Private law College's Balochistan

Private law College's Balochistan

Share

union of Private law College's Balochistan

24/12/2025

"چئیرمین سجاد احمد خان کی جدوجہد: بلوچستان کے پرائیویٹ لاء کالجز کے طلباء کے حقوق کی آواز"

کوئٹہ: سجاد احمد خان، ایک ایسے طالب علم جو اپنی تعلیمی سفر میں جدوجہد اور عزم کی ایک روشن مثال بن گئے ہیں۔ ابتدائی تعلیم زیارت کلی احمدون سے حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔ کچھ عرصہ سیکنڈ لفٹننٹ کی تیاری کرنے کے بعد، ایڈوکیٹ اولس یار ترین صاحب کی مشاورت پر انہوں نے قانون کے شعبے میں قدم رکھا اور نیشنل لاء کالج، پشین لاء کالج، اور زرغون لاء کالج کوئٹہ میں تعلیم حاصل کی۔

بلوچستان کے پرائیویٹ لاء کالجز کے طلباء کو امتحانات سے محروم کرنے کے بعد ، سجاد احمد خان نے "آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز" کے نام سے ایک سٹوڈنٹ یونین بنائی۔ دو ہزار سے زائد طلباء کے اعتماد کے ساتھ، انہوں نے صوبائی محتسب بلوچستان ، میں کنٹرولر اور رجسٹرار کو طلب کیا گیا اور طلباء کے حق میں فیصلے کرائے
اس کے بعد، انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان سے ملاقات کی، جس کے بعد گورنر نے یونیورسٹی کے وی سی سے بات کر کے ایک ہفتے میں امتحانات کا انعقاد کروایا۔ اگرچہ پہلے پیپر کے بعد طلباء کا ردعمل مخلوط رہا، سجاد احمد خان کی کامیابی نے انہیں "چئیرمین سجاد" کے نام سے مشہور کر دیا۔

اب، اپنی پانچ سالہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد، سجاد احمد خان نے اپنے فیسبک اکاؤنٹ "آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز" کا نام تبدیل کر کے "وکلا اتحاد" رکھنا ہے۔ انہوں نے وکلا اتحاد کے تحت ایک تنظیم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں سابق طلباء کو شامل کر کے قانون کے شعبے میں خدمات سر انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ کہانی نہ صرف تعلیمی جدوجہد کی بلکہ جوانوں کی قیادت اور اتحاد کی طاقت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

Photos from Private law College's Balochistan's post 07/11/2025

آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز کے چیئرمین سجاد خان کاکڑ اور طلباء نے اپنے ایک بیان میں وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی اور کنٹرولر امتحانات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے فائنل ایئر کے امتحانات کا شیڈول جاری کرکے ہزاروں طلباء کا سال ضائع ہونے سے بچا لیا ،
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل ناامیدی کی فضاء میں چیئرمین سجاد خان کاکڑ اور طلباء نے پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے اربابِ اختیار سے دردمندانہ اپیل کی تھی کہ انصاف دلانے کے مستقبل کے معماروں کی فریاد سنیں ،بلاآخر آللہ پاک نے ہماری فریاد سنی ،اور اربابِ اختیار نے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ،ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے اتحاد و اتفاق کیوجہ سے ہمیں کامیابی ملی ہے

29/10/2025

آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز ایگزامینیشن فیس کی بقایا ادائیگیوں اور انتظامی تاخیر ہرگز قبول نہیں اینی ٹائم احتجاج کی کال دے سکتے ہیں چیئرمین سجاد احمد کاکڑ پرائیویٹ لاء کالجز ایگزامینیشن فیس کی بقایہ ادائیگیوں اور انتظامی تاخیر کی بنا پر ایگزام شیڈول میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے یونیورسٹی اف بلوچستان کے زیر نگرانی ہمارے کالجز ایگزام کی انتظامی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں شریک ہے فوری طور پر ایگزام شیڈول جاری کیا جائے لاء کالجز کا موقف ہے ایگزامینیشن فیس کی بقایہ ادائیگیوں اور انتظامی تاخیر کی بنا پر ایگزام شیڈول میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے جس سے ہزاروں طلبہ و طالبات کی تعلیمی ترقی اور مستقبل پر مرتب اثرات ہو رہے ہیں یونیورسٹی آف بلوچستان کے زیر نگرانی ہمارے کالجز ایگزام کی انتظامی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں شریک ہے مگر حالیہ صورتحال میں شفافیت بروقت نوٹس اور مستند شیڈول کی کمی میں محسوس کی جا رہی ہے یاد رہے کہ پچھلے سیشن میں بھی ابتدائی سال میں ایگزام منسوخ یا تاخیر کا سامنا رہا جس پر آل بلوچستان کے پرائیویٹ لاء کالجز کے یونیں نے عملی اقدامات اٹھائے تھے
سال ابتدا میں ایگزام نہ ہونے کی صورتحال کے باعث ہم نے وزیراعلی بلوچستان، محتسب بلوچستان ، گورنر بلوچستان سے رجوع کیا تھا اور بلوچستان بار کونسل کے ہمراہ پریس کانفرنس پریس کلب کوئٹہ میں منعقد کی گئی تاکہ مسئلہ کے سنگینی اور طلبہ کے حقوق کی اواز بلند کی جائے ان اقدامات کے نتیجے میں ایگزام باقاعدہ آغاز کے قابل ہوا جس سے طلبہ کے تعلمی راستے محفوظ رہے مذکورہ اقدامات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ طلبہ کی تعلیمی مفاد عامہ قانون کے تحفظ کے لیے ہر قانونی اور جمہوری راستے اختیار کرتے ہیں ایگزام فارم جمع ہو چکے ہیں لیکن تین مہنوں سے ڈیٹ شیٹ شیڈول کی غیر موجودگی طلبہ کے لیے تعلیم پر اثر ڈال رہے ہیں کالجز فیس کی بقایہ جات اور دیگر انتظامی مسائل کا تاخیر کا عذر بن رہے ہیں گورنر بلوچستان نوٹس لے تو پرئیویٹ لاء کالجز کی جانب سے احتجاج یا احتجاجی
کالز کی ممکنہ گنجائش پر بات کی جا سکتی ہے
Sajjad Kakar

