30/09/2022
پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین کے وائس چیئرمین سیدسالارآغاکی قیادت میں وفدکا ڈی سی پشین یاسربازئی سےملاقات
وفدمیں ڈاکٹر عارف شاہ۔حافظ منیراحمد۔حافظ سید محمد ہمایوں چشتی۔آغاانعام۔عبدالماجد۔واجداغاشامل تھے
ملاقات میں ڈی سی پشین کوضلع پشین میں خوش آمدید کہا اورملاقات میں پبلک ایکش ویلفیئر آرگنائزیشن کاتعارف اورخدمات کاتذکرہ محو گفتگورہا
ملاقات میں حالیہ سیلاب کےتباہ کاریاں پرامدادی نظام پرسیرحاصل گفتگوہوئی
وفدنےڈی سی کومنزکی پل اور سائیڈ ایریا پرچوری کے رجحانات اورامن وامان کےحوالے سےاگاہ کیاگیا
بعدازاں وفدنے ڈی سی پشین کوکلی منزکی آنے کی دعوت دی گئی۔
شعبہ نشر واشاعت پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین،
09/05/2022
پبلک ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی ممبران نے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ دیا
کہ پارٹی وابستگیوں سے بالاترہوکر علاقائی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے
یونین کونسل(28 )منزکی وارڈ نمبر ژڑ '2' پبلک آرگنائزیشن کے مرکزی ممبر پشتون خواہ میپ کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر 'ڈاکٹر سید عارف شاہ 'کی حمایت کا اعلان کردیاہے
علاقائی معتبرین ومعززشخصیات اور نوجوان طبقے سےاپیل کی جاتی ہے کہ تعلیم یافتہ۔دیانت داروامانت دار۔خدمت کےجذبے سےسرشار نوجوان ڈاکٹر عارف شاہ کوکامیاب بنائے اور خدمت کا موقع دے۔
شعبہ نشر واشاعت پبلک ویلفیئر آرگنائزیشن پشین
03/12/2021
پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن کاماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین حافظ مبارک شاہ وائس چیئرمین سید باچاخان آغامنعقدہوا
اجلاس میں سرپرست اعلی حاجی فضل الرحمن ڈاکٹر سید عارف شاہ ،سالارآغا ،سید ایوب شاہ سیدعارف آغا،سیدملک صدیق آغانےخصوصی طور پر شرکت کی ۔
اجلاس میں کمیٹی کی بڑھتی ہوئی سرگرمی اورجدوجہد کوتسلی بخش قرار دے دیا
اجلاس میں فیصلہ ہواکہ کمیٹی کے مرکزی ممبران وفدکی شکل میں تمام زونوں کاتفصیلی اور دعوتی دورہ کرکےکمیٹی کے اغراض ومقاصدسے زعماء کوآگاہ کیاجائیگا
اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہرپندرہ روزبعد' آن لائن اجلاس 'منعقدکیاجائیگا
اجلاس کےشروع میں چیئرمین حافظ مبارک شاہ کیطرف سے تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیاگیا۔۔
شعبہ نشر واشاعت پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین
29/11/2021
اہم اعلان
پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین حافظ مبارک شاہ نے کمیٹی کے ماہانہ اجلاس طلب کر لیا
اجلاس بروزجمعہ بوقت00۔03بجےبمقام مرکزی آفس میں منعقد ہوگی
تمام ذمہ داران سےبروقت شرکت کی تاکیدکی جاتی ہیں۔
شعبہ نشرواشاعت پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین
21/09/2021
مبارکی
پروفېسر ډاکټر نصیب اللّه سیماب د بلوچستان پوهنتون د ژبو ادبياتو د فيکلټي ډين ټاکل شوئ دی مبارکی ورتہ وایو 🔥❤️
23/07/2021
پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین زون(1)کا اجلاس وائس چیئرمین سیدباچاخان آغا کےرہائش گاہ پرمنعقدہوا،
