07/11/2025
پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات، 12 نومبر کے جرگے میں شرکت کی دعوت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی قیادت نے المرکز اسلامی پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان اور نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی مولانا ڈاکٹر ہدایت اللہ صاحب سمیت جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی۔
وفد نے جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت کو 12 نومبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد ہونے والے جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل کے حل اور جرگے کے مقاصد پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی وفد میں رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، ضلعی صدر پشاور عرفان سلیم، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سابق ضلعی ناظم پشاور و رہنما پی ٹی آئی ارباب عاصم خان، رہنما گل زادہ خان، چیئرمین ڈبلیو ایس ایس پی پشاور ملک شہاب خان چمکنی، اور سعداللہ شامل تھے۔

02/10/2025
26/09/2025
26/09/2025