14/04/2026
Govt Boys Degree College Pishin
📚 Welcome to Government Boys Degree College Pishin! 🏫
🎓 Empowering Minds, Shaping Futures 🌟
📍
14/04/2026
04/04/2026
ڈگری کالج پشین کے انٹرمیڈیٹ طلباء کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سالانہ پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری ہوچکا ہے،
7 اپریل سے پریکٹیکلز امتحان کا آغاز ہوگا،
مطلوبہ کوائف کے ساتھ بروقت اپنی حاضری یقینی بنائیں،
12/11/2025
" گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پشین کا اعزاز:
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پشین کے ہونہار اور باصلاحیت طلباء نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جناح ٹاؤن کوئٹہ میں ڈویژنل سطح پر ہونے والے تقریری، تحریری اور دیگر فنکارانہ مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا نہ صرف لوہا منوایا، بلکہ درج زیل پوزیشنز کوئٹہ ڈویژن کے سطح پر حاصل کئے ،جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔۔
1.حکمت اللہ (سیکنڈ ایئر) پہلی پوزیشن، اردو تقریر،
2.نوید خان (فرسٹ ایئر) پہلی پوزیشن، انگریزی مضمون،
3. حق نواز (فرسٹ ایئر) سیکنڈ پوزیشن، انگریزی تقریر ،
4. جمشید احمد (سیکنڈ ایئر) سیکنڈ پوزیشن، اردو مضمون،
5. زبیر احمد،ظفر اللہ،محمد موزل (سیکنڈ ایئر ) تھرڈ پوزیشن، فلم سازی،
6. محمد ادریس (فرسٹ ایئر) تھرڈ پوزیشن، پوسٹر سازی،
7۔
گورنمنٹ ڈگری کالج پشین کے پرنسپل پروفیسر عبدالرازق بازئی صاحب اور کالج کے دیگر تمام اساتذہ اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں، جنھوں نے بہت کم وقت میں اپنے طلباء کو تیار اور ڈویژن کے سطح پر انہیں اس کامیابی سے ہمکنار کیا،
یاد رہے ،
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پشین نصابی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بھی مواقع اپنے طلباء کو کرتا ہے،
اس سلسلے میں اقبال لٹریری سوسائٹی ڈگری کالج پشین کے تحت ماہانہ بنیادوں پر ادبی پروگرامز کا انعقاد اور مختلف سکالرز کو مدعو بھی کیا جاتا ہے،
امید ہے،
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پشین کے طلباء آنے والے صوبائی سطح کے مقابلوں میں بھی ڈگری کالج پشین کا نام روشن کریں گے۔۔۔ان شاء اللہ
15/07/2025
Plz share this.
12/07/2025
10/07/2025
Well come and congratulations to our new principal prof Abdul Raziq bazai saib,
May Allah give him taufeeq to fulfil his new responsibilities with amanah and through dedication...ameen
جن طلباء نے فرسٹ ایئر کا امتحان دیا یے، اور اب پروموٹ ہوئے سیکنڈ ائیر میں ، کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 8 جولائی سے 15 جولائی 2025 تک سیکنڈ ائیر کے داخلے شروع ہوں گے۔
اور پروموشن فیس بھی جمع ہو گی۔
8 جولائی کو داخلہ فارم کے لئے کلرک آفس سے رجوع کرلیں۔
بعد میں کالج ھذا آپ کے داخلہ کا ذمہ دار نہیں ہوگی
📢 Important Announcement – GBDC Pishin College 📢
We are pleased to inform you that GBDC Pishin College is now open, and regular classes have officially resumed.
🚌 College transport buses are operating daily to pick and drop students as per the regular schedule.
📚 All students are requested to attend their classes regularly and on time. Your cooperation and punctuality are highly appreciated.
For any queries, feel free to contact the college administration.
Thank you.
Principal – GBDC Pishin College
16/05/2025
🇵🇰 یومِ تشکر - Govt Boys College Pishin 🇵🇰
الحمدللہ! گورنمنٹ بوائز کالج پشین میں آج یومِ تشکر کی پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دن مادرِ وطن کے تحفظ پر ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کرنے، اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا گیا۔
حالیہ بزدلانہ بھارتی حملے کے خلاف پاکستان کی شاندار اور بھرپور دفاعی کارروائی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
ہم نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے اور دشمن کے ہر وار کو ناکام بنائے۔
طلباء و اساتذہ نے یک زبان ہو کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور دفاعِ وطن کے عزم کو دہرایا۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط قوم ہے، جو امن چاہتی ہے لیکن دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا بھی جانتی ہے۔
💚 پاکستان زندہ باد
15/05/2025
دوستو،
پروفیسرکلیم اللہ تارن صاحب ایک متحرک تدریسی ،تعلیمی اور تنظیمی کیریئر گزار کر ڈگری کالج پشین سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں،
تعطیلات، رمضان المبارک وغیرہ کے پیش نظر قدر تاخیر سے پروفیسر کلیم اللہ تارن صاحب کے اعزاز میں، آج ایک پروقار تقریب اور ظہرانے کا اہتمام ریسٹ ہاوس پشین میں ڈگری کالج پشین کے جانب سے کیا گیا،
اس پروگرام میں کثیر تعداد میں پروفیسرز نے شرکت کی اور پروفیسر کلیم اللہ تارن صاحب کو ان کی تعلیمی اور تدریسی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔
دوستو،
یہ تقریب پروفیسر کلیم اللہ تارن صاحب کی شخصیت کے مانند انتہائی دلچسپ رہا،تارن صاحب نے اپنے خطاب میں اپنے کیریئر کے تجربات اور مشاہدات سے سامعین کو آگاہ کیا،ساتھ ساتھ کالجز کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی دہے،
تقریب کا اختتام پروفیسر سعد اللہ صاحب، پرنسپل ڈگری کالج پشین کے صدارتی خطاب کے ساتھ ہوا،
آپ نے تارن صاحب کے تعلیمی وتدریسی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ، سینئرز وجونئرز کے باہمی ربط،باہمی استفادے اور ان حسین روایتوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔۔۔
پروگرام کے آخر میں ڈگری کالج پشین کے سٹاف کے جانب سے پروفیسر کلیم اللہ تارن صاحب کو اعزازی شیلڈ اور مختلف پروفیسرز نے تحائف بھی پیش کئے۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Pishin
86700
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 01:30 |
| Tuesday | 08:00 - 01:30 |
| Wednesday | 08:00 - 01:30 |
| Thursday | 08:00 - 01:30 |
| Friday | 08:00 - 01:30 |
| Saturday | 08:00 - 01:30 |
