Health Department, Balochistan.

Health Department, Balochistan.

Share

to inform all the employees of health department about any information related to health department Balochistan

documents required of MOs to SMOs (dcmnts required within 3 days).pdf 25/03/2026

📢 اہم اطلاع برائے میڈیکل آفیسرز
محکمہ صحت کی جانب سے 120 میڈیکل آفیسرز (B-17) کی بطور سینئر میڈیکل آفیسرز (B-18) پروموشن/ایکچولائزیشن مطلوبہ دستاویزات جمع نہ کروانے کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔
⚠️ متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
📌 تمام متعلقہ ڈاکٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سیکشن آفیسر-IV، محکمہ صحت سے رابطہ کریں اور اپنے مطلوبہ کاغذات 3 دن کے اندر لازمی طور پر جمع کروائیں تاکہ ان کی ایکچولائزیشن مکمل کی جا سکے۔
⏳ مقررہ وقت میں عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔

documents required of MOs to SMOs (dcmnts required within 3 days).pdf

22/03/2026

منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما، ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے ٹراما سینٹر کی فارمیسی ٹیم کی بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
ٹراما فارمیسی کے تمام فارماسسٹ، سید حضرت علی کی نگرانی میں 24 گھنٹے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور تقریباً 98 فیصد ادویات مریضوں کو بروقت فراہم کی جا رہی ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے فارمیسی ٹیم کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ ستائش قرار دیا۔

22/03/2026

عید کے پہلے دن ڈاکٹر ارباب کامران کی زیرِ نگرانی ٹراما سینٹر کی پوری ٹیم نے مثالی کارکردگی دکھائی۔
تقریباً 280 زخمی مریضوں کو بروقت طبی امداد دی گئی جبکہ ماہر سرجنز نے 16 بڑے آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے۔

سرجنز: بروقت اور مہارت سے جان بچانے والے آپریشنز انجام دیے۔
ڈاکٹرز/فزیشنز: ایمرجنسی مینجمنٹ اور فوری علاج میں کلیدی کردار ادا کیا۔
نرسنگ اسٹاف: مریضوں کی مسلسل نگہداشت اور خدمت میں پیش پیش رہے۔
پیرا میڈیکل اسٹاف: بروقت سپورٹ اور معاونت فراہم کی۔
ٹیکنیکل/او ٹی اسٹاف: آپریشنز کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایڈمن و سپورٹ اسٹاف: بہترین انتظامات اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے تمام ٹیم کی محنت اور قربانی کو سراہا، جنہوں نے عید اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منانے کے بجائے انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی۔

10/03/2026
09/03/2026

Awareness Campaign on WKD

Photos from Health Department, Balochistan.'s post 07/03/2026

Walk in interviews in Balochistan Institute of Cardiovascular Diseases, Quetta

Photos from Health Department, Balochistan.'s post 06/03/2026

Promotion notification of general cader

04/03/2026

بلوچستان ٹی بی پروگرام میں نمایاں پیش رفت، وفاقی وزارت صحت کی جانب سے اقدامات کو سراہا گیا
کوئٹہ: بلوچستان میں انسدادِ تپ دق (ٹی بی) پروگرام کے تحت ایک سال کے دوران اہم اور مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ پروگرام کے سربراہ و پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیر آفگن رئیسانی کی قیادت میں صوبے میں تشخیص، علاج اور مزاحمتی ٹی بی کے مراکز میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پہلی مرتبہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی جیلوں میں قیدیوں کا 32 خطرناک بیماریوں کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کیا گیا۔ جن قیدیوں میں کسی سنگین مرض کی تشخیص ہوئی، انہیں مکمل اور تسلی بخش علاج فراہم کیا گیا۔
ٹی بی کی تشخیصی شرح میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ قبل ازیں صوبے میں تشخیص کی شرح 38 فیصد تھی، جو محدود مراکز اور مشینری کی کمی کے باعث تھی۔ موجودہ اقدامات کے بعد یہ شرح بڑھ کر 48 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو قومی سطح پر دیگر صوبوں کے مقابلے میں تیز رفتار بہتری قرار دی جا رہی ہے۔
مزاحمتی ٹی بی (MDR اور XDR) کے علاج کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ماضی میں صوبے میں ایسے مریضوں کے لیے صرف دو مخصوص مراکز موجود تھے، جس کے باعث مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر نہیں تھی اور اموات کی شرح زیادہ تھی۔ اب صوبے بھر میں مزید 16 مراکز قائم کیے جا چکے ہیں، جس سے نہ صرف علاج کی رسائی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اموات اور بیماری کے پھیلاؤ کی شرح میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدامات سیکرٹری صحت مجیب پانیزئی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے وژن کے مطابق عمل میں لائے گئے۔
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی وزارت صحت نے ان اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بلوچستان ٹی بی پروگرام اور صوبائی محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو تعریفی خط ارسال کیا گیا، جسے صوبے کے لیے ایک اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

