03/06/2026
🌹 پیغامِ تشکر 🌹
اپر چترال کے غیور، باشعور اور باوقار عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ!
آج بونی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ "عبداللطیف رہائی موومنٹ" کے عظیم الشان جلسے کو کامیاب بنانے پر ہم ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا بی بی،محترم صدر چترالی بازار رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالرزاق صاحب، پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی ضلعی و تحصیل کابینہ، انصاف یوتھ ونگ اپر چترال، ضلعی خواتین ونگ، سوشل میڈیا ٹیم، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، سماجی کارکنان، معزز شخصیات، پریس کلب اپر چترال، تجار یونین، ٹرانسپورٹ یونین، عمائدینِ علاقہ اور بالخصوص اپر چترال کے باشعور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آپ کی بھرپور شرکت، والہانہ محبت اور یکجہتی نے ثابت کر دیا کہ اپر چترال کے عوام اپنے منتخب نمائندوں اور عوامی حقوق کے لیے ہمیشہ متحد اور ثابت قدم رہتے ہیں۔ آج کے تاریخی اجتماع نے عوامی شعور، سیاسی بیداری اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپر چترال کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔
منجانب:
بدر ہادی
سوشل میڈیا ٹیم، انصاف یوتھ ونگ پاکستان
Pakistan Tehreek-e-Insaf Chitral

03/06/2026