24/05/2026
کوئٹہ میں دہشتگردوں کا مسافر ٹرین پر بدترین حملہ ناقابل برداشت ہے، شہداء و زخمیوں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ریاست کو ان دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہونگے۔
یاور آفتاب
جنرل سیکرٹری
پاکستان مرکزی مسلم لیگ
پشاور ڈویژن
#بلوچستان
#پاکستان
21/05/2026
متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام "استحکامِ پاکستان کانفرنس" کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ڈاکٹر سید عبدالخبیر آزاد، خطیب بادشاہی مسجد لاہور، مولانا طیب قریشی سمیت مختلف مکاتبِ فکر، مسالک اور مذاہب کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا مرکزی پیغام "استحکامِ پاکستان" اور معرکۂ حق "بنیانٌ مرصوص"میں پاکستان کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری یاور آفتاب نے بھی خصوصی شرکت کرتے ہوئے اتحادِ امت، قومی یکجہتی اور پاکستان کے استحکام پر گفتگو کی۔ مختلف مسالک و مذاہب کے نمائندگان کی مشترکہ موجودگی نے اس کانفرنس کو قومی اتحاد اور یکجہتی کا خوبصورت گلدستہ بنا دیا۔
17/05/2026
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع خیبر کے زیرِ اہتمام "عشرۂ ذوالحجہ" کے حوالے سے آج مرکزی مسلم لیگ ہاؤس خیبر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری ضلع خیبر مجیب الرحمان نے کی،جبکہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری یاور آفتاب نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں عشرۂ ذوالحجہ کی برکتوں، عبادات، قربانی کی اہمیت اور غرباء و مستحقین میں گوشت کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء کو تلقین کی گئی کہ ان بابرکت ایام کو زیادہ سے زیادہ عبادات، ذکر و اذکار اور خدمتِ خلق میں گزارا جائے۔
اس موقع پر ضلع خیبر کے صدر عبداللہ آفریدی بھی اجلاس میں موجود تھے۔
14/05/2026
مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، بجلی اور گیس کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے، جبکہ بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
آج مزدور، دیہاڑی دار، سرکاری ملازم اور سفید پوش طبقہ سب پریشان ہیں۔ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑتے جا رہے ہیں مگر حکمرانوں کو عوام کی تکلیف کا احساس تک نہیں۔ موجودہ پالیسیوں نے عام آدمی کو شدید معاشی دباؤ میں دھکیل دیا ہے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام پر مسلط مہنگائی کے اس طوفان کو فوری روکا جائے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر ناجائز ٹیکس ختم کیے جائیں اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔ قوم اب صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات چاہتی ہے۔
11/05/2026
پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محترم یاور آفتاب صاحب نے ملک منصور اور ملک ادریس کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دلہا حضرات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خصوصی تحائف بھی دیے اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری واصف بصیر اور مرکزی مسلم لیگ ضلع مہمند کے جنرل سیکرٹری قاری ابراہیم خلیل سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
10/05/2026
مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام "معرکۂ حق عشرۃ بنیان مرصوص "کے سلسلے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری یاور آفتاب نے آج ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں وطنِ عزیز پر اپنی جان قربان کرنے والے پاک فوج کے بہادر شہید کیپٹن عباس شہید کے گھر حاضری دی۔
اس موقع پر شہید کے ورثاء کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے حوصلے، صبر اور استقامت کو سلام پیش کیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ ضلع خیبر کے صدر عبداللہ آفریدی اور جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن خلیل بھی ہمراہ موجود تھے۔
شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 🇵🇰
09/05/2026
پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری یاور آفتاب نے"عشرۃ بنیان مرصوص" کے سلسلے میں آج مرکزی مسلم لیگ ضلع چارسدہ کے جنرل سیکرٹری حیات خان کے ہمراہ پولیس و آرمی کے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا۔ وفد نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے انہیں"اعزازی شیلڈ" پیش کی اور وطنِ عزیز کیلئے دی گئی ان عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