09/04/2026
السلام علیکم!
عہد سوسائٹی کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی 15 تاریخ کو مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔لہذا اس نیکی میں آپ سب کی مدد درکار ہے۔
براہ کرم تمام احباب سے گزارش ہے اس کار خیر میں اپنا حصہ جمع کروا دیں جزاک اللہ۔
24/03/2026
عہد عیدی 🎁🌙
عید کی خوشیوں کو سب تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ، عہد ہیلپنگ سوسائٹی نے اس سال مستحق افراد میں عیدی (نقد رقم) تقسیم کی، تاکہ کوئی بھی اس خوشی کے موقع پر محرومی محسوس نہ کرے۔
یہ اقدام صرف ایک سرگرمی نہیں بلکہ انسانیت کے جذبے کی عکاسی ہے، جو آپ سب کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ آپ کی سخاوت نے کئی چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"لوگوں میں بہترین وہ ہے جو دوسروں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو۔"
ہم دل سے شکر گزار ہیں ہر اس فرد کے جس نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا اور عید کی خوشیوں کو بانٹنے میں مدد دی۔
اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور آپ کو اس کا بہترین اجر دے۔ آمین 🤲
18/02/2026
السلام علیکم!
عہد سوسائٹی کی طرف سے تمام مسلمانوں کو رمضان مبارک۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اس مہینے میں نیک عمل کرنے کی توفیق دے۔
'اور خیر (خرچ کرنا) اور بھلائی (کرنا) اور (مال کو) قرابت والوں، یتیموں، مسکینوں، راہ گزاروں، سائیلوں اور غلاموں کو دو (البقرہ: 177)'
آپ کا چھوٹا سا قدم بھی آپ کو نیکی کی طرف لا سکتا ہے۔
دعا ہے کہ یہ رمضان آپ کے لیے مغفرت ،رحمت اور نجات کو ذریعہ بنے۔🤍
12/02/2026
اسلام علیکم!
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ عہد سوسائٹی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں ہر مہینے راشن مہیا کیا جاتا ہے ۔ماہ رمضان میں اس کا دائرہ کار وسیع کیا جاتا ہے جس کے لیے آپ سب کا تعاون درکار ہے
اس کا خیر میں خود بھی حصہ ڈالیں اور اس پیغام کو اگے پہنچانے میں ہماری مدد کریں جزاک اللہ خیر۔
19/01/2026
Assalam o alaikum!
Ehad society has distributed ration bags among the needy people this like every month.
We thank those who contributed to this noble cause this month
16/01/2026
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
✨❤️❤️❤️✨
آپ کو حضور جان جانان ﷺ کا سفر معراج بہت بہت مبارک ہو!
✨❤️❤️❤️✨
آج کی رات امت مسلمہ کے مظلوموں کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔
اللہ تعالیٰ حضور ﷺ کے دین کو ہر کونے میں سربلند فرمائے۔
آمین بوسیلة والدین رسول ﷺ
11/01/2026
السلام علیکم عہد سوسائٹی کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس مہینے بھی مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جاۓ گا
احباب سے گزارش ہے کہ جنہوں نے اس ماہ اس کار خیر میں ابھی تک اپنا حصہ نہیں ڈالا وہ جمع کروا دیں جزاک اللہ۔
08/10/2025
السلام علیکم!
ایک بیٹی کی شادی کے حوالے سے مخیر حضرات سے اپیل کی گئی تھی۔ اللہ کے فضل سے سب حضرات نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایک مناسب رقم جمع ہوئی جو اس بیٹی تک پہنچا دی گئی ہے۔
وہ تمام حضرات جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا اللہ ان کے رزق میں اضافہ فرمائے آمین جزاک اللہ
28/09/2025
براہ کرم اس میں حصہ ڈالیں اور اس پیغام کو اگے پہنچائیں اگر اپ پیسوں کی بجائے کوئی چیز لے کر دینا چاہیں تو وہ بھی ٹھیک ہے