Collectorate of Customs, Custom House Peshawar - FBR

Collectorate of Customs, Custom House Peshawar - FBR

Share

The official page of MCC Peshawar -Pakistan Customs, FBR, field formation with jurisdiction

25/02/2026

Shaheed Sepoy Muhammad Ibrar

Photos from Collectorate of Customs, Custom House Peshawar - FBR's post 18/02/2026

FBR
*****PRESS RELEASE*****
Customs Personnel Display Exemplary Bravery & Commitment to Service in the Face of Dastardly Terrorist Attack at Yarik Customs Check-Post.
One Sepoy Embraces Shahadat.
In a pre-dawn terrorist attack on the Customs Check Post (CCP) Yarik, at 00:30 hours, on the Wednesday (18th of February, 2026) personnel of Pakistan Customs came under heavy assault by terrorists who demanded surrender of arms and of the Check Post. Displaying extraordinary courage, steadfastness and resolve, Customs personnel repelled the assault with 27 officials valiantly defending their post against the terrorists who were armed with sophisticated weapons.
A heavy exchange of fire ensued for over sixty minutes. Despite the intensity of the assault and repeated calls by the terrorists to surrender, Customs personnel held their ground with unwavering determination, preventing a greater loss of life and refusing to capitulate.
Tragically, during the exchange, Sepoy Muhammad Ibrar embraced shahadat while defending the sovereignty of the post. Another sepoy, Muhammad Noman, sustained critical injuries and was immediately evacuated to a medical facility for treatment. A third sepoy, Khanwez Khan, is currently reported missing and is suspected to have been abducted during the incident. The terrorists also managed to inflict damage to the check post.
Member Customs (Operations) and the Collectorate of Customs (Enforcement), Peshawar, extends its deepest gratitude to the family of Shaheed Muhammad Ibrar and salutes the indomitable spirit and courage displayed by the Shaheed in the service to the country and the nation. Had it not been for him and his extraordinary bravery, the loss to life and property would have been far more.
Chairman FBR, while extending gratitude for the invaluable services rendered by Shaheed Muhammad Ibrar, stated that the Federal Board of Revenue and Pakistan Customs Service, stands firmly by the family of the Shaheed and directed that the Prime Minister’s Shahuda Package is to be disbursed to the family of the Shaheed without delay, including offer of appointment in the department to the Shaheed’s widow.
Shaheed Muhammad Ibrar was 28 years of age at the time he embraced shahadat and belonged to the village P/O Darra Pezu, Lakki Marwat, Dera Ismail Khan. Shaheed Muhammad Ibrar had rendered four years of exemplary and irreplaceable service to the country and had gotten married one month earlier in January 2026. The Shaheed is survived by his parents, widow and three siblings.
The discipline and commitment to duty in the face of a grave security threat exemplify the highest traditions of the Pakistan Customs Service. Further details regarding the identification of the assailants and efforts to locate the missing sepoy will be shared as they become available.
*******

*ایف بی آر*
٭٭٭٭٭
*پریس ریلیز*
٭٭٭٭٭
*یارک کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ، کسٹمز اہلکاروں کا مثالی بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ، ایک سپاہی شہید*
٭٭٭٭٭
دہشت گردوں نے بدھ، 18 فروری 2026 کو رات ساڑھے بارہ بجے یارک کسٹمز چیک پوسٹ پر پاکستان کسٹمز کے اہلکاروں پر حملہ کیا اور ہتھیار ڈالنے اور چیک پوسٹ خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔ غیر معمولی جرات، استقامت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کسٹمز اہلکاروں نے جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کر دیا۔
ایک گھنٹہ سے زائد دورانیہ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ حملے کی شدت اور دہشت گردوں کی جانب سے بار بار ہتھیار ڈالنے کے مطالبات کے باوجود کسٹمز اہلکار ثابت قدم رہے اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ اپنی پوزیشن سنبھالے رکھی اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہونے سے بچایا اور دشمن کے سامنے سر تسلیم خم کرنے سے انکار کیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی محمد ابرار نے چیک پوسٹ کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ایک اور سپاہی محمد نعمان شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تیسرا سپاہی خانویز خان اس وقت تک لاپتہ ہے اور شبہ ہے کہ انہیں واقعے کے دوران اغوا کر لیا گیا۔ دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچایا۔

