Nawabzada Haji Lashkari Raisani: A Tribute

Nawabzada Haji Lashkari Raisani: A Tribute

Share

Comprehensive Knowledge About The Views, Vision & Strategy of Nawabzada Haji Lashkari Raisani

03/05/2026
03/05/2026

سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرائے جانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں عمارت گرائے جانے کے حوالے سے مجوزہ ٹینڈر کو کالعدم قرار دینے معاملے میں اسٹے آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ جمعرات کو سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سیال خان کاکڑ ایڈووکیٹ کے ذریعے بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرائے جانے کے حکومتی اقدام کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مجوزہ ٹینڈر کو کالعدم قرار دینے، کیس کو ترجیحی بنیادوں پر مقرر کرنے اور معاملے میں اسٹے آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی عمارت صوبے کا قیمتی اثاثہ ہے اس کو برقرار رکھا جائے، اس وقت صوبے میں بہت سے بڑے بڑے مسائل ہیں لوگوں کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں، جامعات معاشی بحران سے دوچار ہیں اس جانب توجہ دی جائے

03/05/2026

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی لاپتہ مہر گل مری کے بھائی کی وفات پر تعزیت کررہے ہیں

Photos from Nawabzada Haji Lashkari Raisani: A Tribute's post 03/05/2026

نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی ریڈیو کو معروف پروگرام ''رنگِ بولان'' میں شرکت کے بعد ڈائریکٹر صدیقہ خان ملالی، متعلقہ افسران و عملہ ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے مختلف شعبہ جات کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کررہے ہیں

03/05/2026

سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ یہ بحث نہیں کہ الیکشن ہار گیا یا ہرایا گیا،پارلیمنٹ میں ہوں یا نہیں لیکن یہ طے ہے کہ اس سرزمین کی قومی ذمہ داریوں سے بری الزمہ نہیں، اسمبلی کی عمارت کو گرا کر دوبارہ تعمیر کرنے کے حکومتی اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، قومی حقوق کا سودا، آئین کی پامالی، وسائل کی لوٹ مار، جبر و ناانصافیوں کیخلاف سیاسی اور آئینی مزاحمت کرتا رہونگا،بات انہوں نے گزشتہ روزسراوان ہاؤس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاکہ یہ بحث نہیں کہ میں الیکشن ہار گیا یا ہرایا گیا پارلیمنٹ میں ہوں یا نہیں لیکن یہ طے ہے کہ اس سرزمین کی ذمہ داریوں سے بری الزمہ نہیں اس لیے2013ء کی اسمبلی سے پاس ہونے والا ڈی ایچ اے ایکٹ ہو یا2018ء کی اسمبلی میں ہونیوالی ریکوڈک کی نیلام، 2024ء کی اسمبلی سے پاس ہونے والامائنز اینڈ منزلز ایکٹ ہو یا حال ہی میں بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گرانے کا حکومتی اقدام، قومی حقوق کا سودا، آئین کی پامالی، وسائل کی لوٹ مار، جبر و ناانصافیوں کیخلاف سیاسی اور آئینی مزاحمت کررہا ہوں،انہوں نے کہاکہ اس وقت جب بلوچستان میں معاشی بدانتظامی،یونیورسٹیوں میں طلباء کیلئے سہولیات،اساتذہ کو ادا کرنے کیلئے تنخواہیں نہیں، نوجوان بے روزگار ہیں، ایسے میں اسمبلی کی عمارت کو گرا کر دوبارہ تعمیر کرنا صوبے میں جاری لوٹ مار کے سلسلے کی کڑی ہے جس کیخلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں عوامی نمائندگی نیلام ہوئی ہے،اب اس سرزمین کے لوگوں نے سیاسی مزاحمت کے ذریعے مادر وطن کا سودا کرنے والوں کا راستہ روک کر آئندہ نسلوں کے وقار، عزت خوشحالی اور ترقی کیلئے پرامن شعوری سیاسی سمت کا تعین کرنا ہے۔

03/05/2026

سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی محمود حسن بازئی سے ان کے صاحبزادے اور عثمان خان بازئی سے ان کے بھائی احمر خان بازئی کی وفات پر تعزیت کررہے ہیں

03/05/2026

کوئٹہ، سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی حاجی سمیع الرحمن کی اہلیہ اور سید خلیل الرحمن کی بھابھی کی وفات پر تعزیت کررہے ہیں

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Sarawan House
Quetta
87300