Sher Ali Afridi

  • Home
  • Sher Ali Afridi
Website

Sher Ali Afridi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sher Ali Afridi, Government Official, Peshawar, .

SHER ALI AFRIDI
Member Provincial Assembly of KhyberPakhtunkhwa
(MPA PK-77 Peshawar)
DDAC Chairman Peshawar
Official Verified whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VbC52YM5Ejy4HwHCLR0Q

16/10/2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ‘ خیبر پختونخواہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج

07/10/2026

میں حلقہ پی کے 77 کے غیور، باشعور اور محبِ وطن عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت اور لانگ مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال کیا۔

آپ کا جوش، جذبہ اور مثالی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ پی کے 77 کے عوام اپنی قیادت اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

بالخصوص وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پارٹی قیادت اور لانگ مارچ کے شرکاء کے شاندار استقبال پر حلقہ پی کے 77 کے تمام عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان شاء اللہ، عوام کا یہ اتحاد، جذبہ اور جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم اپنے قائدین اور کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر پُرامن جمہوری جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

حلقہ پی کے 77 کے غیور عوام کا جذبہ — ہماری طاقت!

بالقسط لانگ مارچ، چوتھا دنوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ کا عظیم قافلہ متنی پشاور پہنچ گ...
07/10/2026

بالقسط لانگ مارچ، چوتھا دن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ کا عظیم قافلہ متنی پشاور پہنچ گیا، جہاں کارکنان اور عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی متنی سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے خیبر کی جانب روانہ ہوگئے۔ عوام اور کارکنان کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، ان شاء اللہ ظالم کے ظلم کے دور کا خاتمہ قریب ہے۔

06/10/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے شرکاء سے متنی کے مقام پر خطاب۔

06/10/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ کا قافلہ متنی پہنچ گیا، جہاں کارکنان اور عوام نے تاریخی اور والہانہ استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اس وقت لانگ مارچ کے شرکاء اور کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں۔

06/10/2026

پشاور متنی کے لوگ سڑکوں پر نکل پڑے
عمران خان کے حق میں نعرہ بازی

06/10/2026

پشاور متنی کے غیور عوام لانگ مارچ کے شرکاہ کے استقبال کے لیے کثیر تعداد میں نکل پڑے

06/10/2026

ڈیڈک چیئرمین پشاور شیر علی آفریدی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ سمیع اللہ متنی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

آج 6 اکتوبر کو قافلہ رات کے وقت پشاور متنی گراؤنڈ میں پڑاؤ کرے گا۔

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و چیئرمین ڈیڈک پشاور شیر علی آفریدی نے حلقہ پی کے 77 کی یونین کونسل متنی میں منعقدہ کارنر...
05/10/2026

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و چیئرمین ڈیڈک پشاور شیر علی آفریدی نے حلقہ پی کے 77 کی یونین کونسل متنی میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی، جہاں لانگ مارچ کے شرکاء کے رات کے قیام ، استقبال اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر شیر علی آفریدی نے کہا کہ انشاءاللہ حلقہ پی کے 77 اور بالخصوص پورا پشاور لانگ مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال کرے گا۔ شرکاء کی سہولت، رہائش، کھانے پینے اور دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان اور عوام متحد ہو کر لانگ مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کریں گے اور اس حوالے سے تمام ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔

🎂 قائدِ تحریک عمران خان کو سالگرہ کی دلی مبارکبادآج ہم اپنے قائد، چیئرمین Imran Khan کی سالگرہ کے موقع پر انہیں دل کی گہ...
04/10/2026

🎂 قائدِ تحریک عمران خان کو سالگرہ کی دلی مبارکباد

آج ہم اپنے قائد، چیئرمین Imran Khan کی سالگرہ کے موقع پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

عمران خان صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ حق، خودداری، انصاف اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کی ایک مضبوط آواز ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے، اپنے فیصلے خود کرنے اور ایک باوقار پاکستان کا خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے قائد عمران خان کو صحت، سلامتی، استقامت اور لمبی زندگی عطا فرمائے، اور انہیں پاکستان کی حقیقی آزادی اور عوام کی سربلندی کی جدوجہد میں کامیابی نصیب فرمائے۔

ہم اپنے قائد کے نظریے، اصولوں اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے ساتھ کل بھی کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

عمران خان زندہ باد 🇵🇰
پاکستان پائندہ باد ❤️

— شیر علی آفریدی
ممبر صوبائی اسمبلی، خیبر پختونخوا

Address

Peshawar

25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sher Ali Afridi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share