ممبر کسٹمز (آپریشنز) اور کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) پشاور نے شہید اہلکار محمد ابرار کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وطن اور قوم کی خدمت میں شہید کی ناقابلِ تسخیر جرات اور عزم کو سلام پیش کیا اور کہا ہے کہ اگر انہوں نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو جانی و مالی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا۔
چیئرمین ایف بی آر نے شہید محمد ابرار کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیرِ اعظم شہداء پیکیج فوری طور پر شہید کے خاندان کو فراہم کیا جائے، جس میں شہید کی بیوہ کو محکمے میں ملازمت کی پیشکش بھی شامل ہے۔

شہادت کے منصب پر فائز ہو تے وقت محمد ابرار کی عمر 28 برس تھی اور ان کا تعلق گاؤں ڈاک خانہ درہ پیزو، ضلع لکی مروت سے تھا۔ انہوں نے ملک و قوم کی چار سال تک مثالی اور ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں۔ ان کی شادی صرف ایک ماہ پہلے جنوری 2026 میں ہوئی تھی۔ پسماندگان میں والدین، بیوہ اور تین بہن بھائی شامل ہیں۔

سنگین سکیورٹی خطرات کے باوجود جس نظم و ضبط اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا گیا وہ پاکستان کسٹمز سروس کی اعلیٰ روایات کا عکاس ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت اور لاپتہ سپاہی کی بازیابی کے حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی جاری کی جائیں گی۔
*****

18/02/2026

ڈیرہ اسماعیل خان
پاکستان کسٹم نے آٹھ سو بارہ ملین سے زائد مالیت کی منشیات اور دیگر غیرقانونی سامان نذر آتش کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں اسسٹنٹ کلکٹر محمد عمر جان کی سربراہی میں غیرقانونی سامان اور منشیات نذر آتش کی گئیں
میڈیا کے نمائندوں سے بریفنگ دی
پانچ سو چونتیس ملین سے زائد کی مختلف اقسام کی سگریٹ نذر آتش کی گئیں ،
ایک سو پانچ ملین روپے سے زائد مالیت کی شراب اور دیگر منشیات کو تلف کیا گیا ،
ایک سو اکیس ملین روپے کی چھالیہ کو بھی تلف کیا گیا،
پچاس ملین روپے کا چائنہ نمک بھی تلف شدہ اشیاء میں شامل ہے ،
حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق کسی قسم کی رعایت روا نہیں رکھی جارہی
مختلف کارروائیوں میں یہ سامان ضبط کیا گیا تھا جسے آج نذر آتش کردیا گیا اور اخر میں اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم عمر جان اپنے اسپیکٹر کسٹم فہیم اور ان کی ٹیم کے ورک کو خوب سراہا

