Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa

Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa

Share

Climate Change Forestry Environment & Wildlife Department, Govt of Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar

Photos from Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa's post 11/05/2026

مالاکنڈ میں دیودار اسمگلنگ کے خلاف بڑا مشترکہ آپریشن
جنگلات دشمن عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت، قیمتی دیودار لکڑی برآمد

مصدقہ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر بٹ خیلہ فارسٹ رینج کے عملے نے لیویز فورس قلانگئی کے ہمراہ بروقت اور کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی کے ذخیرے کے خلاف چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ یہ آپریشن مالاکنڈ فارسٹ ڈویژن کی حدود میں کیا گیا۔

کارروائی کے دوران موقع سے دیودار کی 19 سکنٹس، جن کا کل حجم تقریباً 76 مکعب فٹ بنتا ہے، برآمد کر لی گئیں۔ برآمد شدہ لکڑی کو فوری طور پر قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈویژنل ٹمبر گودام منتقل کر دیا گیا۔

دیودار جیسے قیمتی اور نایاب جنگلاتی وسائل کی غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کے خلاف یہ کارروائی محکمہ جنگلات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کا واضح مظہر ہے۔ حکام کے مطابق جنگلات قومی امانت ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، نگرانی اور مشترکہ کارروائیوں کا دائرہ مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ جنگلات دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔

محکمہ جنگلات نے واضح کیا ہے کہ جنگلاتی وسائل کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے قدرتی ماحول اور سرسبز جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا

Latif Ur Rehman
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa Government of Khyber Pakhtunkhwa Billion Trees Tsunami Afforestation Project Forest Department Khyber Pakhtunkhwa Junaid Khan Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa's post 10/05/2026

Swift Crackdown on Illegal Saw Mills in Kaghan - Forest Department Tightens Noose Around Timber Mafia

Balakot, May 10, 2026:

In a decisive move against illegal timber operations and forest exploitation, the staff of Balakot Forest Sub-Division, under the supervision of the SDFO Balakot and on the directives of the Divisional Forest Officer (DFO) Kaghan, carried out a series of targeted raids against illegally operating saw units within the jurisdiction.

During the operation, substantial quantities of illicit timber — including scants, processed wood, and illegally manufactured furniture — were seized and taken into official custody. The enforcement teams also dismantled the unlawfully established saw units on the spot, delivering a strong message against the unauthorized processing and trade of forest produce.

The operation forms part of the ongoing crackdown launched by the Forest Department to curb timber smuggling, illegal wood processing, and organized forest crimes that threaten the region’s invaluable natural heritage. Officials reaffirmed that no individual involved in the destruction of forest resources would be allowed to evade the law.

Strict legal proceedings have been initiated against the offenders under the relevant provisions of the Khyber Pakhtunkhwa Forest Ordinance, 2002. Further investigations are also underway to identify networks facilitating illegal timber trade in the area.

The Forest Department remains committed to protecting the ecological wealth of Kaghan Valley and ensuring the sustainable conservation of forests for future generations.

Latif Ur Rehman
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Billion Trees Tsunami Afforestation Project Directorate General Information & PRs, KP Junaid Khan Forest Department Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

10/05/2026

بالاکوٹ میں غیر قانونی سا ملز ( آرا مشین ) کے خلاف کریک ڈاؤن۔ قیمتی لکڑی، فرنیچر برآمد، غیر قانونی آرا مشینیں موقع پر مسمار

ڈویژنل فارسٹ آفیسر کاغان کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر بالاکوٹ نے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ اپنی حدودِ اختیار میں قائم غیر قانونی سا ملز اور لکڑی کے کاروبار کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ یہ کارروائیاں جنگلات کے تحفظ، غیر قانونی لکڑی کی روک تھام اور ماحول دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں۔

کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی آرا مشینوں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے غیر قانونی لکڑی، اسکانٹس اور تیار شدہ فرنیچر برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے عملے نے موقع پر ہی غیر قانونی طور پر قائم سا ملز کو مسمار کر دیا تاکہ جنگلاتی وسائل کے مزید استحصال کا راستہ روکا جا سکے۔

