28/05/2026
28 مئی یومِ تکبیر
چاغی کی پہاڑیوں میں جب اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی
تو تاریخ نے پاکستان کے وقار کو ہمیشہ کیلئے بلند کر دیا
وہ دن صرف طاقت کا اظہار نہیں تھا
بلکہ بلوچستان کی مٹی سے اُبھرتا قومی غیرت، اتحاد اور دفاع کا پیغام تھا
🇵🇰پاکستان زندہ آباد
27/05/2026
عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی بے مثال اطاعت، صبر اور ہر آزمائش میں ثابت قدمی کا درس دیتی ہے یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حقیقی قربانی صرف جانور کی نہیں بلکہ اپنے نفس، غرور، نفرت اور اختلافات کی بھی ہوتی ہے۔
اسی جذبے کے ساتھ ہم بلوچستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے یہ عہد کرتے ہیں کہ ذاتی و نسلی تفریق سے بالاتر ہو کر ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے
عیدالاضحٰی مبارک
26/05/2026
کعبہ سے عرفات، مزدلفہ سے جمرات تک
یہ سفر صرف قدموں کا نہیں بلکہ روح، صبر اور ایمان کی تکمیل کا نام ہے
دعا ہے کہ اللہ پاک تمام حجاجِ کرام کی عبادات قبول فرمائےبلوچستان سمیت پورے پاکستان امت مسلمہ پر اپنی رحمتیں نازل کرے
حج مبارک
25/05/2026
یومِ عرفہ رحمت، مغفرت اور دعا کی قبولیت کا عظیم دن ہےآج بلوچستان سمیت پورے پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور اتحاد کی خصوصی دعائیں کریں اللہ تعالیٰ ہماری سرزمین کو دہشتگردی، نفرت اور بدامنی سے محفوظ رکھے اور بلوچستان کو ترقی، سکون اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے
25/05/2026
اللہ کی شان تو دیکھیں…
آج وہ لوگ بھی سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پر الزام تراشی کر رہے ہیں جن کی اپنی پہچان ہی قبضہ مافیا، مفاداتی سیاست اور نشے جیسے معاملات سے جڑی رہی
ساری عمر اپنے کردار پر سوال اٹھواتے رہے اور آج خود کو سچے اور دیانت کا علمبردار ثابت کرنے نکلے ہیں
15/05/2026
بلوچستان امن، محبت اور روشن مستقبل کی دھرتی ہے یہاں کے نوجوان تعلیم، شعور، ترقی اور اتحاد کے ساتھ اپنے بہتر کل کی امید کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ایک پُرامن بلوچستان ہی خوشحال پاکستان کی پہچان ہے آئیے اس ترقی کی راہ میں ہمارا ساتھ دیجیئے
09/05/2026
“معرکۂ حق” پاکستان کی طاقت، عزم اور ناقابلِ شکست دفاع کی وہ گونج تھا جس نے بھارت جیسے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وطنِ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
22 اپریل تا 10 مئی 2025، پاکستان نے اتحاد، حکمتِ عملی اور عسکری برتری کے ساتھ دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
اس تاریخی کامیابی کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جراتمند قیادت، پاک فضائیہ کی شاندار حکمتِ عملی اور پاک بحریہ کی مضبوط دفاعی تیاریوں کو جاتا ہے، جنہوں نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔
یہ صرف جنگ نہیں تھی، بلکہ قومی غیرت، ایمان، اتحاد اور دفاعِ وطن کے عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان تھی۔
08/05/2026
عالمی یومِ تھیلیسیمیا زندگی بچانے کے لیے صرف دوا نہیں، بلکہ احساس، تعاون اور خون کا ایک عطیہ بھی بہت اہم ہوتا ہے تھیلیسیمیا کے مریض آج بھی بروقت علاج اور ضروری سہولیات کے لیے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں جس کے باعث آگاہی اور اجتماعی تعاون پہلے سے زیادہ ضروری ہو چکا ہے ایک صحت مند معاشرہ ہمدردی، شعور اور انسان دوستی کے جذبے سے بنتا ہے نوجوان، سماجی تنظیمیں اور طبی ادارے مل کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ خون کا ہر عطیہ کسی کی زندگی میں امید کی نئی روشنی لا سکتا ہے۔
01/05/2026
عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ہم کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو سخت حالات اور محدود وسائل کے باوجود اپنی محنت سے زندگی کو آگے بڑھاتے ہیں ہر سڑک، ہر تعمیر اور ہر ترقی کے پیچھے انہی ہاتھوں کی محنت چھپی ہے جو خاموشی سے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