عید کے دن یتیم خانے کے اک بچی کا اپنے والدین کو یاد کرتے ہوئے روح کو تڑپا دینے والی منظر۔
Amina Shafi official
A social activist and president of Shafi Orphanage & Welfare Society.
29/05/2026
EID UL AZAHA MUBARAK 2026
22/05/2026
Faiz Ameer Baloch
وہ کام ہزاروں مائیں نہ کر سکے وہی کام ایک ہی نایاب کردار ادا کر رہی ہے
آمنہ شفیع بلوچ وہ شفاف آئینہ ہے جو تمام ناکردہ کرتوتوں کو جہاں کے سامنے طشت ازبام کر رہی ہے ، یہ اسلام و انسانیت کے روح کو تازگی بخش رہی ہے
آمنہ شفیع بلوچ وہ مشکلات کا سامنہ کر رہی ہے اور سہہ رہی ہے جو ایک ماں اپنے لخت جگر کے لیے نہیں سہتی ہے
آمنہ شفیع بلوچ کو وہی مرتبہ اہمیت و فضلیت ملنی چاہیے جو ایک فرمانبردار فرزند اپنے ماں کو دیتا ہے
اگ ہم معاشرے میں آمنہ شفیع بلوچ کو عظیم الشان ہستی قرار دئے ان کے جہد مسلسل کو دوام بخش دئے تو ہم پُر امید ہوں گے ہر بلوچ کے گھر سے آمنہ شفیع بلوچ جیسے مسیحا جنم لے گے انسانیت و قوم کی تیمارداری کریں گے
خضدار میں حفاظتی ویکسین سے آگاہی کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد،جھالاوان کی بیٹی آمنہ شفیع کی خصوصی شرکت۔
خضدار میں بچوں کو خطرناک اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے، حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اجاگر کرنے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد سوسائٹی آف کلیکٹو انٹرسٹ اورینٹیشن (SOCIO) کی جانب سے کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ مہمان خاص ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی تھا.
Amina Shafi official
yousaf
محترمہ آمنہ شفیع صاحبہ ایک باوقار، مہربان اور انسان دوست شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی خدمتِ خلق کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ وہ غریبوں، یتیم بچوں، بیواؤں اور مستحق افراد کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں۔ ان کا خلوص، اعلیٰ اخلاق اور نرم گفتار ہر دل کو متاثر کرتی ہے۔
وہ نہ صرف دکھی انسانیت کا سہارا ہیں بلکہ معاشرے کے لیے امید، محبت اور خدمت کی روشن مثال بھی ہیں۔ ان کی بے لوث خدمات قابلِ تحسین اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، صحت اور خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
17/05/2026
Maqbool Rind
محترمہ آمنہ شفیع صاحبہ ایک دردِ دل رکھنے والی، انسان دوست اور بااخلاق شخصیت ہیں۔ وہ ہمیشہ دکھی انسانیت، یتیم بچوں اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے پیش پیش رہتی ہیں۔ ان کی خدمتِ خلق، خلوص اور عوام کے لیے محبت واقعی قابلِ تعریف اور قابلِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، کامیابی اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
Farzana Seher Jamot
خضدار
دختر بلوچستان انسانیت کا احساس یتیموں کا سہارا درد دل رکھنے والی عظیم خاتو" شفیع یتیم خانہ" کی بانی گودی آمنہ شفیع کی الفواد فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن فرزانہ سحر جاموٹ کی رہائش گاہ آمد اور ان سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 14-5-2026 کو *شفیع آرفنیج اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی سی ای او میڈم آمنہ شفیع* نے *الفواد فاؤنڈیشن بلوچستان کی چیئرپرسن میڈم فرزانہ سحر جاموٹ* سے انکی رہائش گاہ پہ ملاقات کی۔
*میڈم آمنہ شفیع نے میڈم فرزانہ سحر جاموٹ* کی سماجی خدمات کو سراہا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام کرنے میں بہت مشکلات درپیش آتی ہیں مگر وہ انسان عظیم ہیں جو ڈٹ جاتے ہیں اور ثابت قدمی سے اپنے وژن کو جاری رکھتے ہیں انہوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرازنہ سحر جاموٹ ایک متاثرکن شخصیت کی مالک ہیں جن سے ملکر دلی مسرت اور خوشی ہوئی۔
میڈم فرزانہ سحر جاموٹ نے محترمہ آمنہ شفیع کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپکی خدمات پر فخر ہے آپ نے جس طرح یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیئے خود کو وقف کر رکھا ہے یہ انتہائی تعریف کے قابل ہے اور آپ ہم سب خواتین کے لیئے ایک مظبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہیں جسے سکرین پر دیکھ کر حوصلہ ملتا ہے۔
آخر میں دونوں سماجی کارکنان نے مذید مستقل مزاجی و ہمت و عزم کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا اعادہ کیا۔
15/05/2026
محترمہ آمنہ شفیع صاحبہ ایک عظیم، باوقار، قابلِ فخر اور قابلِ تقلید شخصیت ہیں۔ وہ نہ صرف ایک رحم دل اور مخلص انسان ہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہوئے ہر وقت غریبوں، یتیم بچوں، بیواؤں اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے سرگرمِ عمل رہتی ہیں۔ ان کا نرم لہجہ، اعلیٰ اخلاق، خلوص اور عوامی خدمت کا جذبہ واقعی قابلِ ستائش ہے۔
وہ دکھی انسانیت کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے بے لوث انداز میں کام کر رہی ہیں، اور یہی خوبیاں انہیں معاشرے میں ایک خاص مقام عطا کرتی ہیں۔ ان کی شخصیت محبت، احترام، خدمت اور انسان دوستی کا خوبصورت امتزاج ہے۔ ایسے عظیم لوگ کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
محترمہ آمنہ شفیع صاحبہ کی خدمات یقیناً قابلِ فخر ہیں اور ان کی محنت آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت، کامیابی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ Amina Shafi official
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Quetta