محکمہ کے مطابق کارروائی کے دوران ملوث افراد کے خلاف خیبر پختونخوا فاریسٹ آرڈیننس 2002 کے تحت سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ضبط شدہ لکڑی اور دیگر مواد کی تفصیلی جانچ بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں اور ان کی غیر قانونی کٹائی، پراسیسنگ اور اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

محکمہ جنگلات نے واضح کیا ہے کہ کاغان، بالاکوٹ اور دیگر حساس علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور غیر قانونی سا ملز، لکڑی ذخیرہ کرنے والوں اور ٹمبر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر قانونی کٹائی کی اطلاع فوری طور پر محکمہ جنگلات کو فراہم کریں تاکہ قدرتی وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

لطیف الرحمان
ترجمان
محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات
حکومت خیبر پختونخوا

Photos from Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa's post 10/05/2026

بیشیگرام میں غیر قانونی لکڑی کے ذخیرے کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

حساس علاقے میں پہلی کامیاب کارروائی، غیر قانونی ٹمبر قبضے میں لے لیا گیا

ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا لطیف الرحمان کے مطابق کالام فارسٹ ڈویژن نے جنگلات کے تحفظ اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے بیشیگرام بلاک میں غیر قانونی لکڑی کے ذخیرے کے خلاف ایک اہم اور کامیاب کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی خفیہ اور مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بحرین ساؤتھ فارسٹ سب ڈویژن کے عملے نے ایس ڈی ایف او بحرین ساؤتھ جناب میان اعزاز عالم کی نگرانی میں انجام دی۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ علاقہ ماضی میں امن و امان کے حوالے سے حساس تصور کیا جاتا رہا ہے، جہاں اس نوعیت کی کارروائی پہلی مرتبہ عمل میں لائی گئی۔ دشوار گزار جغرافیہ اور حساس حالات کے باوجود محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب آپریشن مکمل کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ لکڑی برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لی گئی، جسے بعد ازاں محفوظ طریقے سے کالام فارسٹ ڈویژن منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ نے اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف خیبر پختونخوا فاریسٹ آرڈیننس 2002 کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ جنگلات کو پہنچنے والے نقصان کے تخمینے پر مبنی ڈیمیج رپورٹس بھی مرتب کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ مقدمات مزید قانونی کارروائی کے لیے فارسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

محکمہ جنگلات کے ترجمان لطیف الرحمان کے مطابق جنگلات قومی امانت اور ماحولیاتی تحفظ کی بنیاد ہیں، جنہیں نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکام نے واضح کیا کہ غیر قانونی کٹائی، اسمگلنگ اور ٹمبر ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ قدرتی وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا قومی کردار ادا کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی، غیر قانونی کٹائی یا ٹمبر اسمگلنگ کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ماحول دشمن عناصر کے خلاف بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

لطیف الرحمان
ترجمان
محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات
حکومت خیبر پختونخوا

Latif Ur Rehman
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Forest Department Khyber Pakhtunkhwa
Billion Trees Tsunami Afforestation Project
Junaid Khan
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa's post 10/05/2026

مینا خوڑ میں غیر قانونی آرا مشین کے خلاف فیصلہ کن کارروائی — اپر دیر فاریسٹ ڈویژن کا کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن

اپر دیر فاریسٹ ڈویژن
09 مئی 2026

جنگلاتی وسائل کے تحفظ اور جنگل دشمن عناصر و لکڑی اسمگلرز کے خلاف مؤثر کارروائی کے تسلسل میں اپر دیر فاریسٹ ڈویژن کے عملے نے ڈر فاریسٹ سب ڈویژن کے علاقے مینا خوڑ میں خفیہ اطلاع پر ایک ٹارگٹڈ ریڈ آپریشن کیا۔ اس کارروائی کا مقصد علاقے میں جاری غیر قانونی لکڑی کی پراسیسنگ اور جنگلاتی قوانین کی خلاف ورزی کو روکنا تھا۔
آپریشن کے دوران موقع پر موجود ایک غیر قانونی آرا مشین کو فوری طور پر بند کر کے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا تاکہ مزید غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔ کارروائی کے نتیجے میں متعلقہ خلاف ورزی پر ڈیمیج رپورٹ نمبر 83/02 بھی درج کی گئی۔

