور پر ہر ایک مہمان کی کماحقہ خاطر تواضع نہ کر سکا ہوں یا کسی سے ملنے میں کمی رہ گئی ہو، تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں )
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی کی اس نئی زندگی کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے اور ہمیں ہمیشہ اسی طرح خیر کے کاموں میں متحد رکھے۔
آپ سب کی محبتوں کا ایک بار پھر بے حد شکریہ!
نیک تمنائیں،
شیر علی آفریدی
ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا
02/04/2026
پشاور: رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی یونین کونسل شریکیرہ میں اقراء پبلک ہائی سکول کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر سکول کے طلبہ نے ٹیبلوز، ملی نغمے اور مختلف خاکے پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے شیر علی آفریدی نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنی نسلوں کو روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔ شریکیرہ جیسے علاقوں میں اقراء پبلک ہائی سکول جیسی درسگاہیں علم کی شمع روشن کر کے علاقے کی پسماندگی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت ہی سے ایک مثالی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم پی اے شیر علی آفریدی
31/03/2026
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی دیگر پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف و قائد عمران خان کے خلاف قائم جعلی اور بے بنیاد مقدمات کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر موجود۔