Deputy Commissioner Killa Saifullah

Call Website Contact the organization

Deputy Commissioner Killa Saifullah Stay informed about the daily activities of the District Administration in Killa Saifullah.

10/11/2026

قلعہ سیف اللہ
کلی حاجی نظام الدین شاہیزئی میں مفٹ ٹی بی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد۔۔

10/11/2026

مسلم باغ۔
اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال مسلم باغ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران او پی ڈی، ایمرجنسی، وارڈز، ای پی آئی سیکشن، لیبارٹری اور میڈیسن اسٹور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری بھی چیک کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی، عملے کی حاضری اور انتظامی امور میں مزید بہتری لائی جائے۔

عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

قلعہ سیف اللہ میں آؤٹ ریچ چیسٹ اسکریننگ کیمپ کا انعقادصوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے تحت، مرسی کور آرگنائزیشن ک...
10/11/2026

قلعہ سیف اللہ میں آؤٹ ریچ چیسٹ اسکریننگ کیمپ کا انعقاد

صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے تحت، مرسی کور آرگنائزیشن کے اشتراک اور ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ کے تعاون سے مورخہ 10 نومبر 2026ء کو کلی حاجی نظام الدین شاہیزئی میں آؤٹ ریچ چیسٹ اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 55 افراد کا او پی ڈی معائنہ کیا گیا، جبکہ 26 افراد کے سینے کے ایکسرے کیے گئے۔ اس کے علاوہ 3 افراد کے جین ایکسپرٹ ٹیسٹ کیے گئے، جن کے تمام نتائج موصول ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کسی بھی فرد میں ٹی بی (MTB) کی تشخیص نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی کلینیکلی تشخیص شدہ کیس سامنے آیا۔

اس کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو ٹی بی کی بروقت اسکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا اور بیماری سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

ٹی بی سے پاک بلوچستان ہمارا عزم!

08/11/2026

قومی شاہراہ N-50 پر ٹریفک کی روانی، مسافروں کی سہولیات اور محفوظ سفر کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے ڈی ایس پی / چیف پٹرول آفیسر غلام اللہ خان کاکڑ کی ملاقات۔

07/11/2026

مسلم باغ | اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا بیوٹمز یونیورسٹی کیمپس کا دورہ

مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے بیوٹمز (BUITEMS) یونیورسٹی کیمپس مسلم باغ کا دورہ کیا، جہاں کیمپس انتظامیہ نے انہیں تعلیمی و انتظامی امور، تدریسی سرگرمیوں اور طلبہ و طالبات کو فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کلاس رومز، لیبارٹریز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور تعلیمی ماحول سمیت صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مسلم باغ میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کا قیام علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں اور علاقے و ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کا گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول عیسیٰ آباد کا دورہآج ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار نے گورنمنٹ گر...
05/11/2026

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کا گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول عیسیٰ آباد کا دورہ

آج ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول عیسیٰ آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی عمل، اساتذہ کی حاضری اور اسکول میں دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے طالبات سے مختلف سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں تعلیمی اداروں کی بہتری، تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہآج ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات، ایس پی قلعہ سیف الل...
05/11/2026

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

آج ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات، ایس پی قلعہ سیف اللہ اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قلعہ سیف اللہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا گیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی انتظامات، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر جیل انتظامیہ سے مختلف امور پر بریفنگ بھی لی گئی اور قیدیوں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات اور قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیل میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے حقوق، صحت اور فلاح و بہبود کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔

ضلع قلعہ سیف اللہ انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN) کے تعاون سے (ACF) اور ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ کی زیرِ سرپرست...
05/11/2026

ضلع قلعہ سیف اللہ
انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN) کے تعاون سے (ACF) اور ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ کی زیرِ سرپرستی کلی نیو یعقوب کاریز سوری مہترزئی میں آج موبائل میڈیکل کیمپ کی انعقاد کیا گیا جس میں 112 مریضوں کا معائنہ اور علاج کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی جانب سے لگائے جانے والے ان مفت موبائل میڈیکل کیمپس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ان کیمپس میں تجربہ کار ڈاکٹرز، ماہرینِ نفسیات، اور لیڈی ہیلتھ ورکرز مفت طبی و نفسیاتی معائنے کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کر رہے ہیں

05/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول (رافیع کاکڑ)، کان مہترزئی کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ انہوں نے سکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ سے ملاقات کی اور سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی امور، طلبہ کی حاضری اور مجموعی تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اساتذہ سے تعلیمی معیار، طلبہ کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور خلوصِ نیت سے ادا کریں اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایک بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم نے کہا کہ معیاری تعلیم اور طلبہ کی بہتر تربیت معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

05/11/2026

مسلم باغ / کان مہترزئی
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا رورل ہیلتھ سینٹر کان مہترزئی کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنرنے رورل ہیلتھ سینٹر کان مہترزئی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیو مہم کے سلسلے میں تعینات ٹیموں کی حاضری اور ڈیوٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی موجودگی اور مہم سے متعلق امور کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے پولیو مہم کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے متعلقہ عملے کی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

Address

Office Of The Deputy Commissioner Killa Saifullah
Qila Saifullah
85400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Killa Saifullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Killa Saifullah:

Shortcuts

Share