27/10/2026
سرگودھا ایریگیشن زون میں پانی چوری کے خلاف رات گئے چھاپہ
سپرنٹنڈنگ انجینئر لوئر جہلم کینال سرکل نے ایکسین بھلوال اور کرانہ کے ہمراہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سرگودھا کے ساتھ پانی چوری کی روک تھام کے لیے رات گئے مشترکہ چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران پانی چوری کے لیے استعمال ہونے والے غیر قانونی پائپ قبضے میں لے لیے گئے جبکہ ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور سیکرٹری محکمہ آبپاشی کی ہدایات کے مطابق، محکمہ انہار پنجاب تمام کاشتکاروں کو ان کے جائز حصے کے مطابق نہری پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