I Support MNA Iqbal Afridi

I Support MNA Iqbal Afridi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from I Support MNA Iqbal Afridi, Political Party, Bara, Peshawar.

03/06/2026

ابھی سفر باقی ہے، ابھی امتحان باقی ہے،
میرے حوصلوں میں ابھی بہت اڑان باقی ہے.

Photos from I Support MNA Iqbal Afridi 's post 02/06/2026

وزیراعلی سہیل آفریدی، ایم این اے اقبال افریدی اور دیگر رہنما قائد عمران خان کے بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود

31/05/2026

Photos from I Support MNA Iqbal Afridi 's post 31/05/2026

ایم این اے اقبال آفریدی کی نگرانی میں وادی تیراہ متاثرین مسائل پر منعقد جرگہ
باڑہ میں آفریدی اقوام کا گرینڈ جرگہ 14 جون کو دوبارہ طلب کیا۔
وادی تیراہ کے متاثرین کی باعزت واپسی، بحالی اور باڑہ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایم این اے اقبال آفریدی نے 14 جون کو باڑہ میں آفریدی اقوام کا گرینڈ جرگہ طلب کر لیا ہے، جس میں اہم اور تاریخی فیصلے کیے جائیں گے۔
اس بات کا اعلان ایم این اے اقبال آفریدی نے باڑہ میں منعقدہ آفریدی اقوام کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے متاثرین کی باعزت واپسی اور ان کی مکمل بحالی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، جبکہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور عوام کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔
جرگے میں سابق ایم پی اے شفیق آفریدی، اکاخیل قومی کونسل کے چیئرمین حاجی خیال زمان آفریدی سمیت مقامی عمائدین، مشران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام کے حقوق، امن کے قیام اور متاثرین کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

30/05/2026

“یہ اٹھائیسویں ٹوپی ڈرامہ ہے، اس سے قبائلی عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ سب صرف معدنی وسائل کے حصول کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ فاٹا کو وفاق کے ساتھ ضم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔” ۔
ایم این اے اقبال آفریدی

27/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک 🌙✨

قربانی، صبر، اتحاد اور حق پر ڈٹے رہنے کا پیغام دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے پاکستان میں امن، خوشحالی، انصاف اور حقیقی آزادی عطا فرمائے۔

بانی چیئرمین عمران خان کی جلد رہائی کے لیے دعا گو ہیں۔

پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ مبارک۔ 🇵🇰💚
اقبال افریدی ایم این اے

25/05/2026

شیر افضل مروت کا مسئلہ کوئی اور ہے۔۔اسکو بولو کہ استعفی تو کہتا یے عمران خان کہے گا تو استعفی دوں گا جبکہ سہیل آفریدی جسکو عمران خان نے وزیر اعلی بنایا ہے اس کے خلاف نا اہلی کی درخواست دائر کر دی ہے،اقبال آفریدی ایم این اے

22/05/2026

Photos from I Support MNA Iqbal Afridi 's post 22/05/2026

ایم این اے اقبال افریدی کی قیادت میں ضلع خیبر تحصیل باڑہ پریس کلب کے سامنے مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے، ہر قسم کے استحصال، عمران خان کی صحت و فوری ہسپتال منتقلی، اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے پرامن احتجاجی مظاہرہ
جس میں وزیر اعلیٰ بھائی عامر خان، محب اللہ، افتخار افریدی،صاحب اللہ،اشفاق افریدی، سلمان خان،فضل امین،تاج محمد، زاہد اللہ، اور پاکستان تحریک انصاف تحصیل باڑہ کے کارکنان اور عوام نے شرکت کئے۔
ایم این اے اقبال افریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جیل میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
مقررین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، انہیں جیل میں تمام قانونی اور انسانی سہولیات فراہم کی جائیں اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

22/05/2026

محمد عدنان قادری کو صوبائی وزیر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اقبال افریدی ایم این اے

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Bara
Peshawar