اسی دوران موقع سے 15 عدد تختے بھی برآمد کیے گئے جن کا مجموعی حجم 12.47 مکعب فٹ (CFT) ہے۔ برآمد شدہ لکڑی کو فوری طور پر تحویل میں لے کر محفوظ طریقے سے ڈر فاریسٹ سب ڈویژن منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اسے قانونی تقاضوں کے مطابق محفوظ رکھا جا سکے۔

محکمہ جنگلات نے واضح کیا ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف خیبر پختونخوا فاریسٹ آرڈیننس 2002 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے تاکہ پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

محکمہ جنگلات اپر دیر ڈویژن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جنگلاتی وسائل کے تحفظ، غیر قانونی کٹائی کی روک تھام اور ماحولیاتی توازن کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا

Latif Ur Rehman Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa Government of Khyber Pakhtunkhwa Forest Department Khyber Pakhtunkhwa Billion Trees Tsunami Afforestation Project Junaid Khan Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP

10/05/2026

دوبندو فاریسٹ بلاک میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن — غیر قانونی کیل لکڑی کا بڑا ذخیرہ برآمد

اپر دیر فاریسٹ ڈویژن
09 مئی 2026

جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی و لکڑی اسمگلنگ کے خلاف موصول ہونے والی مستند اطلاعات کی بنیاد پر اپر دیر فاریسٹ ڈویژن کے عملے نے دوبندو فاریسٹ بلاک میں ایک منظم اور ٹارگٹڈ کارروائی عمل میں لائی۔ اس آپریشن کا مقصد جنگلاتی وسائل کو لاحق خطرات کا بروقت تدارک اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ تھا۔

کارروائی کے دوران فیلڈ اسٹاف نے انتہائی مہارت اور مستعدی کے ساتھ علاقے کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں قیمتی درخت کیل (Kail) کی غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ لکڑی کا بڑا حصہ برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والی لکڑی کی مجموعی تعداد 21 عدد اور پیمائش 49.41 مکعب فٹ (CFT) ریکارڈ کی گئی، جو ڈوبندو فاریسٹ بلاک کے ایک حساس مقام سے حاصل کی گئی۔

محکمہ کے عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام برآمد شدہ لکڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اسے محفوظ طریقے سے اپر دیر فاریسٹ سب ڈویژن منتقل کر دیا، جہاں اسے قانونی تقاضوں کے مطابق محفوظ رکھا گیا ہے۔

ابتدائی شواہد اور صورتحال کے جائزے کے بعد ملوث عناصر کے خلاف خیبر پختونخوا فاریسٹ آرڈیننس 2002 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ذمہ داران کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

محکمہ جنگلات اپر دیر ڈویژن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جنگلاتی وسائل کے تحفظ، ماحولیاتی توازن کے استحکام اور غیر قانونی کٹائی و اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں آئندہ بھی اسی عزم و تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا

Latif Ur Rehman Government of Khyber Pakhtunkhwa Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa Forest Department Khyber Pakhtunkhwa Junaid Khan Billion Trees Tsunami Afforestation Project Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa's post 10/05/2026

نصف شب ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن — محکمہ جنگلات کی بروقت کارروائی، قیمتی کیل لکڑی برآمد

محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے جنگلاتی وسائل کے تحفظ کے عزم کے تحت، گزشتہ شب موصول ہونے والی مستند خفیہ اطلاع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر (DFO) ایگرور تناؤل فارسٹ ڈویژن نے ڈویژنل ریڈ پارٹی اور فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کے خلاف ایک خصوصی انسدادِ اسمگلنگ آپریشن کا آغاز کیا۔

