Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution

Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution

Share

The Khyber Pakhtun

Employee Social Security Institution The Employees Social Security Institution a body corporate established under the Provincial Employees Social Security Ordinance, 1965, on recommendation of International Labour Organization (ILO) .

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution 's post 04/06/2026

وائس کمشنر ای ایس ایس آئی کا سوشل سیکیورٹی ہسپتال گدون، صوابی کا دورہ
جناب وسیم احمد خان، وائس کمشنر ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن نے ۴ جون ۲۰۲۶ء کو ڈاکٹر مقدر علی شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل اور عاصم علی شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گدون/صوابی کے ہمراہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال گدون، ضلع صوابی کا باضابطہ دورہ کیا۔
دورے کے دوران ہسپتال گدون کی مجموعی طبی سہولیات، ایمبولینس سروس اور انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وائس کمشنر نے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ایمبولینس ڈرائیور کی فوری تعیناتی، لیبارٹری میں جدید آلات کی فراہمی اور ایمرجنسی سیکشن کو ضروری سہولیات سے مجہز کرنے کے احکامات جاری کیے۔
جناب وسیم احمد خان نے ہسپتال گدون میں جنرل سرجن، میڈیکل اسپیشلسٹ اور کارڈیالوجسٹ کے باقاعدہ ہفتہ وار دوروں کے اجراء کی ہدایت کی تاکہ ضلع صوابی کے محنت کش طبقے اور ان کے اہل خانہ کو مقامی سطح پر ہی اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے ہسپتال گدون کی سولرائزیشن کے منصوبے پر بلاتاخیر عملدرآمد کی ہدایت بھی دی۔
بعد ازاں وفد نے گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیبر یونین نمائندگان، صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وائس کمشنر نے فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ تمام غیر رجسٹرڈ ورکرز کو فوری طور پر سوشل سیکیورٹی کے ساتھ رجسٹر کروائیں اور واجب الادا کنٹریبیوشنز مقررہ وقت پر جمع کرائیں تاکہ ادارہ ضلع صوابی کے محنت کش طبقے کو مزید بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کر سکے۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution 's post 03/06/2026

پشاور زون پروگریس ریویو میٹنگ
پشاور زون کی پروگریس ریویو میٹنگ مورخہ 03 جون 2026 کو جناب وسیم احمد خان، وائس کمشنر ESSI کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس میں جناب شوکت علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پشاور زون اور تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چیئرمین نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کنٹری بیوشن کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں اور ریکوری میں مزید اضافہ یقینی بنائیں۔
مزید برآں، چیئرمین نے ہدایت کی کہ ادارے کے دائرہ کار (Coverage) کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے، محفوظ شدہ مزدوروں (Secured Workers) کو مقررہ فوائد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور اہل مزدوروں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام افسران اپنے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کریں تاکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے اور زیادہ سے زیادہ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

27/05/2026

On the blessed occasion of Eid ul Adha, I extend my heartfelt greetings and best wishes to all workers, officers, officials, and staff members of ESSI KP and their families.
Eid ul Adha teaches us the values of sacrifice, devotion, unity, and compassion. May this sacred occasion bring peace, happiness, prosperity, and countless blessings to your lives. Let us continue serving humanity with dedication, honesty, and commitment for the welfare of workers across Khyber Pakhtunkhwa.
I pray that Allah Almighty accepts our sacrifices and blesses Pakistan with progress, stability, and harmony.
Eid Mubarak to all!
Waseem Ahmad Khan
Vice Commissioner
ESSI KP

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution 's post 13/05/2026

Progress Review Meeting – Social Security Contribution (Peshawar & Nowshera Zones)
14 May 2026
A progress review meeting on Social Security Contribution for Peshawar Zone and Nowshera Zone was held today under the chairmanship of Director Contribution, Mr. Nisar Khan.
The meeting was attended by Deputy Director Peshawar Zone, Mr. Shaukat Ali Shah, Deputy Director Contribution, Mr. Muhammad Amir Wazir, along with Assistant Directors from both Peshawar and Nowshera zones.
During the session, performance of each office was reviewed in detail. The Chairman appreciated the efforts and performance of the field formations and emphasized that Assistant Directors are the backbone of the institution, playing a key role in boosting recovery, addressing old arrears, ensuring minimum coverage of commercial and industrial units, registration of workers, timely provision of cash benefits to secured workers, and effective utilization of the LIMS system.
The Chairman further appreciated the outstanding performance of the following officers:
Mr. Kaleem Ullah, AD University Road
Mr. Himayat Ullah, AD Hayatabad
Mr. Zeshan Khalid, AD Peshawar Cantt
Mr. Mamoon Zafar, AD Peshawar City
Mr. Sharif Ullah Khan, AD Kohat Road Peshawar
The meeting concluded on a positive note with a renewed commitment to strengthen recovery efforts, expand coverage, and improve overall service delivery across all zones.