اجلاس میں چیئرمین سید مبارک شاہ ،وائس چیئرمین سیدباچاخان آغا، رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر سید عارف شاہ ،سابق وائس چیئرمین آغا انعام چشتی ،فنانس سیکرٹری سیددین محمد آ غا، رازمحمد،ودیگرجنرل کونسل ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ممبرکی شکایت اورتحفظات کواجلاس ہی میں ڈسکس کیاجائے گا
اجلاس میں یہ بھی طےپایاگیاکہ آرگنائزیشن ۔دستک۔پروگرام کااعلان کرکے ساتوں زونوں کے اراکین سے کمیٹی وفدملاقات کرئینگے اور آرگنائزیشن کی فعالیت کےحوالےسے تفصیلی بریف دیاجائیگا ۔
شعبہ نشر واشاعت پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین
08/07/2021
"زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی"
فخر السادات سیّد ظہور آغا گورنر بلوچستان مقرر، ہم آغا صاحب کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پُر امید ہیں کہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہوں گے۔
18/06/2021
پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین کے چیئرمین حافظ مبارک شاہ وائس چیئرمین سیدباچاخان آغا رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر سید عارف شاہ فنانس سیکرٹری سیددین محمد صادق آغا ودیگرممبران کاآپنےوفدکےہمراہ حاجی سید سلیم آغا( کاکازئی )کےرہائش گاہ پراظہاریکجہتی
آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے ناخوشگوارسانحےپراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھرعناصرمنصوبےکےتحت پرامن ضلع میں کلاشنکوف کلچرکاپروان چڑھانےکی ناکام کوشش کررہےہیں
ضلع کی سطح پر علماء اکرام وقبائلی مشران مل بیٹھ کر بیرونی ہاتھوں کی مداخلت کی نشاندہی کرکےروک تھام کیلئےقبائلی جرگے کوطلب کیا جائے
ضلع کوقومیت کاشکاربناکرخون خرابے کی سازشیں ہوری ہےجس سےناکام بنانے کیلئے مظلوم کی حق حاکمیت کوتسلیم کرناہوگا۔
شعبہ نشر واشاعت پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین
02/06/2021
پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین کے چیئرمین حافظ مبارک شاہ سےپولیوتحصیل کاریزات وتحصیل پشین کےچیٸرمین جناب مبین خان کاکڑعبدالکبیرترین عبدالشکورترین ودیگرپولیوعاملہ نے کلی منزکی حمیدآبادمیں خصوصی ملاقات کی
مشترکہ ملاقات میں پولیوکی فعالیت پرتعاون مان لی گئ اورغریب ناچارافرادکیلٸےپولیومیں روزگاربھی زیربحث رہی ہے۔
شعبہ نشر واشاعت پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین
31/05/2021
پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین کیطرف سے دئیےگئےفروٹ پارٹی میں متحدہ سادات پاکستان کے صدر سیداجمل شاہ باچااسلام آباد ۔سید مالک شاہ خاکسارکراچی۔ودیگرملک کےطول وعرض سےآئے ہومہمانان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
اجلاس کی صدارت آرگنائزیشن کے چیئرمین سید مبارک شاہ وائس چیئرمین سیدباچاخان آغا نےکی
معززمہمانان سےرابطہ ودعوت آرگنائزیشن کے سیکرٹری رابطہ کارڈاکٹر سیدعارف شاہ نےسرانجام دیا
مجلس میں مقامی مشران کی شرکت سےآرگنائزیشن کےآغراض ومقاصدسےمتفق ہونےپرمہرثبت کردی
اجلاس میں سادات کےنسب کا تعلق اور نسبت کاخیال معاشرتی سرابراہی کالازمی جزوقراردیاگیا۔
#یادرہے کہ کمیٹی کےتمام اخراجات کمیٹی ممبران آپنی مددآپکے تحت کرتے ہیں ""
شعبہ نشر واشاعت پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین