Abbas Khan Sangeen Advocate

Abbas Khan Sangeen Advocate

Share

Chairman Voice of Justice

28/04/2026

شادی کے بارے میں حکومتی قانون سازی کی تفصیل ۔۔۔۔۔

28/04/2026

ہمارے ملک میں پرائیویٹ اسکول اور پرائیویٹ اسپتال تیزی سے ایک مہنگے کاروبار کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ بھاری فیسیں، مہنگی کتابیں، سالانہ چارجز اور مختلف اضافی اخراجات عوام پر شدید بوجھ ڈال رہے ہیں۔ اسی طرح پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ٹیسٹ، ادویات اور داخلے کے نام پر عوامی شکایات بڑھ رہی ہیں۔
چین جیسے ممالک کی طرز پر اگر ریگولیشن اور واضح پالیسی بنائی جائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔ عباس خان سنگین ایڈوکیٹ

28/04/2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا کہاں کہاں تبادلہ ہوا؟ جانیے

27/04/2026

ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا ۔ کنٹریکٹ سے ریگولر سروس بغیر وقفہ کیے ملازمین کے کنٹریکٹ پیریڈ کو سروس میں شمار کرنے کا حکم دے دیا۔
‏ پنشن اور گریجویٹی میں فائدہ ملے گا۔

27/04/2026

پشاور میں خطرناک طوفانی ہوائیں، مختلف مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹنے کی اطلاعات.
اللہ تعالیٰ رحم کرے امین۔۔

27/04/2026

خیبرپختونخوا میں نسوار ریگولیشن ایکٹ 2026 کے لئے قانون سازی ۔۔۔۔

25/04/2026

تعلیمی اداروں کی طلباء کے درسی کتابیوں ،کاپیوں اور سٹیشنری کی قیمتوں میں اضافے اور ہر سکول کی اپنے مونوگرم والی کتابوں اور سٹیشنری کے مطالبہ سے والدین پریشان حکومت والدین اور طلباء کے مسائل حل کرے ۔عباس خان سنگین ایڈوکیٹ

25/04/2026

اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو کسی بھی ذاتی حملے کو اپنی توہیں نہیں سامنے والے کا گھٹیا پن سمجھیں۔

25/04/2026
25/04/2026

اپنی اولاد کا حق کسی اور کو منتقل کرنا قانوناً درست نہیں۔ اپنے فیصلوں میں احتیاط کریں۔
📚 PLJ 2026 Civil Note 58

Photos from Abbas Khan Sangeen Advocate's post 25/04/2026

یہ کیس پورے پاکستان کے ملازمین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

🔥 سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ — محکمانہ انکوائری میں انصاف لازمی! ⚖️

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ:

❗ محکمانہ انکوائری صرف رسمی کارروائی نہیں بلکہ مکمل منصفانہ عمل ہونا چاہیے۔

📌 کیس میں تین سرکاری ملازمین پر پانی سپلائی اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگا کر کروڑوں روپے کی ریکوری کی گئی تھی، جسے پنجاب سروس ٹربیونل نے بھی برقرار رکھا۔

لیکن سپریم کورٹ نے اس سارے عمل کو کالعدم قرار دے دیا۔

📢 سپریم کورٹ کے اہم نکات:

✅ محکمانہ انکوائری میں “فیئر ٹرائل” لازمی ہے
اگر ملازم کو اپنا دفاع پیش کرنے کا پورا موقع نہ دیا جائے تو انکوائری غیر قانونی ہو جاتی ہے۔

✅ کراس ایگزامینیشن (جرح) ملازم کا بنیادی حق ہے
اگر گواہ پیش کیے جائیں تو ملازم کو ان پر جرح کا مکمل حق دیا جائے گا — یہ حق چھینا نہیں جا سکتا۔

✅ انکوائری صرف کاغذی کارروائی نہیں ہونی چاہیے
انکوائری افسر کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر شواہد اکٹھے کرنا ہوں گے، صرف الزامات پر انحصار کافی نہیں۔

✅ یکساں نتائج = مشکوک انکوائری
اگر مختلف کرداروں کے باوجود سب کے خلاف ایک جیسی فائنڈنگز دی جائیں تو یہ انکوائری کی کمزوری ظاہر کرتی ہے۔

✅ آرٹیکل 10-A (فیئر ٹرائل) کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی

⚖️ فیصلہ:

📍 سپریم کورٹ نے:

سروس ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا

کروڑوں روپے کی ریکوری ختم کر دی

اور حکم دیا کہ نئی (De Novo) انکوائری قانون کے مطابق کی جائے

💡 قانونی اصول:

👉 محکمانہ انکوائری میں ثبوت کا معیار کریمنل کیس جیسا نہیں ہوتا، لیکن انصاف کے بنیادی اصول ہر حال میں لازم ہیں۔

👉 اگر انکوائری میں طریقہ کار (Procedure) فالو نہ کیا جائے تو پوری کارروائی ختم ہو سکتی ہے۔

اس مقدمہ کی ریسرچ اور پیروی ہماری اسلام آباد ٹیم کے سربراہ خادم حسین کھوسہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی اور بالآخر ملازمین کو انصاف دلوایا ۔
📚 یہ فیصلہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے بہت اہم ہے
خاص طور پر ان افراد کے لیے جن کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو رہی ہے۔

Abbas Khan Sangeen Advocate
(Service & Constitutional Matters)

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Peshawar
PESHAWAR