18/02/2026

کسٹم ڈیرہ نے ایک سو پچیس ملین روپے کی منشیات کو تلف کردیا ۔ عمر جان

ڈیرہ اسماعیل خان ( پشتون ملت اخبار خصوصی رپورٹ )
وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان کسٹم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آٹھ سو بارہ اعشاریہ ایک سو پچیس ملین روپے کی منشیات اور غیرقانونی مضر صحت اشیاء کو تلف کردیا ، رتہ کلاچی اسٹڈیم ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کی موجودگی میں اشیاء کی تلفی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم عمر جان نے کہا کہہ پاکستان کسٹمز کی جانب سے مختلف اینٹی اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ضبط کیے گئے سامان کو قانون کے مطابق تلف کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کسٹمز کے عزم کا اعادہ ہے بلکہ ایسی اشیاء کے خاتمے کی عملی مثال بھی ہے جو قومی صحت اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام، قانونی تجارت کا تحفظ اور قومی ریونیو کا دفاع ہے۔
اسسٹنٹ کلکٹر عمر جان نے بتایا کہ تلف کیئے جانے والے سامان میں رہی ہیں 60,597 کلوگرام چھالیہ جسکی مالیت 121 ملین روپے۔ 129,472 اسلیوز سگریٹ جنکی مالیت: 534.44 ملین روپے ،30,670 کلوگرام چائنہ نمک مالیت 50.78 ملین روپے اور 105.905 ملین روپے کی شراب اور دیگر منشیات شامل ہیں
کسٹم حکام کی جانب سے کروڑوں روپے لاگت -غیر ملکی- شراب - سگریٹ کو اگ لگا دے- کلکٹر - عمر
کسٹم اف پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر ایران اور افغانستان سے سمگلنگ شدہ غیر ملکی شراب - سگریٹ - ادویات - ائس ودیگر منشیات کو کو کسٹم اعلی افسران پولیس ودیگر اداروں کی موجودگی میں ضبط شدہ کروڑوں روپے مالیت کہ اشیا کو اگ لگادیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کلکٹر محمد عمر جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسٹم اف پاکستان کی جانب سے خیبر پشتونخوا بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کسٹم کی جانب سے بھرپور کامیاب کاروائی عمل میں لانے ہوئ انہوں گذشتہ کئی ماہ کی اہم کامیاب کارروائیوں جس میں ہمارے پولیس ودیگر خفیہ اداروں کی تعاون سے ہم اس پر کامیاب ہوئ کروڑ لاگت سے ضبط شدہ غیرملکی سگریٹ- چالایا- شراب - ادویات - ائس ودیگر منشیات کو اج اعلی افسران اور میڈیا کے سامنے تلف کردیا انہوں نے
پاکستان کسٹم کی جانب سے سب ائے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اسسٹنٹ کلکٹر محمد عمر جان نے کہاکہ پاکستان کسٹمز کی جانب سے مختلف انسداد سمگلنگ آپریشنز کے دوران ضبط کیے گئے ضبط شدہ سامان کی تباہی کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہم یکجا ہوئ ہیں۔انہوں نے مزید کہا
• سپاری
مقدار: 60,597 کلوگرام
مارکیٹ ویلیو: PKR .121 ملین
• سگریٹ
مقدار: 129,472 آستین
مارکیٹ ویلیو: PKR 534.44 ملین
• چینی نمک
مقدار: 30,670 کلوگرام
مارکیٹ ویلیو: PKR 50. 78 ملین
• اور دوسری اچھی چیزیں جیسے دوا، شراب اور تمباکو کی دوسری مصنوعات جس کی قیمت ہے۔
تقریباً: PKR 105.905 ملین
تباہ ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت: PKR 812.125 ملین
تباہی کا عمل قانون کے مطابق اور قانون کے مطابق سختی سے کیا جا رہا ہے۔
مکمل شفافیت اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے طے شدہ طریقہ کار
یہ اقدام نہ صرف اسمگلنگ کی روک تھام، جائز تجارت کے تحفظ اور قومی محصولات کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کرتا ہے بلکہ یہ پاکستان کسٹمز کی جانب سے ایسی اشیاء کو تلف کرنے کی کوششوں کی بھی نشاندہی کرتا ہے جو قوم کی صحت اور وقار کے لیے خطرہ ہیں۔
اسسٹنٹ کلکٹر
کسٹمز (انفورسمنٹ) ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان نے اس اہم کامیاب کارروائی میں ہمارے تمام خفیہ ٹیمیں اور جوان شامل ہے انہوں نے کہا کروڑوں روپے لاگت آشیا کو ہم اگ لگا کر ثابت کردیا کسٹم اف پاکستان کسی صورت غیر قانونی سمگلنگ کو معاف نہیں کرینگے