11/08/2025

ماشاء اللہ، بہت خوشی کی بات ہے! آپ کی محنت رنگ لے آئی ہے اور ایگزام نوٹیفیکیشن جاری ہونا واقعی کامیابی ہے

مبارک ہو

دعا ہے آپ کی کامیابی مزید روشن ہو۔

Law College Quetta
Zarghoon Law College Quetta
Zarghoon Law College Quetta. Part 2 Morning Batch
UNIVERSITY LAW COLLEGE QUETTA(UN-Official)
University of Balochistan جامعہ بلوچستان
LLB Students
LLB LAW collage quetta paper information

Sajjad Kakar

Photos from Private law College's Balochistan's post 10/12/2024

بلوچستان ہاٸیکورٹ چیف جسٹس ہاشم کاکڑ صاحب کا پراٸیویٹ لاء کالجز کے طلبا کے حق میں فیصلہ کرنے پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تاحیات مشکور ریہں گے
Sajjad kakar official

Photos from Private law College's Balochistan's post 24/08/2024

#شکریہ
گورنر بلوچستان محترم جعفر خان مندوخیل صاحب

16/08/2024

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل صاحب ، کو سجاد احمد خان طلبا کے مسائل سے اگاہ کر رہے ہیں

24/04/2024

انے والے 6 تاریخ تک انتظار کریں تمام پرائیویٹ لاء کالجز سیشن کا مسئلہ حل کرکے دکھائیں گے
چیئرمین
یونین اف پرائیویٹ لاء کالجز بلوچستان

07/03/2024

تمام لاء کالجز کے (ٹاپر سٹوڈنٹس) کالج میں ٹاپ ٹن سکور کرنے والے دو دن کے اندر اپنی سکالرشپ فارم جمع کریں ۔ دو دن کے بعد beef office والے انٹری بند کررہے ہیں

Photos from Private law College's Balochistan's post 20/12/2023

پرائویٹ لا کالجز کے طلبا متوجہ ہوں

پاکستان بار کونسل ڈائریکٹوریٹ اف لیگل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جس میں بلوچستان یونیورسٹی سمیت ملک کے تمام یونیورسٹیوں کو تاکید کی گئی یے کہ وہ اپنے لا ڈیپارٹمنٹ کے انرول طلبا کی ان کے متعلقہ بار کونسلز میں جلد از جلد رجسٹریشن کریں تاکہ وہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد کسی مسلے مسائل کے شکار نہ ہوں ۔

اس سلسلے بلوچستان یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے یونیورسٹی لا کالج و تمام پرائویٹ لا کالجز جس میں (زرغون ،نیشنل ،سٹی،کوئٹہ ،اقرا، جھالاوان)
کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ جلد از جلد اپنے طلبا کی بلوچستان بار کونسل میں رجسٹریشن کرائیں تاکہ بروقت اپنی ڈگری مکمل لرکے لائسنس کے حصول میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے

تمام دوست یہ نوٹیفکیشن کے بارے اپنے کالجز انتظامیہ سے رابطہ کریں اور بروقت اپنی رجسٹرین کریں ۔

Balochistan Bar Council
Pakistan Bar Council

23/11/2023

طلبہ اپ کی ان حرکتوں سے ڈرنے والی نہیں ہیں اگر طلبہ پر دباؤ ڈالا گیا یا کسی قسم کی بلیک میلنگ کی گئی تو ہم کورٹ سے رجوع کرینگے اور اگر مارچ کے مہینے میں ہمارے سیشن کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم اپنے کالجز سے بائیکاٹ کرکے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے اپنے ٹینٹ وغیرہ کا انتظامات کر کے اپنی پڑھائی روڈ پر کرنے کا اعلان کرینگے۔
UNIVERSITY LAW COLLEGE QUETTA(UN-Official)
University of Balochistan جامعہ بلوچستان
University of Balochistan
Zarghoon Law College Quetta
NATIONAL ACADEMY OF HIGHER EDUCATION (NAHE)

Photos from Private law College's Balochistan's post 16/11/2023

Media courage ..

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Quetta