18/02/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر قائم جدید ٹراما سینٹر کو شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت قرار دیا ہے، جو ہنگامی حالات میں قیمتی جانوں کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

150 بستروں پر مشتمل اس جدید ٹراما سینٹر میں24 گھنٹے ایمرجنسی سروس، 4 آئی سی یوز، 31 وینٹی لیٹرز، جدید لیبارٹری سہولیات اور 6 مکمل آپریشن تھیٹرز* قائم کیے گئے ہیں، جہاں بیک وقت 8 سرجیکل کیسز کا علاج ممکن ہے۔ یہ مرکز حادثات، روڈ ایمرجنسیز اور دیگر سنگین طبی صورتحال میں شہریوں کو فوری، محفوظ اور معیاری علاج فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر فعال ہے۔ جدید آلات اور تربیت یافتہ طبی عملہ ہر لمحہ عوام کی جان بچانے کے لیے تیار ہے۔

حکومتِ بلوچستان اور محکمہ صحت عوامی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے صحت کے شعبے میں بہتری، سہولیات میں اضافہ اور علاج تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

03/02/2026

*03 فروری 2026*

*ضلع خاران*

انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس خاران میں ڈپٹی کمشنر خاران جناب منیر احمد سومرو صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سمیت تمام متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام یونین کونسلز کی کارکردگی اور کوریج کا جائزہ لیا گیا۔
ب ضلع خاران کی 11 یونین کونسلز میں سے 9 یونین کونسلز میں پولیو مہم جاری رہی، جبکہ نوروز قلات اور مسکان قلات میں برف دستیاب نہ ہونے کے باعث مہم شروع نہ ہو سکی، تاہم اب برف پہنچ چکی ہے اور کل سے وہاں بھی مہم کا آغاز ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر خاران نے کوریج بہتر بنانے اور کسی بھی بچے کو ویکسین سے محروم نہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ پی ای او سی (PEOC) سے مہم ایک دن بڑھانے کی گزارش بھی کی گئی۔

03/02/2026

ٹراما سینٹر و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور کامیاب ریسپانس
65 سالہ مریض جناب عبدالخالق (ساکنِ قلات) کو یکم فروری 2026ء کو چہرے کے دائیں جانب گولی لگنے کے شدید زخموں کے ساتھ ٹراما سینٹر لایا گیا۔ مریض کو شدید ڈی گلوونگ، ایولسو سافٹ ٹشو انجری اور نچلے جبڑے کا پیچیدہ فریکچر لاحق تھا۔
ٹریاج میں فوری طبی امداد کے بعد مریض کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا، جہاں ٹراما سینٹر کی ماہر ٹیم نے بروقت اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے کامیاب آپریشن انجام دیا۔
آپریشن ٹیم میں شامل تھے: 🦷 میکسلوفیشل سرجنز
ڈاکٹر شازیہ ماہر گل
ڈاکٹر یاسر بلال
💉 اینستھیزیالوجسٹ
ڈاکٹر اسماعیل مینگل
ڈاکٹر عمران نذیر
اس کامیاب آپریشن میں صبح و شام کی او ٹی ٹیم کا بھرپور تعاون شامل رہا۔
👏 ہم اپنی پوری ٹیم کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور جذبے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta Cantonment?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Quetta Cantonment
87300