AsadAgha-Aurf E AghaJan

AsadAgha-Aurf E AghaJan

Share

umeed foundation drug treatment center Quetta , save lives. stop drugs. Give hope. Stay strong.

02/06/2026

آغاجان❤️❤️

Photos from AsadAgha-Aurf E AghaJan's post 31/05/2026

سید اسد اللہ آغا عرف آغا جان❤️⚔️

29/05/2026

آغاجان

Photos from AsadAgha-Aurf E AghaJan's post 24/05/2026

Writing
سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان بلوچستان چیپٹر کا ماہانہ اجلاس صوبائی آفس امید فاؤنڈیشن بلوچستان میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جنرل سکرٹری بلوچستان سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان و سی ای او السیف ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر سیف اللہ بلوچ نے کی۔ اجلاس میں مختلف سماجی، فلاحی اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت کے خاتمے اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت انور شاہ تارن نے حاصل کی۔ بعد ازاں نادر شاہ نے رجسٹرڈ کارروائی پیش کی، جبکہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز شراف الدین اور عبید اللہ نے پیش کیں۔ شرکاء نے مختلف سماجی سرگرمیوں اور فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کیا۔
اجلاس میں خصوصی طور پر 26 جون عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی خطرناک لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں فٹ بال اور کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ اسکولوں، کالجوں اور مدارس میں خصوصی سیمینارز اور آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے۔
اجلاس میں شجرکاری مہم کو بھی مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ماحول کی بہتری اور سرسبز بلوچستان کے لیے مختلف علاقوں میں پودے لگانے کی مہم جاری رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے، غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے، اور معاشرے میں مثبت سوچ و شعور کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے خلاف جنگ صرف اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل کو کھیلوں، تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے ہی ایک صحت مند اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں آغوش سینٹر کے جنرل سکرٹری نادر شاہ تارن، امید فاؤنڈیشن بلوچستان کے چیئرمین سید اسد اللہ آغا، ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، سوشل ورکر شراف الدین بارکزئی، عبدالمصویر، رحیم اللہ، سید شریف سمیت دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں سماجی خدمت، عوامی فلاح و بہبود اور منشیات کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
#سول سوسایٹی نیٹ ورک پاکستان قومی کلکٹر
#بلوچستان چیپٹر
#امیدفاونڈیشن بلوچستان
#ایس کے بی
#عبادت اطاعت خدمت
#سوشل سماجی فلاحی ورک

19/05/2026

foundation

11/05/2026

umeed foundation

08/05/2026

umeed foundation Balochistan

04/05/2026

# umeed foundation

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Abdul Wali Chowk Is Located Near Airport Road On The Western Bypass. ”
Quetta
87800