Director General Balochistan Levise Force

Director General Balochistan Levise Force

Share

The page has been created to inform people of Balochistan about activities of Balochistan Levies Force

05/04/2026

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کفایت شعاری سے متعلق اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا باضابطہ آغاز کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری*

*حکومت بلوچستان نے توانائی کے تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری کر دیں، محکمہ داخلہ بلوچستان*

تمام مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے تک بند ہوں گے، دواخانے، تندور اور نانبائی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان

شادی ہال، ضیافت ہال اور ہوٹلوں میں ہونے والی تمام تقریبات رات 10 بجے تک ختم ہوں گی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان

ریستوران اور ہوٹل رات 10 بجے تک بند کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، محکمہ داخلہ بلوچستان

عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان اقدامات میں بھرپور تعاون کریں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات

18/03/2026

*کوئٹہ؛ حکومت بلوچستان نے 19 مارچ بروز جمعرات تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا*

17/03/2026

Transfer/Posting

11/03/2026

بلوچستان ہای کوٹ نے ہفتے میں 4 روزہ ورک شیڈول جاری کردیا۔
جمعہ اور ہفتے کو صرف ارجنٹ میٹرز مقرر ہونگے تاہم عدالت کھلی رہے گی متعلقہ عملہ نصف حاضر رہے گے

11/03/2026

(کوئٹہ)بلوچستان میں صوبائی محکمے بھی ہفتے میں چار دن کھلیں رہے گے جبکہ 3 دن چھٹی ہوگے نوٹیفیکشن جاری

Photos from Director General Balochistan Levise Force 's post 10/03/2026

حکومتِ بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی (S&GAD) کی جانب سے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن (Fuel) کی بچت کے لیے اضافی کفایت شعاری مہم کے لیے نوٹیفکیشن جاری
جس میں
تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی

کابینہ اور ممبرانِ اسمبلی: تمام صوبائی وزراء، مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریز دو ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے۔ جبکہ تمام ممبران صوبائی اسمبلی (MPAs) کی تنخواہوں میں 25 فیصد رضاکارانہ کٹوتی کی جائے گی۔

اعلیٰ افسران: گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے وہ افسران جن کی تنخواہ 3 لاکھ روپے سے زائد ہے، وہ اپنی دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر دیں گے۔

نوٹ: صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو اس تنخواہ کی کٹوتی سے باہر رکھا گیا ہے۔

سرکاری اجلاس اور تقریبات:

آن لائن میٹنگز: اب تمام سرکاری اجلاس انٹرنیٹ (ویڈیو لنک) کے ذریعے ہوں گے۔ جسمانی طور پر اکٹھے ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ سفر کے اخراجات کم کیے جا سکیں۔
سرکاری عشایئے اور سیمینار: غیر ملکی وفود کے علاوہ کسی قسم کے سرکاری ڈنر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیمینارز اور ٹریننگز کے لیے بھی متعلقہ محکموں سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگی اور یہ صرف سرکاری عمارتوں (آڈیٹوریم وغیرہ) میں منعقد کیے جائیں گے۔

2. کام کے اوقات اور طریقہ کار:

ہفتے میں 4 دن کام: سرکاری دفاتر میں ہفتے میں چار دن کام کا معمول اپنایا جائے گا (سوائے بینکنگ اور ضروری خدمات کے)۔
گھر سے کام (Work From Home): 50 فیصد عملہ باری باری گھر سے کام کرے گا۔ نجی شعبے (Private Sector) کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آدھے عملے سے گھر سے کام کروائیں اور 4 دن کا دفتری ہفتہ نافذ کریں۔

3. تعلیمی ادارے (اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں):

بہار کی تعطیلات: تمام تعلیمی اداروں میں 23 مارچ 2026 تک بہار کی چھٹیوں (Spring Holidays) کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
امتحانات: واضح کیا گیا ہے کہ امتحانات اپنے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، ان پر چھٹیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

4. دیگر اہم اقدامات:

شادی بیاہ اور پارٹیاں: شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 200 تک محدود کر دی گئی ہے اور صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔
رفتار کی حد: ہائی ویز پر سفر کے دوران گاڑیوں کی رفتار 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایندھن کی کھپت کم سے کم ہو۔

08/03/2026

بلوچستان حکومت کا سیکیورٹی الرٹ جاری

کوئٹہ: Government of Balochistan Home Department نے ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک اہم تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق بعض دہشت گرد یا تخریبی عناصر کی جانب سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے چند ارکان کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مراسلے میں جن افراد کے حوالے سے خاص طور پر خدشات ظاہر کیے گئے ہیں ان میں اصغر خان ترین، میر یونس زہری، زابط ریکی، مولانا عبدالواسع اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہیں۔

حکومت نے اس صورتحال کے پیش نظر صوبے کے تمام متعلقہ اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مراسلہ فرنٹیئر کور، پولیس حکام، کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو ارسال کیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر ان افراد اور ان کی رہائش گاہوں و دفاتر کی سیکیورٹی کا جائزہ لیں، ضروری سیکیورٹی فراہم کریں اور متعلقہ علاقوں میں نگرانی اور گشت میں اضافہ کریں۔

اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (CTD) اور اسپیشل برانچ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے اس معاملے کو انتہائی اہم اور ہنگامی قرار دیتے ہوئے تمام اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے۔

06/03/2026

Government of Balochistan transfers Mr. Dawood Khan Bazai from Secretary Energy to Secretary Livestock & Dairy Development, while Mr. Asfand Yar Khan is posted as Secretary Energy.

24/02/2026
03/02/2026

حکومت بلوچستان کا 5 فروری یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

Photos from Director General Balochistan Levise Force 's post 18/01/2026

سابقہ
رسالدار میجرگوہر خان ڈسٹرکٹ چمن نے اج پولیس میں
بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آ ف پولیس ۔ DSP ( BPS-17 اپنی حاضری جعع کر دی ۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس کے ساتھ ارڈر اٹیچ کیا ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta Cantonment?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Quetta Cantonment