رات کی تاریکی میں جاری اس سنسنی خیز کارروائی کے دوران اسمگلروں کے سہولت کار پائلٹ گاڑیوں نے سرکاری گاڑی کا راستہ جان بوجھ کر روکنے کی کوشش کی تاکہ مرکزی گاڑی فرار ہو سکے، تاہم محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات مندی اور فوری حکمتِ عملی کے باعث اسمگلرز اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔ شدید دباؤ کے نتیجے میں اسمگلرز غیر قانونی کیل لکڑی موقع پر پھینک کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

محکمہ جنگلات کے عملے نے ہمت اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مربوط انٹیلی جنس شیئرنگ، مسلسل نگرانی اور موثر فالو اَپ کے ذریعے اسمگلروں کے خفیہ ٹھکانے اور ڈمپنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا، جہاں سے بھاری مقدار میں قیمتی غیر قانونی کیل لکڑی برآمد کر لی گئی۔ برآمد شدہ لکڑی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اسمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری کیلئے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ جنگلات ایگرور تناؤل فارسٹ ڈویژن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جنگلاتی وسائل کے تحفظ، غیر قانونی کٹائی اور لکڑی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ماہرین کے مطابق دیودار اور کیل جیسے قیمتی درخت نہ صرف قدرتی حسن اور حیاتیاتی تنوع کا سرمایہ ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی توازن، آبی ذخائر کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کیلئے بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایسے قومی اثاثوں کی حفاظت ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا

Latif Ur Rehman
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa Government of Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Forest Department Khyber Pakhtunkhwa Billion Trees Tsunami Afforestation Project Junaid Khan Junaid Khan Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa's post 10/05/2026

ایبٹ آباد میں ٹمبر مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
غیر قانونی آرا مشینیں مسمار، غیر قانونی لکڑی برآمد، متعدد کارروائیاں عمل میں لائی گئیں

مورخہ 09-05-2026 کو گلیات فارسٹ ڈویژن کے افسران و اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر-I ایبٹ آباد کے تعاون سے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کے کاروبار کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی چر (Chir) لکڑی سے بھری ایک گاڑی کو بروقت ناکہ بندی کے ذریعے تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ بعد ازاں ایک ٹمبر گودام پر چھاپہ مار کر قیمتی کیل (Kail) لکڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ ضبط شدہ لکڑی اور گاڑی کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں منگل اور قلندرآباد کے علاقوں میں رجسٹرڈ آرا مشینوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تاکہ سرکاری ریکارڈ اور زمینی حقائق میں مطابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔ معائنے کے دوران متعدد غیر قانونی آرا مشینیں متعلقہ قوانین و قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلتی پائی گئیں جنہیں موقع پر ہی مسمار کر دیا گیا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق یہ کارروائیاں جنگلات کے بے دریغ استحصال، غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ قدرتی وسائل کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

لطیف الرحمان
ترجمان، محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات، خیبر پختونخوا

Latif Ur Rehman
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Junaid Khan
Forest Department Khyber Pakhtunkhwa
Patrol Squad Upper Hazara Forest Circle Mansehra
Siran Forest Division
Forestry, Planning & Monitoring Circle Peshawar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

محکمہ جنگلات نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قومی اثاثہ سمجھے جانے والے جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ سرسبز پاکستان اور محفوظ ماحول کے خواب کو حقیقت بنایا جا سکے۔

Photos from Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa's post 10/05/2026

صوابی میں غیر قانونی ایندھن لکڑی کی ترسیل ناکام، ٹرک پکڑا گیا

ڈی ایف او مردان فاریسٹ ڈویژن کی زیر نگرانی اچانک چیکنگ، جنگلاتی قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی

مورخہ 09 مئی 2026 کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر مردان فاریسٹ ڈویژن نے صوابی فاریسٹ سب ڈویژن کا دورہ کیا، جہاں جنگلاتی پیداوار کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کے لیے مختلف مقامات پر اچانک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

چیکنگ کے دوران ایک چھ پہیوں والا لاری ٹرک تحویل میں لیا گیا جو بغیر کسی قانونی اجازت نامے کے غیر قانونی ایندھن لکڑی منتقل کر رہا تھا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی اور لکڑی کو قبضے میں لے لیا اور متعلقہ ملزمان کے خلاف فارسٹ آرڈیننس 2002 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق ایندھن لکڑی کی غیر قانونی کٹائی اور ترسیل جنگلاتی وسائل کو شدید نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ اسی تناظر میں محکمہ جنگلات صوبہ بھر میں نگرانی، ناکہ بندیوں اور اچانک معائنوں کے ذریعے جنگلاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا رہا ہے۔