03/02/2026

“Customs Protecting Society Through
Vigilance and Commitment”

27/01/2026

Way of Work
Collection of Revenue

27/01/2026

International Customs Day 2026

06/01/2026

January 6: Under directives of IGP KPK and Chief Collector of Customs Enforcement, a meeting between the Collector of Customs Enforcement Peshawar Ayesha Bashir Wani and CCPO Peshawar Mian Saeed was held to chalk out a comprehensive plan to curb smuggling in the city.
Collector Customs and CCPO vowed to crack down on smuggling and apprehend those individuals causing loss to the national exchequer and involved in criminal activities. Both parties assured each other of complete cooperation and agreed upon conducting joint anti smuggling operations.

*6 جنوری:*
آئی جی پی خیبر پختونخوا اور چیف کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں، شہر میں اسمگلنگ کے تدارک کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کے مقصد سے کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پشاور محترمہ عائشہ بشیر وانی اور سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مابین ایک اجلاس منعقد ہوا۔

کلیکٹر کسٹمز اور سی سی پی او نے اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے باہمی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مشترکہ اینٹی اسمگلنگ آپریشنز کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

30/11/2025

Federal Board of Revenue

*PRESS RELEASE 30 November 2025*

Customs Enforcement Peshawar seized large consignment of smuggled and contraband goods worth 50 million

*30 November 2015*
Collectorate of Customs Enforcement Peshawar seized a large consignment of foreign-origin smuggled and contraband goods worth PKR 50 million, along with the offending vehicle, during an operation at Nizampur, Pindi Road on Saturday. The total value of the case amounts to PKR 70 million.

Operating on discreet surveillance, officials of the Kohat Customs Division followed a suspicious Hino truck through sensitive areas and intercepted it at a mobile checkpoint around 4:30 pm on Saturday evening. Upon inspection, the vehicle was found loaded with non-duty-paid foreign-origin goods. The recovered goods included 15,000 sticks of assorted foreign origin ci******es, 2,200 Kg of betel nuts, 1,000 packets of Gutka, and 1,200 packets of ho**ah products. The driver failed to produce any documents proving lawful import, leading to immediate seizure of recovered goods under the Customs Act. 1969.

The operation was led by Assistant Collector Customs Kohat Mr. Muhamamd Omer Jan, assisted by Inspectors Asif Nisar and Waqar Ahmad of Customs Enforcement Peshawar.

FBR reaffirm its resolve to curb smuggling and illicit trad and to protect the nation’s economic frontiers.
****

*ایف بی آر*
*****
*پریس ریلیز*
*****

*کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے 5 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ و ممنوعہ اشیاء کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔*
*****
*30 نومبر 2025*
کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نظام پور راولپنڈی روڈ پر ہفتہ کے روز کی گئی کارروائی کے دوران غیر ملکی ساختہ اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیاء کی 5 کروڑ روپے مالیت کی ایک بڑی کھیپ اور اسمگلنگ میں ملوث گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ کیس کی مجموعی مالیت 7 کروڑ روپے ہے۔
خفیہ نگرانی کی بنیاد پر کوہاٹ کسٹمز ڈویژن کے اہلکاروں نے ایک مشتبہ ہینو ٹرک کا حساس علاقوں سے گزرتے ہوئے تعاقب کیا اور اسے ہفتہ کی شام تقریباً 4:30 بجے ایک موبائل چوکی پر روک لیا۔ تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ گاڑی غیر ملکی بغیر ڈیوٹی ادا شدہ سامان سے بھری ہوئی ہے۔ برآمد شدہ سامان میں مختلف غیر ملکی سگریٹس کی 15,000 اسٹکس ، 2,200 کلو گرام چھالیہ ، 1,000 پیکٹ گٹکا، اور 1,200 پیکٹ حقہ مصنوعات شامل تھیں۔ ڈرائیور کوئی بھی قانونی درآمدی دستاویزات پیش نہ کر سکا جس پر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت سامان فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔
یہ کارروائی اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز عمر جان کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی جن کی معاونت کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے انسپکٹرز آصف نصار اور وقار احمد نے کی۔
ایف بی آر اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام اور قومی معاشی سرحدوں کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔

*****

26/11/2025

عنوان: بھائی، مال بھی پکڑا گیا اور گاڑی بھی گئی

*FBR*
*****
*PRESS RELEASE*
*****
*FBR WELCOMES THE SUPREME COURT’S DECISION ON CONFISCATION OF A VEHICLE USED FOR TRANSPORTING SMUGGLED GOODS.*
*****
*Islamabad; 26 November 2025*

The Federal Board of Revenue has welcomed the Honourable Supreme Court of Pakistan's decision on the applicability of SRO 499(I)/2009, as amended through SRO 1619(I)/2024, in a landmark judgment in CPLA No. 3886/2025, Taj Muhammad vs. Collector Customs Enforcement, Peshawar, reaffirming the confiscation of a vehicle used for transporting smuggled goods.

The ruling of the Honourable significantly strengthens the legal framework available to Pakistan Customs for curbing the misuse of vehicles in smuggling activities. The judgment provides long-awaited clarity on the enforcement powers of Pakistan Customs and is expected to bolster anti-smuggling operations nationwide.

As a result of the Apex Court’s decision, Customs formations across the country have been cleared to dispose of more than 1,000 seized or confiscated vehicles through public auction. The auction of these vehicles is projected to generate over Rs. 8 billion, contributing directly to the national exchequer.

This timely and judicious verdict will deter habitual smugglers and facilitate the expeditious disposal of stuck-up vehicles under Section 157 of the Customs Act, 1969. The strengthened enforcement mechanism will further ensure improved revenue generation and more effective anti-smuggling operation across the country.
*****

*ایف بی آر*
*****
*پریس ریلیز*
*****
*ایف بی آر کی طرف سے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطگی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم ۔*
*****
اسلام آباد؛ 26 نومبر، 2025
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے CPLA نمبر 3886/2025 تاج محمد بنام کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے تاریخی مقدمے میں سنا ئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ یہ مقدمہ SRO 499(I)/2009) کے اطلاق کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا جس میں SRO 1619(I)/2024 کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی ۔ اس فیصلہ کے تحت اسمگل شدہ سامان کی نقل وحمل میں استعمال کی جانے والی گاڑی کو ضبط کرنے کی توثیق کی گئی ہے۔
معززر عدالت کا یہ فیصلہ اسمگلنگ میں گاڑیوں کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کو دستیاب قانونی فریم ورک کے ہاتھ واضح طور پر مضبوط کرتا ہے۔ عدالت کا یہ حکم پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ اختیارات سے متعلق وہ وضاحت فراہم کرتا ہے جس کا ایک عرصہ سے انتظار تھا۔ اس فیصلہ کے نتیجہ میں ملک گیر سطح پر انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی ۔
معزز عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں ملک بھر کی کسٹمز فارمیشنز کو ایک ہزار سے زائد ضبط شدہ گاڑیوں کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کی اجازت مل گئی ہے۔ ان گاڑیوں کی نیلامی سے آٹھ ارب روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے جو براہِ راست قومی خزانے میں جمع ہوگی۔
یہ بروقت اور منصفانہ فیصلہ عادی اسمگلروں کے لیے مؤثر رکاوٹ ثابت ہوگا اور کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 157 کے تحت ضبط شدہ گاڑیوں کی فوری طور پر نیلامی میں مدد دے گا۔انفورسمنٹ کا میکانزم مضبوط ہونے سے ریونیو میں بہتری اور ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں موثر انداز میں عمل میں لائی جا سکیں گی ۔

*****

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Custom House, University Road
Peshawar
46000

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 10:00 - 17:00