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution 's post 09/05/2026

مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور سنگِ میل
صوابی — ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن نے ضلع صوابی کے علاقے کرنل شیر کلے میں پہلی بار میڈیکل پوسٹ قائم کر دی۔ یہ اقدام صوبائی وزیر محنت فیصل خان تراکئی کی ہدایت پر اٹھایا گیا تاکہ مقامی مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔
9 مئی 2026 کو کرنل شیر کلے میڈیکل پوسٹ میں سوشل سیکیورٹی کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عارف جنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گدون عاصم علی شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صوابی حسیب الرحمٰن نے مزدوروں میں کارڈ تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عارف جنگ نے بتایا کہ سوشل سیکیورٹی کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ مزدور اور ان کے زیر کفالت افراد طبی سہولیات کے علاوہ بیماری الاؤنس، زچگی گرانٹ، معذوری پنشن، تعلیمی وظائف اور شادی و تدفین گرانٹ سمیت دیگر مالی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ تقریب صوبائی وزیر محنت فیصل خان تراکئی، سیکرٹری محنت کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال اور وائس کمشنر وسیم احمد خان کی مشترکہ کوششوں سے کامیابی سے منعقد ہوئی۔

08/05/2026

The Khyber Pakhtunkhwa Employees' Social Security Institution (KP ESSI) has signed a Memorandum of Understanding (MoU) with Mahaban Medical and Research Hospital, Swabi, to provide quality diagnostic services to registered workers and their dependents in the Swabi region.

The signing ceremony was graced by the presence of Mr. Waseem Ahmad Khan, Vice Commissioner ESSI, whose visionary leadership and unwavering commitment to the welfare of workers continue to inspire confidence and progress within the institution. Dr. Rana Fakhar, Director Medical, and Mr. Muqadar Ali Shah, Additional Director, also attended the ceremony and expressed their satisfaction over the partnership.

The agreement aims to ensure accessible and reliable healthcare at the doorstep of workers and their families, reflecting both institutions' commitment to improving healthcare standards for the working community.

This MoU will bring several key benefits to the local community:

• Workers and their families will now have access to quality diagnostic services without travelling to distant cities, saving time and expense.
• Early and accurate diagnosis will lead to timely treatment, reducing the risk of serious health complications.
• The financial burden on low-income working families will be significantly reduced through subsidized medical services.
• Local healthcare infrastructure will be strengthened, raising overall medical standards in the Swabi region.
• Greater health coverage will contribute to a more productive and healthy workforce in the area.

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution 's post 06/05/2026

مورخہ 6 اپریل 2026 کو جناب وسیم احمد خان، وائس کمشنر، ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی زیر صدارت زیر التواء میڈیکل بلز اور کیش بینیفٹس سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کے محنت کشوں کے وہ میڈیکل بلز اور نقد فوائد زیر بحث آئے جو طویل عرصے سے التواء کا شکار تھے۔
اجلاس میں ممبر گورننگ باڈی (ایمپلائرز نمائندہ)، جناب محمد اقبال (ایمپلائز نمائندہ)، ڈائریکٹر ایڈمن ESSI، ڈائریکٹر میڈیکل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
وائس کمشنر نے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ تمام زیر التواء میڈیکل بلز اور کیش بینیفٹس کو 12 مئی 2026 تک ہر صورت کلیئر کیا جائے۔ مزید برآں انہوں نے تاکید کی کہ تمام اضلاع کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے اندر احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution 's post 01/05/2026

یومِ مزدور کے موقع پر ہری پور میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر محنت خیبر پختونخوا فیصل خان ترکئی کی شرکت۔
صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یکم مئی محنت، انصاف اور سماجی مساوات کی جدوجہد کی علامت ہے۔
تقریب میں آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیر تھامس ٹونٹسل، صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان، ایم پی اے اکبر ایوب خان، یوسف ایوب خان، وائس کمشنر ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن وسیم احمد خان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا محنت کشوں کے لیے جدید محنتی قوانین، سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محنت پالیسی 2018 اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کی پالیسی کے تحت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خودکار نظام اور بدلتی عالمی معاشی صورتحال کے باعث محنت کش طبقے کو نئے چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مؤثر پالیسی اصلاحات ناگزیر ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے سوشل سیکیورٹی کے ڈیجیٹائزیشن نظام اور ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ESSI) کے ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HIMS) کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مزدوروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید شفاف، تیز اور مؤثر بنایا جائے۔

آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت محنت کشوں کو باوقار روزگار، مساوی مواقع اور مکمل سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔
#

01/05/2026

Honouring Labour on International Workers’ Day (1st May)
"محنت کش کسی بھی معاشرے کی اصل طاقت ہوتے ہیں۔ ان کے حقوق کا تحفظ، محفوظ اور صحت مند کام کے ماحول کی فراہمی، اور مؤثر سماجی تحفظ کی یقین دہانی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ہم عالمی معیارات کے مطابق محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔"
— وسیم احمد خان
وائس کمشنر
ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن
حکومتِ خیبر پختونخوا
#خیبرپختونخوا

30/04/2026

🌍 یومِ مزدور کا پیغام – یکم مئی 2026

اس یومِ مزدور پر ہم اپنے محنت کشوں کی انتھک محنت، لگن اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جو ہمارے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے حقیقی محرک ہیں۔

ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن، حکومتِ خیبر پختونخوا، ہر کارکن کے حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم سماجی تحفظ کی خدمات میں بہتری، معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی، اور مزدور طبقے کے لیے ایک محفوظ اور بہتر مستقبل کے قیام کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

آئیے ہم سب مل کر اس عزم کی تجدید کریں کہ ہم ان لوگوں کی قدر کریں گے، ان کا احترام کریں گے، اور ان کی حمایت کریں گے جو اپنی محنت سے ہمارے معاشرے کی تعمیر کرتے ہیں۔

وسیم احمد خان, وائس کمشنرایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن حکومتِ خیبر پختونخوا

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Employee;s Social Security Institution Head Office Small Industries Estate Kohat Road Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00