JI KP Central

JI KP Central

Share

Jamaat-e-Islami Khyber Pakhtunkhwa Central – the official page for updates, policies, statements, and activities of JI KP.

Photos from JI KP Central's post 07/11/2025

پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات، 12 نومبر کے جرگے میں شرکت کی دعوت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی قیادت نے المرکز اسلامی پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان اور نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی مولانا ڈاکٹر ہدایت اللہ صاحب سمیت جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی۔

وفد نے جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت کو 12 نومبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد ہونے والے جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل کے حل اور جرگے کے مقاصد پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی وفد میں رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، ضلعی صدر پشاور عرفان سلیم، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سابق ضلعی ناظم پشاور و رہنما پی ٹی آئی ارباب عاصم خان، رہنما گل زادہ خان، چیئرمین ڈبلیو ایس ایس پی پشاور ملک شہاب خان چمکنی، اور سعداللہ شامل تھے۔

02/10/2025

احتجاجی مظاہرہ۔

26/09/2025

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی، عبدُالواسع ، دورۂ افغانستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

Photos from JI KP Central's post 26/09/2025

پشاور: جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر صوبہ محترم عبدالواسع صاحب کے بیرونِ ملک دورے کے باعث ان کی عدم موجودگی میں محترم صابر حسین اعوان صاحب کو قائم مقام امیر صوبہ اور محترم سہیل احمد بابر راہی صاحب کو قائم مقام قیم صوبہ نامزد کیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے امیر صوبہ کی موجودگی میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر نائب امراء صوبہ مولانا ہدایت اللہ صاحب، حاجی محمد اسلم صاحب، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل صاحب اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Al-Markaz-e-Islami (Markaz Ul Islami) Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa
Peshawar
25000