03/10/2025
عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان کا طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل
ایمل ولی خان نے آئین کے مطابق ذمہ داریوں پر بات کی
ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے والے بوٹ کو عزت دے رہے ہیں جو افسوس ناک عمل ہے۔
ولی داد میانی
جب بھی پنجاب اور امریکہ ایک دوسرےکے کان میں سرگوشییاں کرنے لگی ہے وہ پشتونوں اور افغانوں کے خون پر منتج ہوئی ہے۔ ولی داد میانی
دنیا جہاں میں معاہدے سیاسی قیادت کرتی ہے یہ واحد بدقسمت ملک ہے جس کے اقتصادی معاملات فیلڈ مارشل صاحب چلارہے ہیں۔صوبئی ترجمان اے این پی ولی داد میانی
عوامی نیشنل پارٹی حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے غیر جمہوری قوتوں اور ان کے بغل بچوں کی چیخ سمجھ میں آتی ہے ۔ولی داد میانی
ہائبرڈ رجیم سنیٹ جیسے ذمہ دار فورم پر اظہار خیال کو برداشت کرنے سے قاصر ہے جو لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ولی داد میانی
ایمل ولی خان صد سالہ تحریک کے روح رواں جبکہ طلال چوہدری جیسے سستے لوگ انگریزوں کے کتے نہلانے والوں کے میراث شور ہے۔ولی داد میانی
طاقت کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پنجاب کے ڈی این اے میں شامل ہے
14/08/2025
اے این پی ضلع ہرنائی
عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام 14 اگست شہید خالقداد بابر کی تیسری برسی کی مناسبت سےکھوسٹ بازار سے احتجاجی ریلی گرزتی ہوئی
14/08/2025
اے این پی ضلع ہرنائی
عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام 14 اگست شہید خالقداد بابر کی تیسری برسی کے دن ان کی مزار پر حاضری شہید مزار پر اے این پی کی بیرغ کی پرچم کشائی کی اور شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
31/10/2024
خبرتيا 1.11.2024
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر وچئیرپرسن داخلہ، پی ڈی ایم اے اور جیل خانہ جات محترمہ سلمیٰ کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلع چمن کے دو روزہ دورے پر جمعہ یکم نومبر کوسہہ پہر 4بجے پہنچیں گے وہ شہدا قبرستان جاکر شہدا وطن کی قبروں پر حاضری دینگئے 2 نومبر کو عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور MPA سلمیٰ کاکڑ چمن پرلت میں شرکت کرینگے جبکہ3 بجے باچاخان مرکز چمن میں ضلعی کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کرینگے جس میں22 نومبر کو منعقد شہید خان حاجی جیلانی خان اچکزئی اور اسدخان اچکزئی شھید کی برسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیں گے ضلعی کابینہ اور تحصیل ذمہ داران بروقت شرکت کو یقینی بنائیں
14/07/2024
عوامی نیشنل پارٹی ضلعی کابینہ تحصیل ہرنائی و شارگ کابینہ کا مشترکہ اجلاس باجاخان مرکز میں ضلعی صدر عبدالغنی ترین کے زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی داد میانی نے خصوصی شرکت کی اجلاس ایجنڈا ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ظریف خان نے پیش کیا۔اجلاس میں تنظمی امور اور شہید خالقداد بابر کی برسی کے تعزیعتی ریفرنس کے حوالے سے غور ھوا، ۔اور ہرنائی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ پالخصوص یونین کونسل سپین تنگی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ھے۔اجلاس میں امن امان کی مخدوش صورتحال شاہرگ می انٹرنیٹ کی بندش اور بھتہ خوری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔اوراجلاس میں شہیدگیلامن وزیر اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کیلے دعا کی گی سیکٹری اطلاعات ملک بازخان ترین