ڈی ایف او مردان فاریسٹ ڈویژن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جنگلات کے تحفظ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے اور قدرتی وسائل کی بقا کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا

Latif Ur Rehman
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa Forest Department Khyber Pakhtunkhwa Government of Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Junaid Khan Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa's post 10/05/2026

جنگلاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی، لکڑی سے بھری گاڑی تحویل میں لے لی گئی ۔

دربانی میں محکمہ جنگلات اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہ کرنے کا اعادہ

گزشتہ روز محکمہ جنگلات کو اطلاع موصول ہوئی کہ سری گاؤں سے ایک ٹویوٹا گاڑی میں مشتبہ انداز میں لکڑی لوڈ کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ عملہ فوری طور پر متحرک ہوا اور پولیس اسٹیشن دربانی کے تعاون سے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے دربانی کے مقام پر اسے روک کر تحویل میں لے لیا گیا۔

ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ لکڑی پرمٹ شدہ تھی، تاہم اس کی ترسیل جنگلاتی ٹرانسپورٹ قوانین اور ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی جا رہی تھی۔ محکمہ جنگلات نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گاڑی کے خلاف پی سی مرتب کر لیا ہے، جبکہ مقدمہ جلد معزز عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

محکمہ جنگلات کے حکام نے واضح کیا کہ صرف لکڑی کا پرمٹ ہونا کافی نہیں، بلکہ اس کی نقل و حمل بھی مقررہ قانونی تقاضوں اور ٹرانسپورٹ قواعد کے مطابق ہونا لازمی ہے۔ قوانین کی معمولی خلاف ورزی بھی جنگلاتی نظم و نسق اور شفافیت کو متاثر کر سکتی ہے، اسی لیے ہر قسم کی بے ضابطگی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یہ کامیاب کارروائی محکمہ جنگلات اور مقامی پولیس کے مؤثر باہمی تعاون کا مظہر ہے، جس کا مقصد جنگلاتی وسائل کے تحفظ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا

Latif Ur Rehman
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa
Forest Department Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Junaid Khan
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa's post 10/05/2026

ہزارہ موٹروے پر ٹمبر اسمگلنگ کی کوشش ناکام، غیر قانونی کیل لکڑی برآمد

پیٹرول اسکواڈ لوئر ہزارہ ایبٹ آباد کی بروقت کارروائی، قیمتی جنگلاتی وسائل محفوظ بنا لیے گئے

پیٹرول اسکواڈ لوئر ہزارہ ایبٹ آباد نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ہزارہ موٹروے کے ہویلیاں انٹرچینج کے قریب غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی کیل لکڑی سے بھری ایک گاڑی کو روک کر قبضے میں لے لیا۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران قیمتی جنگلاتی لکڑی برآمد کی، جسے فوری طور پر ضبط کرتے ہوئے گاڑی سمیت قانونی تحویل میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے بعد برآمد شدہ لکڑی اور گاڑی کو مزید قانونی تقاضے مکمل کرنے کے لیے ڈویژنل آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق یہ کارروائی جنگلات کے تحفظ، ٹمبر اسمگلنگ کی روک تھام اور ماحول دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ قومی قدرتی وسائل کی غیر قانونی کٹائی اور ترسیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

ماہرین کے مطابق دیودار اور کیل جیسے قیمتی درخت نہ صرف پہاڑی ماحولیاتی نظام کی بقا کے ضامن ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے کامیاب آپریشنز محکمہ جنگلات کے عزم، مستعدی اور قومی وسائل کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا عملی ثبوت ہیں۔

لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا

Latif Ur Rehman
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Junaid Khan
Forest Department Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Want your business to be the top-listed Government Service?

Telephone

Website

https://web.facebook.com/Tenbilliontreetsunami, https://web.facebook.com/profile.php

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00