09/05/2026
خوشخبری! پشاور کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کو ہے
ایم این اے آصف خان (NA-32) کی انتھک محنت، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اور وزیر صحت خلیق الرحمان کے تعاون سے بےنظیر گراؤنڈ، رنگ روڈ پشاور میں جدید جنرل ہسپتال کا خواب حقیقت بننے جا رہا ہے۔
08/05/2026
خوشخبری! پشاور کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کو ہے
ایم این اے آصف خان (NA-32) کی انتھک محنت، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا آفریدی اور وزیر صحت خلیق الرحمان کے تعاون سے بےنظیر گراؤنڈ، رنگ روڈ پشاور میں جدید جنرل ہسپتال کا خواب حقیقت بننے جا رہا ہے۔
عوام کو صحت کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ہسپتال کی فزیبلٹی رپورٹ پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال LRH کے ICU میں مریضوں کے رش کی وجہ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا آفریدی اور وزیر صحت خلیق الرحمان نے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ICUs کے ساتھ MOU سائن کیا ہے۔
اس کے ساتھ LRH کے ICU کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور نئے جنرل ہسپتال میں بھی جدید ICU وارڈ قائم کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ دالہ زاک روڈ، رنگ روڈ، چارسدہ روڈ، ورسک روڈ، اور ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں شہریوں کے لیے بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔
اس جدید جنرل ہسپتال کے قیام سے مریضوں کو اب دور دراز کے ہسپتالوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ ٹریفک کے رش اور طویل سفر کی وجہ سے ضائع ہونے والا قیمتی وقت بچے گا اور بروقت طبی امداد سے انمول جانیں محفوظ ہو سکیں گی۔
ایم این اے آصف خان نے یقین دلایا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی ذاتی نگرانی کر رہے ہیں۔
انشاءاللہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حتمی منظوری کے فوراً بعد ہسپتال کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔
یہ صرف ایک ہسپتال نہیں بلکہ پشاور کے عوام سے کیے گئے وعدے کی تکمیل اور صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے۔
07/05/2026
ایم این اے آصف خان نے حلقہ این اے 32 میں انتقال کر جانے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، تعزیت پیش کی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی !!
اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
اس موقع پر ریئس آفریدی بھی ہمراہ موجود تھے۔
06/05/2026
ایم این اے آصف خان اور ایم پی اے حاجی فضل الٰہی خان کے دورے کے بعد رحمان بابا مزار کی مکمل بحالی کا جامع منصوبہ تیار۔
منصوبے میں آڈیٹوریم ہال کی مرمت و تزئین و آرائش، جدید ساؤنڈ سسٹم و فرنیچر کی فراہمی، سولرائزیشن اور ایئر کنڈیشننگ شامل ہے۔ لائبریری و مسجد کی بہتری، لائبریری کی آٹومیشن اور کتب کے ذخیرے کی اپگریڈیشن بھی کی جائے گی۔
مین گیٹ ازسرنو تعمیر، نئے واش رومز کی تعمیر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے زائرین کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ PC-1 کی منظوری کے بعد جلد کام کا آغاز ہوگا۔
06/05/2026
رکن قومی اسمبلی آصف خان نے این اے 32 کی عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔ ان کی خصوصی ہدایت پر فوکل پرسن سمیر خان نے آج حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ کے انجینئرز اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے!!
فوکل پرسن سمیر خان نے سائٹ پر واضح پیغام دیا : "کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا " ایم این اے آصف خان کی ہدایت ہے کہ عوام کے ٹیکس کا ایک پیسہ شفافیت سے خرچ ہو اور معیار پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ ناقص کام ہرگز قابل قبول نہیں۔
Asif Khan
06/05/2026
پشاور: انصاف ہاؤس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے آل پارٹیز اجلاس
ممبر قومی اسمبلی آصف خان اور ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی خان کی زیر صدارت آج انصاف ہاؤس پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس کی عدم دستیابی اور پی ڈی اے کے زیر انتظام 52 فٹ روڈ پر جاری انکروچمنٹ آپریشن کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے متفقہ طور پر مؤثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی ریلیف کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر عملی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
06/05/2026
ایم این اے آصف خان اور ایم پی اے حاجی فضل الٰہی خان کے تعاون سے حلقہ این اے 32 / پی کے 84 کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام جاری ہے!
- شوتل بانڈا 200 کے وی
- گجر آباد 100 کے وی
- گھڑی عطا محمد 100 کے وی
اس موقع پر اہلیانِ علاقہ نے ایم این اے آصف خان ، حاجی فضل الٰہی خان اور واپڈا کے فوکل پرسنز کا شکریہ ادا کیا۔
06/05/2026
ایم این اے آصف خان کے تعاون سے حلقہ این اے 32 میں مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز انسٹالیشن کا کام جاری ہے !!
• بہادر کلے 200 کے وی
• دیر کالونی 200 کے وی
• شوتل بانڈا 200 کے وی
• وخو پل 100 کے وی
• ہزار خوانی حیا خیل 100 کے وی
فوری اقدامات پر اہلیان علاقہ نے ایم این اے آصف خان ، ایم پی اے حاجی فضل الٰہی اور فوکل پرسنز واپڈا ملک عروج الہی اور جمیل خان کا شکریہ ادا کیا !!