28/11/2025
ایک طرف عمران خان ذندان میں اس ملک کی بقا کی جنگ لڑی رہا ہے اور صعوبتوں کی حدوں کو جھیل رہا ہے اور دوسری طرف پی پی 269 میں پارٹی کے عہدے داروں نے خان کے فلسفے کی دھجیاں اڑا کے رکھ دیں ہیں۔ کوئی سوال نہیں کر سکتا، کوئی تنقید نہیں کر سکتا، کوئی پوچھے تو زبان سے غلاظت کی آگ
اگلتے ہیں۔
جمشید دستی کی حرکتوں نے مظفرگڑھ میں پارٹی کو عملی طور پر لاغر کرنے کی کوشش کی ہے مگر عام آدمی جان گیا ہے کہ یہ مقامی مافیہ ذاتی مفاد اور تشہیر کیلئے کسی بھی گراوٹ تک جا سکتا ہے۔
ہم نے پوری چھان بین کی ہے اور واضح ہو چکا ہے کہ یہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ سلیکش تھا اور اس کا نتیجہ ہمیں پہلے سے ہی معلوم تھا لہذا نہ صرف ہم نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا
بلکہ اب ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس سلیکشن کے نتائج کو بھی ریجیکٹ کرتے ہیں۔
15/11/2025
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما محسن بلوچ نے پی پی 269 کے ضمنی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا!
اس اعلان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
اس اہم موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مظفرگڑھ علی خان سہرانی سمیت دیگر رہنما و سینکڑوں ورکرز بھی موجود تھے، جنہوں نے اس فیصلے کی بھرپور تائید کی۔
10/06/2025
ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب و سابق چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف جنوبی پنجاب محترم امجد حمید چوہان کی مظفرگڑھ آمد اور سینئر رہنما پی ٹی آئی مظفرگڑھ محسن بلوچ سے عید ملن پارٹی میں ملاقات، عمران خان کی رہائی اور جنوبی پنجاب کی تنظیم نو پر اہم گفتگو۔ تحریکِ انصاف پھر سے اُٹھ رہی ہے!!
20/11/2024
الحمدللّٰہ!
بےشک اللّٰہ الحق ہے، سچ کا خُدا ہے۔۔!
17/09/2024
12 ربیع الاول، وہ مبارک دن جب تاریخِ انسانی کی طویل ترین رات اپنی ہیبت کی انتہا کو پہنچ گئی تو قانونِ قدرت کے مطابق ظلمتِ شب کے دامن سے ایک ایسی صبحِ درخشاں طلوع ہوئی جو قیامت تک کے لیے غیر فانی اور سرمدی اُجالوں کی نقیب بن گئی۔
تمام عالمِ اسلام کو جشنِ عید میلاد النبیﷺ مبارک ہو.
Mohsin Balouch - PTI
Mohsin Balouch | A Young, dynamic and Passionate Leader standing with the vision of Chairman Pakistan Tehreek-E-Insaf Imran Khan from PP269 Muzaffargarh-II
20/08/2024
گھروں سے نکلیں اور آئیں اس جدوجہد کا حصہ بنیں کیونکہ یہ پاکستان اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جدوجہد ہے۔
13/08/2024
تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پُرنور
عزم میرا ہے قوی، میرے ارادے ہیں غیور
اے وطن، پیارے وطن ، پاک وطن، پاک وطن